Tag: وزیرِاعظم نوازشریف

  • نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، وزیرِاعظم

    نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، وزیرِاعظم

    مظفرگڑھ : وزیرِاعظم نوازشریف سیلاب زدگان کی دارسی کیلئےمظفرگڑھ پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں اقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    وزیرِاعظم نےکہا ہے کہ حکومت کو متاثرینِ سیلاب کی مشکلات کا احساس ہے، نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم نے ایلیٹ کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے احوال بھی دریافت کیا، اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیرِاعظم کو بریفینگ بھی دی۔

    وزیرِاعظم نے سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہداہت کی، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اچانک آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنانے اورعالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان اور سیلابی صورتحال سے متعلق امور زیرِغور آئے، اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کےعوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو ریلیف کےلیے طویل اور مختصر مدت کی تجاویز دیں گی، ساتھ یہ بھی طے ہوا کہ اس مرحلے پر عالمی امداد نہیں لی جائے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے سیلابی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے، جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد میں زیادہ تباہی ہوئی، سیلابی ریلوں سے دو سو چوہتر افراد جاں بحق، تینتالیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا اور گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

    چئیرمین این ڈی ایم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان آرمی، این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    کابینہ اجلاس میں ریلیف کوششوں پر مسلح افواج سمیت مختلف محکموں خصوصا ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹو کےکردار کو سراہا گیا۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے نقصان کم کرنے پرسرمایہ کاری ہونی چاہیئے، وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ جو رقم معاوضے اور تعمیرِ نو پر خرچ ہورہی ہے، وہ سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر پر خرچ کی جائے جبکہ سندھ میں ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

    سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو دھرنوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کیا، اجلاس میں کابینہ نے سینتیس اقتصادی معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔

  • لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم نوازشریف کیخلاف دائر نااہلی کی اپیل مسترد

    لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم نوازشریف کیخلاف دائر نااہلی کی اپیل مسترد

    لاہور: ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرنے پر وزیرِاعظم نواز شریف اور وزیرِداخلہ چوہدری نثار سلی خان کو نااہل قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے قراردیا کہ اسمبلی میں جو کچھ کہا جاتا ہے تو اسے استثنی حاصل ہوتا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل زمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو انٹرا کورٹ اپیل تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی۔

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیرِاعظم اور وزیرِ داخلہ نے فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے قوم سے غلط بیانی کی، جس سے پاک فوج کی بدنامی ہوئی ہے، وزیرِاعظم اور وزیرِ داخلہ غلط بیانی کرنے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے قراردیا کہ یہ صرف الفاظ کے چناؤ کا معاملہ ہے آپ فوج کے چیمپئن کیوں بن رہے ہیں ؟؟ آپ فوج کی طرف سے دلائل دے رہے ہیں یا کسی اور کی طرف سے۔ ، گوہر سندھو نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے پیش ہوئے ہیں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ اسمبلی میں جو کچھ کہا جاتا ہے اسے استثنی حاصل ہوتا ہے، اسے عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی، اس سے پہلے ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے بھی درخواست  مسترد کی تھی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل وقاص قدیر ڈار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔

    عدالت نے ہدایت کی وزیرِاعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کا آزاد کشمیر کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیرِاعظم نوازشریف کا آزاد کشمیر کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آزاد کشمیر :وزیرِاعظم  نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے، وزیرِاعظم آزاد کشمیر اور اپوزیشن لیڈر بھی نوازشریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

    متاثرین سیلاب کا دکھ بانٹنے اور صورتحال کا جائزہ لینے وزیرِاعظم نواز شریف آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں، آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر بھی وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نے راولا کوٹ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیرِاعظم کو بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ شدید بارشوں سے بنیادی ڈھانچے اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

    بریفنگ میں وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ دریائے جہلم ، نیلم اور پونچھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ شدید بارشوں اور سیلاب میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ پل اور سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔