Tag: وزیرِ اعظم شہباز شریف

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیرِ اعظم کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ  (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔جبکہ وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔

    پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں، دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لینگے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلی سندھ سے ہونے والی ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلق امور زیر غور ائیں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا نریندرمودی کیلئے واضح پیغام

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نریندرمودی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پڑوسی ہے اور ہمیشہ رہے گا ، پڑوسی تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سےمقبوضہ کشمیراوردیگرمسائل کا حل چاہتے ہیں، بھارت سے امن چاہتے ہیں بشرطیکہ تصفیہ طلب مسائل حل ہوں، ہم جوکرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ امن سے رہیں اور ترقی کریں، ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں، جنگوں سے دونوں ملکوں کو مشکلات اورغربت و بے روزگاری ملی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کیلئے میرا پیغام واضح ہے کہ پُرامن طور پر رہنے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں، بیٹھ کرمسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اگست 2019 کے اقدامات واپس لے، بھارت مظالم بند کرکے دنیا کو پیغام دے کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہم اپنی مضبوط افرادی قوت کو ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

  • سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کےمنازل طےکررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے العربیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ممالک سے تعاون کرتے ہیں، خلیجی ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کشیدہ صورتحال سے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اسلام آباد چین اورامریکا کے درمیان پل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو چیلنجز سے نکال کر پاؤں پر کھڑا کریں گے ، کرپشن کے معاملے میں ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کے منازل طے کررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

  • وزیرِاعظم  کی چینی صدر سے ملاقات : پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

    وزیرِاعظم کی چینی صدر سے ملاقات : پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

    بیجنگ : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی۔

    خیال رہے شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

  • چینی کمپنی سائنوویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    چینی کمپنی سائنوویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    اسلام آباد: چینی کمپنی سائنوویک نے پاکستان میں بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سائنوویک کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں سائنوویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم ویکسین پر شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

    چینی کمپنی سائنوویک نے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کیا۔

    جس پر وزیراعظم نے چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پیشکش کےحوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔

    وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر صحت کو پیشکش سے متعلق فوری ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوویڈ19کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔