Tag: وزیرِاعلیٰ بلوچستان

  • حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈرنے والے نہیں رکاوٹوں کا ہمت سے مقابلہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں کیلئے سائیکلوجیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشت گرد امن کی فضا کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز اور عوام کے ساتھ مل کر صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، صوبے میں صرف ایک کمیونٹی نہیں بلکہ سب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دہشت گرد عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، اس کیلئے صوبے میں بد امنی پھیلا رہا ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،اس کے علاوہ صحافی برادری کی قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں۔

    اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے میں مجھے مشکلات پیش آرہی ہیں، عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دوستوں سے بھی بات کی تھی لیکن فی الحال مستعفی ہونے کا کوئی ارداہ نہیں ہے، اب آخری مہینہ رہ گیا ہے ہمت نہیں ہاریں گے، اتنا ضرور ہے کہ جس جذبے کے ساتھ آیا تھا اس طرح کام نہیں کرسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • عبدالمالک بلوچ کا ہزار گنجی واقع کے لواحقین سے اظہارِتعزیت

    عبدالمالک بلوچ کا ہزار گنجی واقع کے لواحقین سے اظہارِتعزیت

    کوئٹہ :  وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ہزار گنجی واقع میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ دینے میں غلطی نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت انکےغم میں برابر کی شریک ہے، عوام کا جان ومال بہت عزیز ہے، حکومت عوام کو ہرممکن تحفظ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جمعرات کو کوئٹہ میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے تینوں واقعات کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

              وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں جاں بحق 8افراد کے لواحقین سے ولی عصر امام بارگاہ ہزارہ ٹاﺅن اظہار تعزیت کی، صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزراء بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر لواحقین اور ہزارہ عمائدین نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ امن وامان کے حوالے سے صوبے کے تین اضلاع میں مشکلات درپیش آرہی ہیں، سیکورٹی ادارے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں کیا جاسکتا ۔

    ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان ائن آف وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے عوام کے جان و مال کے تحفظ خصوصاً صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار سیکورٹی کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔