Tag: وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف

  • وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام عمل میں آگیا

    وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام عمل میں آگیا

    لاہور: بیرون ملک پاکستانیوں کے مفاد کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام عمل میں آگیا۔

    وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں بننے والے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے تحت سمندر پارپاکستانیوں کے بڑھتے اندرون ملک بڑھتے ہوئے مسائل خاص طور پر ان کی زمینوں اور جائیداد پرقبضوں کی روک تھام کی جائے گی۔

     ایوان وزیر اعلی میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی پنجاب نے اوور سیز پاکستانیز کمیشن کاافتتاح کیا اور کمیشن کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

     اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی ہر سال پندرہ ارب ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں جس سے ملکی معشیت کو سہارا ملتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام سے کمیشن مافیا کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی اور تارکین وطن کے اندرون ملک بڑھتے ہوئے مسائل پر جلد قابو پایا جاسکے گا، اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے ویب سائٹ اور آن لائن سسٹم بھی متعارف کروایا گیا۔

  • پنجاب: امن و امان، وزیرِاعلی کی زیرِصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    پنجاب: امن و امان، وزیرِاعلی کی زیرِصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    لاہور : وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

    لاہور میں وزیرِاعلیٰ شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلی کا کہنا تھا کہ امن عامہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جا رہا ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمن، عطاء مانیکا، اراکین اسمبلی رانا ثناءاللہ، زعیم حسین قادری، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔