Tag: وزیرِاعظم

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو بجلی کی اوور بلنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو اور بلنگ کے بعد سے ریلیف دینے کے اقدامات کررہے ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت شروع ہوا، اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نے بر یفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا کہ صارفین کو اوور بلنگ کے بعدسے ریلیف دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہے، اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنی وزارتی کارکردگی کے بارے میں ر]پورٹ پیش کی۔ اجلاس میں کوٹ رادھا کشن کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • بجلی اووربلنگ کی آڈٹ رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش

    بجلی اووربلنگ کی آڈٹ رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی زیرِصدارت کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ پرآڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی ہیں، رپورٹ میں حکام  سارا الزام میٹرریڈرز پرڈال کر بری الذمہ ہوگئے ہیں۔

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم ، ریلوے اورمنصوبہ بندی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بجلی کی اووربلنگ پرآڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام سے اووربلنگ کی مد میں تین ارب انچاس کروڑ روپے وصول کیے گئے، آڈٹ رپورٹ میں اووربلنگ کی وجہ جولائی میں بجلی کی زائد فراہمی اورضرورت سے زیادہ استعمال بیان کی گئی ہے ۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میٹرریڈرزکی غفلت کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ  پڑا، رپورٹ میں اس مسئلے کا حل میٹرریڈرز کی تعداد میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں تین اہم وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نوا زشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران پہلے مرحلے میں تین اہم وزارتو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس سلسلے میں وزیرِاعظم آفس نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ریلوے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے اور وزیرِاعظم کو بریفنگ دیں گے۔

  • وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ اجلا س میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا بھی کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ن لیگ حکومت نے کس حد تک اپنے پارٹی منشور پر عمل کیا ہے، کابینہ اجلاس وزارتوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تک جاری رہے گا۔

    ہ

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، چوہدری نثار، پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ اسحاق ڈار سعد رفیق احسن اقبال شریک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے مشاورت کی جارہی ہے، دھرنوں کے بجائے جلسوں کے انعقاد پر قائل کرنے کیلئے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    ملکی سیاسی بحران کے حل اور حکومتی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب

    وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب

    لاہور: وزیرِاعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کی درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وزیرِاعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف کے غیرملکی دوروں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِاعظم آئے روز بیرون ملک دورے کرتے ہیں اور وہاں مہنگے ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں، جس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کا چین ، برطانیہ اور ترکی میں ذاتی کاروبار ہے اور وہ کاروباری معاملات کی نگرانی کیلئے بھی سرکاری خرچ پر دورے کرتے ہیں، اس لئے استدعا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔

    عدالت نےدلائل سننے کے بعد وزیرِاعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی۔

  • وزیرِاعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی بندش کا نوٹس

    وزیرِاعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی بندش کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف نے وزارتِ پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ قادر پور گیس فیلڈ اگر بند ہے تو پھر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی فراہم کی جائے۔

    وزیراعظم کی ہدایت کے فورا بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے دو دن سولہ گھنٹے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی فراہم کردی ہے، وزیرِاعظم نواز شریف نے وزارتِ پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

    اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔

  • وزیرِاعظم و دیگر کیخلاف ایف آئی آرکا اندراج، تحریری حکم نامہ جاری

    وزیرِاعظم و دیگر کیخلاف ایف آئی آرکا اندراج، تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد :وزیرِاعظم محمد نواز شریف ودیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں وزیرِاعظم سمیت گیارہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے،  سیشن جج راجا جواد عباس نے حکم جاری کیا۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے ریڈ زون میں پولیس شیلنگ سے جاں بحق کارکنوں کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی تھی۔

    عوامی تحریک کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتیس اگست اور یکم ستمبر کے واقعے کے ذمہ دار وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار اور وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد پولیس کو عوامی تحریک کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اکتیس اگست کی رات کو قادری اورعمران کی ہدایت پر کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔