Tag: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

  • گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں ، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جگہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج، کراچی میں سیلابی پانی آئے تو مدد کو آئےفوج، کراچی کے نالے صاف کرے فوج، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے فوج، مردم شماری کیلئےمیدان میں آئے فوج ۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،سیاست کے نام پرکرپٹ مافیا کرےموج، کبھی اقربا پروری ،کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج ، کبھی جعلی کمپنیزاور کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعےموج۔

    خیال رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔