Tag: وزیرِاعلی سندھ

  • گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    کراچی:وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گینگ وار کو لیاری کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے، انہوں نے شرپسندوں کیخلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی باالخصوص لیاری میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز ،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے لیاری میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت پانچ نئے پولیس اسٹیشنزکے قیام، لیاری ڈولپمینٹ پیکیج کیلئے پانچ سو ملین روپے کی منظوری دی جبکہ وزیرِاعلی سندھ نےحساس پولیس اسٹیشنز پرتعینات اہلکاروں کیلئے جون دوہزار چودہ سے خصوصی الاؤنس کی تاریخ میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مذموم عناصر ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہئے بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے ۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرف لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران 132دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

  • سندھ میں بڑے سیلاب کاخطرہ ٹل گیا،وزیرِاعلیٰ سندھ

    سندھ میں بڑے سیلاب کاخطرہ ٹل گیا،وزیرِاعلیٰ سندھ

    سکھر: وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے، حفاظتی انتظامات سے مطمئن نہیں تھا، اس لئے دوبارہ دورہ کرنے آیا ہوں۔

    پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب سے ممکنہ تباہی کے خدشہ کے پیشِ نظروزیرِاعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    سکھر میں آبپاشی ماہرین نے وزیرِاعلیٰ کوبریفنگ میں بتایا کہ آج رات چارسے پانچ لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ میں داخل ہوگا، انہیں بتایا گیا کہ سیلاب سندھ میں جن مقامات کو نقصان پہنچا سکتا تھا، وہاں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں، کچے میں رہنے والوں کیلئے کیمپس میں قیام سمیت خوراک کا بندو بست کرلیا ہے۔

    وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامات میں غفلت برتنے والےمتعلقہ افسرکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو دن رات نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • بانیِ پاکستان کا یومِ وفات،گورنر اور وزیرِاعلی سندھ کی مزارِقائد پرحاضری

    بانیِ پاکستان کا یومِ وفات،گورنر اور وزیرِاعلی سندھ کی مزارِقائد پرحاضری

    کراچی : بانیِ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی چیاسٹھ ویں برسی آج منائی جارہی ہے، پوری قوم کی جانب سے بانیِ پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

    بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چھیاسٹھ ویں برسی ملک بھر نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، بابائے قوم پچیس ستمبر اٹھارہ سو چھتر کراچی میں پیدا ہوئے، قائد اعظم کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس میں بابائے قوم خالق حقیقی سے جاملے ۔

     بانیِ پاکستان کی وفات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے قائد اعظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ کے ہمراہ وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وفاقی اورجمہوری نظام کے مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    ان دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کے رہنماء اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے مزار قائد پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تاہم عام شہریوں کیلئے مزار قائد صبح تین گھنٹے تک پابندی رہی بعد میں مزار قائد شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

    دوسری جانب قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سیاسی وعسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔