Tag: وزیرِ خارجہ جان کیری

  • امریکی وزیرخارجہ پر50ڈالر جرمانہ

    امریکی وزیرخارجہ پر50ڈالر جرمانہ

    بوسٹن: امریکی شہربوسٹن میں وزیرِ خارجہ جان کیری کے گھر کے باہر برف جمع ہونے پر شہری انتظامیہ نےان پر پچاس ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

    گذشتہ دنوں ہونے والی شدید برفباری کے دوران جان کیری سعودی عرب کے دورے پر تھے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن میں دو فٹ سے زائد برف پڑنے کے بعد شہری انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں اور دکانوں کے باہر جمع برف ہٹانے کی ہدایت کی تھی اور برف نہ ہٹانے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے گھر کے سامنے سے برف صاف نہ کی جاسکی جس کے بعدانتظامیہ نے وزیرِ خارجہ پر پچاس ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

    اس دوران جان کیری امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر تھے۔

  • داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    واشنگٹن :امریکا کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کا زور ٹوٹ رہا ہے، داعش کے ہزاروں جنگجووں کو مار بھگایا گیا ہے اور اس کے پچاس فیصد رہنماء مارے گئے ہیں۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ میں ہم نے عراق اور شام میں ان کی پیش قدمی کو روکا ہے۔

    اجلاس میں شریک عراق کے وزیرِاعظم حیدر العبادی نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ان کے ملک کی شدت پسندی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ تمام اتحادی ممالک داعش کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

    کانفرنس میں آسٹریلیا، بحرین، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی، ، اردن، کویت، نیدرلینڈز، ناروے، قطر، سعودی عرب، اسپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات نے بھی شرکت کی۔