Tag: وزیرِاعظم کی نااہلی

  • وزیرِاعظم کی نااہلی، درخواست قابلِ سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

    وزیرِاعظم کی نااہلی، درخواست قابلِ سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

    لاہور:  وزیرِاعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اسی دھاندلی کی بناء پر میاں نواز شریف وزیرِاعظم بنے۔ ،

    تحریکِ انصاف کے مطالبے پر حکومت نے دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیرِاعظم نواز شریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں کیونکہ وزیرِاعظم اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرینگے، لہذا عدالت تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر وزیرِاعظم کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یہ نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

  • وزیرِاعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں، سماعت کیلئے3 رکنی بینچ تشکیل

    وزیرِاعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں، سماعت کیلئے3 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد: چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیرِاعظم نوا زشریف کی نااہلی سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت کے لئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں یہ بینچ جسٹس مشیر عالم ائر جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہوگا، وزیرِاعظم کی نااہلی کے حوالے سے یہ درخواستیں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء اسحاق خان خاکوانی اور پاکستان مسلم لگ (ن) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہیں۔

    ابتداء میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسحاق خان خاکوانی کی درخواست اعتراض لگا عائد کرکے واپس کر دی تھی، جن پر اپیل کی سماعت چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی اور اعتراضات ختم کر کے درخواست سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    درخواستوں میں مؤقف اختیا کیا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نے دھرنوں ں پر پارلیمینٹ میں اپنے خطاب میں فوج کے حوالے سے غلط بیانی کی، جس سے پاک فوج کی ساکھ متاثر ہوئی، اس طرح نواز شریف آئین کے آرٹیکل باسٹھ کے تحت اسمبلی کی رکنیت اور وزارتِ عظمیٰ کی عہدے کے اہل نہیں رہے۔