Tag: وزیرِدفاع خواجہ آصف

  • سرحدی کشیدگی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

    سرحدی کشیدگی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

    نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے مزید "تکلیف” کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ اسلام آباد پر ہے کہ وہ امن مذاکرات کی بحالی کے سازگار ماحول کو تشکیل دے۔

    دونوں ممالک کے درمیان رواں ماہ کے دوران شدید فائرنگ اور شیلنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم بیس شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جو کہ 2003 کی جنگ بندی کی سب سے بدترین خلاف ورزی ہے۔

    ہندوستانی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم پاکستان سے زیادہ مضبوط ہیں، تو اگر وہ یہ سلسلہ جاری رکھتا ہے تو انہیں اس مہم جوئی کے بدلے میں’تکلیف’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پر ہے کہ مذاکرات کے لیے ماحول کو تشکیل دیں۔

    ان کے بقول ہم پاکستان سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر یہ پاکستان پر ہے کہ وہ اس کے لیے ماحول کو سازگار بنائے، پاکستان کو ایسی جھڑپوں کو روکنا ہوگا جس سے بات چیت کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

    پاکستانی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا آغاز ہندوستان کی جانب سے سرحدی دفاع میں اضافے کے فیصلے سے ہوا جو کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان کے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون نہیں کررہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے بدقسمتی سے ہماری امن اور لائن آف کنٹرول پر سکون کی کوششوں پر ہندوستان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا ج

  • پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِدفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متعلق بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے لیکن سرحدی کشیدگی کو تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے، بھارت کو احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

    امورِ خارجہ کے مشیر سرتاج عزیزنے بھارتی رہنماؤں کے سخت بیانات کے جواب میں کہا کہ بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے اور بھارت کے لئے یہ بات سمجھنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ  بھارتی فورسز پاکستان کومنہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔