Tag: وزیرِ پانی و بجلی

  • پاکستان پانی کی قلت سے قحط کی طرف جارہا ہے،خواجہ آصف

    پاکستان پانی کی قلت سے قحط کی طرف جارہا ہے،خواجہ آصف

    لاہور: وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف ایک بحران پر قابو پانے کی امید دلاتے ہیں تو دوسرے بحران کے خدشے کا پتا بھی دیتے ہیں، وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا ہےکہ آئندہ چند برسوں میں ملک کو پانی کے قحط کا سامنا ہوگا۔

    وزیرِ پانی وبجلی کو اگر وزیر بحران کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جن کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، اگر مناسب اقدامات نہیں کئے گئے تو آئندہ چھ سات سال میں ملک میں پانی کا قحط ہوسکتا ہے۔

    وزیرِ پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قحط سے بچنے کیلئے آبی ذخائر کیلئے ڈیموں کی تعمیر بہت ضروری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں سے ڈیموں کی تعمیر سیاست کی نذرہوگئی ہے۔

      خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کا شارٹ فال دور کرنے کیلئے حکومت جامع پلان پر کام کر رہی ہے، آئندہ تین سال میں بجلی کی قلت پر قابو پالیا جائے گا۔

  • وزیرِ پانی وبجلی نے ایک اور بحران کا خدشہ ظاہرکردیا

    وزیرِ پانی وبجلی نے ایک اور بحران کا خدشہ ظاہرکردیا

    لاہور: وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف ایک بحران پر قابو پانے کی امید دلاتے ہوئے دوسرے بحران کے خدشےکا اظہار بھی کردیا ہے، انہوں نے ملک میں پانی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، جس کا اندازہ ابھی کسی کو بھی نہیں ہے،  انھوں نے کہا کہ ایسا ملک جہاں پانی کی قلت کا خدشہ ہے، وہاں پانی مفت استعمال کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاہے پانی ہو یا بجلی ہمارا ملک میں کسی بھی چیز کے ضیاع کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات تک بجلی کا بحران ختم کر دینگے، اگر پنجاب حکومت رات 8 بجے تک مارکیٹیں بند کرا دے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

    واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میڈیا بجلی چوروں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے، کراچی الیکٹرک کمپنی کو بجلی دینے کا تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے، جس پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں نہیں دہرایا جائے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن تک بجلی کی قلت ختم کر دینگے، اگر پنجاب حکومت رات 8 بجے تک مارکیٹیں بند کرا دے تو حالات میں بہتری آ جائے گی۔

  • بجلی بحران ختم کرنے میں 3سال لگ سکتے ہیں، خواجہ آصف

    بجلی بحران ختم کرنے میں 3سال لگ سکتے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نےاعتراف کیا کہ حکومت اگلے تین سال تک بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکتی۔

    وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی فراہمی بہتر ہونے کے بعد اب اس وجہ سے کوئی بحران آنے کا امکان نہیں، پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے فرنس آئل خریدا گیا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ملک سے بجلی بحران ختم کرنے میں مزید تین سال تک لگ سکتے ہیں، کراچی سے پشاور تک پورے ملک کو یکساں طور پر لوڈ شیڈنگ برداشت کرنی پڑے گی، کسی بھی شہر کو لوڈشیڈنگ سے استثنی حاصل نہیں ہے۔

    پریس کا نفرنس کے دوران وزیرِ پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خبریں غلط ہیں بلکہ بجلی کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔

      وزیرِ پانی وبجلی نے مزید کہا کہ بجلی کا بحران موجود ہے اور اس وجہ سے پورے ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے گی، آئندہ چند دنوں میں صنعتوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔

    اس سے قبل خواجہ آصف کا کہنا  تھا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نئی شرائط پر ہوگا، دوسری جانب کے الیکٹریک ایسی تاحال ایسی کسی بھی تبدیلی سے لاعلم ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور کراچی میں بجلی تقسیم کرنے کی ذمے دار کے الیکٹرک کے مابین پانچ سالہ معاہدہ اتوار کی رات 12 بجےختم ہوگیا ہے۔