Tag: وزیرِاعظم

  • وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے، نیکٹا کا اجلاس بھی اکتیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    دہشتگردوں کیخلاف ایکشن پلان پر عملدر آمد ، آئینی پیچیدگیاں اور اُن کا حل کیسے ممکن ہیں، وزیرِاعظم نواز شریف معاملات کے حل کیلئے آج پھر اپنے رُفقاء کو لے کر بیٹھ گئے ہیں ۔

    اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، اٹارنی جنرل بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیر شریک ہوئے،  اجلاس میں آئین میں ترمیم سمیت عملدرآمد سے متعلق دیگر امور زیر غور آئے۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم کو آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق ابتدائی مسودہ پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مسودے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیکٹا کی ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس اکتیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چوہدری نثارعلی کریں گے، اجلاس میں نیکٹا کو فعال بنانے سمیت اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

  • وزیرِاعظم نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

    وزیرِاعظم نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی پر اتفاق رائے کیلئے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے، نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

    دہشتگردوں کو کس طرح  کیفر کردار تک پہنچایا جائے؟ وزیرِاعظم نے قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھک کی، اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِاعظم نے دن بھر کی مصروفیات ترک کردیں۔

    قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کے پہلے دور میں انسدادِ ہشتگردی کے ممکنہ اقدامات کا تکنیکی جائزہ لینے کے ساتھ فوری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم نےکل آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی ہے تاکہ دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے، اے پی سی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور اس کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کیا جائے گا، سانحہ پشاور، کوئٹہ، واہگہ کو کبھی نہیں بھلائیں گے اور ملوث دہشتگردوں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مذہب اور نسل سے بالاتر ہو کر ہر شہری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نے پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لے لیا

    وزیرِاعظم نے پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے مجرموں کی پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری پیروی کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیرِاعظم نے اٹارنی جنرل کو قتل کے تمام کیسز کی فوری پیروی کی ہدایت کردی ہے، اٹارنی جنرل آفس کو حکم میں کہا گیا ہے کہ قتل کے ملزمان کی جانب سے حکم امتناعی لینے کی مقدمات کی پیروی کی جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ جوانوں، بچوں اور شہریوں کے قاتلوں کو کوئی معافی نہیں۔

  • نپیرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    نپیرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نپیرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کے دوران کمی کی منظوری دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی نومبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں کی گئی ہے،کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےسوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا ۔

     بجلی کے ٹیریف میں کمی سے صارفین کو سترہ ارب روہے سے زائد کا ریلیف ملےگا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل اور فرنس آئل سستا ہونے کے باعث کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اس کمی کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔

  • بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان

    بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تو لوگ خوش ہوئے لیکن نپیرا پریشان ہے، نپیراحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے قبل نیپرا سے مشاروت نہیں کی گئی۔

    نپیرا ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نےدو روپے بتیس پیسے کمی کا اعلان کس مد میں کیا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور اس اعلان سے پہلے حکومت نے نیپرا سے مشاورت نہیں کی ہے ۔

    طریقہ کار کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، بجلی کی پیداواری لاگت اور فیول مکس کی تفصیلات کے ساتھ قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست دیتی ہے، جو کہ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس لئے یہ کہنا کہ کمی کس مد میں کی گئی ہے کہنا مشکل ہے، وزارتِ پانی بجلی حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے نوٹیفکشن کے اجراء میں دس سے بارہ دن لگ سکتے ہیں۔

  • وزیرِاعظم کی کے پی کے میں1ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری

    وزیرِاعظم کی کے پی کے میں1ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ایک ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    اسکول خیبر پختوخوا کے علاقے شا نگلہ، بٹ گرام، ما نسہرہ اور ایبٹ آباد کے متعصل علاقوں میں تعمیر کئے جا ئیں گے، جسکی تعمیر پرآٹھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اسکول کے تعمیراتی کام کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صرف خیبر پختو نخوا نہیں بلکہ پورے ملک کو روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

  • عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کاراستہ اپنایا،وزیراعظم کو استعفٰی کیلئے دھمکی دینا اور تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ دونوں قابل مذمت ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کا راستہ اپنایا،وزیراعظم کواستعفیٰ دینےکیلئےدھمکی دی جارہی ہے،پی ٹی وی پرحملےکےبعدعمران خان کوجرم کااحساس ہوا، پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ کی مذمت کرتےہیں۔

    پرویزرشید نے کہا کہ ہر واقعےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی جاتی ہے، حملہ کرنیوالوں کی ضمانتیں تحریک انصاف نےکرائیں، پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کوٹائیگرکہاگیا، حملہ کرنےوالوں نےپی ٹی آئی کےجھنڈےاٹھارکھےتھے،عمران خان نے14اگست سےیکم ستمبرتک اشتعال انگیزتقاریر کیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکی اشتعال انگیزی پرعمران خان قطع تعلق کرلیں، شیخ رشیدنےملک جلانےکی بات کی توعمران سورہےتھے،انہوں نے کہا کہ فوٹیج موجودہےعمران خان نےپی ٹی وی پرحملہ کاحکم دیا،غلطی کا احساس ہونے پر حملہ آوروں کو واپس بلالیا، تمام باتوں سےثابت ہواحملہ آورعمران خان کےکارکن تھے،عمران خان کودہشتگردی کی ذمہ داری قبول کرناہوگی، عمران کی گرفتاری کافیصلہ حکومت نہیں عدالت کریگی۔

  • نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کی سیاست شریف خاندان پر الزامات لگانے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، عمران نےپارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملہ کرکےقانون کی دھجیاں اڑھادی۔ان کا کہنا تھا، عمران خان کا آج صفائی دینے سے بہتر تھا اس دن اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھتے،ان کا کہنا تھا عمران خان پہلےغلطی کرتےہیں پھرصفائی اور معافی پراترآتےہیں۔ عمران خان بتائیں کیا وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تو بن چکا ہے، عوام نے مینڈیٹ دے دیا اور جس کو دیا وہ مینڈیٹ کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں، وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہیں ۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے ملک کا اعتماد ن لیگ کی حکومت کی شفافیت کی دلیل ہے۔

    عمران خان کی پیش کش کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوٹرن کیا ہوتا ہے،سب جانتے ہیں اس کے جاننے کیلئے ترجمان کی ضرورت نہیں۔

  • وزیرِاعظم کا دورۂ امریکا، اخراجات کی تفصیل طلب

    وزیرِاعظم کا دورۂ امریکا، اخراجات کی تفصیل طلب

    لاہور:  وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ نے بارہ نومبر تک طلب کرلی ہے۔

    وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے خلاف درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے بینچ نے کی، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عوام کا پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے؟ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے پیسے کا کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں پر بھاری اخراجات آتے ہیں، ان میں وزیرِاعظم کے کاروباری دورے بھی ہوتے ہیں، وزیرِاعظم بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں، جس سے قومی خزانے پر بوجھ  پڑتا ہے، ان دوروں پر پابندی لگائی جائے۔