Tag: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

  • مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، شوکت یوسفزئی

    مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکل فیصلوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

    صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مقروض ضرور ہے لیکن غریب نہیں ہے، اپوزیشن نے اپنے دورحکومت میں ملک کو قرضوں میں ڈبویا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک1947 میں آزاد ہوا مولانا آزادی مارچ کس لیے کر رہے ہیں؟، مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپٹ افراد کا ٹھکانہ صرف جیل ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

    واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔

  • اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، شوکت یوسفزئی

    اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، شوکت یوسفزئی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سو مرتبہ تحریک چلالے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام کبھی چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔

    [bs-quote quote=” وزیراعظم عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شوکت یوسفزئی”][/bs-quote]

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا جن کو احتساب کا خوف ہو وہ کیا تحریک چلائیں گے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم، بلاول اور حمزہ ایک دن کی گرمی تک برداشت نہیں کرسکتے تحریک کیا چلائیں گے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کے لیے امن ناگزیر ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع میں امن ہو۔

    مزید پڑھیں: ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی: شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیاں اور ملک پاکستان کے خلاف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، مشکلات یقیناً ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ چند لوگ دوبارہ پختونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ’کیا پختون اسی لیے ہیں کہ بندوق اٹھائیں، لڑیں اور مریں‘۔

  • عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے،شاہ فرمان

    عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے،شاہ فرمان

    وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے۔

    پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا کو آگاہ کیا، شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے کیا ہے، ان کو ماہانہ دوہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے بننے والے منصوبے کے اشتہار میں کسی کی تصویر نہیں لگائی جائیگی۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبے متفق ہوں تو کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ نجی سود کے خاتمے کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔