Tag: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

  • 50 ہزار نوکریاں ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

    50 ہزار نوکریاں ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی ہے، کوشش ہے دو چا ردن میں ایم اویوزسائن کیے جائیں، ہیلتھ سیکٹر کیلئے کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جارہے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کار انڈسٹری لگائیں گے، دھابیجی اکنامک زون کے پروجیکٹ سے 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جتنی بھی سازش کرلیں سرمایہ کار کااعتماد بحال ہے، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں اس لئےووٹ دیتےہیں تاکہ ان کیلئےکچھ کرسکیں، لوگ اس لئےووٹ نہیں دیتےکہ ٹی وی پربیٹھ کرگالم گلوچ کریں۔

    انھوں نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کار توانائی میں بہت سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مختلف محکمےغیرملکی سرمایہ کاروں سے میٹنگ کریں گے، ہرعام آدمی سوچ رہا ہے حکومت ہمارے لئے کیا کررہی ہے،پاکستان میں سب سےسستی بجلی تھرپارکرمیں کوئلےسےبن رہی ہے

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں کراچی سرکلرریلوے ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نے کہا کراچی میں پلانٹ لگائیں تاکہ سستی بسیں ملیں، کراچی میں پلانٹ لگنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی سے لیکر سکھر تک بلٹ ٹرین چلے، تاکہ لوگوں کا سفرآسان اور سستا ہو اور وقت بچے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سےہم سب کی ترجیح دوسروں کو برا بھلا بولنے کی ہے، کوشش ہوگی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی گاڑی نہ چل سکے، سارے محکمے اور قانون موجود ہیں، ہم نے صرف پرفارم کرنا ہے۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ پہلے تمام سرکاری گاڑیاں 100 فیصد اپنی فٹنس کرائیں، کسی کو تکلیف دینا مقصد نہیں اپنے ماحول کا خیال رکھنا ہے، احتیاط نہ کی توہم بھی آلودہ شہروں میں شامل ہوجائیں گے۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اورپبلک اسکولوں میں معذوربچوں کیلئےکوٹہ رکھا جائےگا، ہم نے معذور بچوں کوسوسائٹی سےالگ کیا ہوا ہے۔

  • نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ،   اہم خبر آگئی

    نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ، اہم خبر آگئی

    کراچی : نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واضح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، ہم نے کوشش یہ کی کہ پورے نظام کو آن لائن کی طرف لے جائیں، کوشش کی ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے سسٹم کو آن لائن کردیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے ان کو بینک کا چالان ملے گا اور خود بھریں گے، اب کیش لانے کی ضرورت نہیں ہوگی، سب کچھ آن لائن ہوگا، اکتوبر میں جو ریونیو کلیکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا اس سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ گاڑی اب گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوگی ، کوئی بھی ان رجسٹرڈ گاڑی شوروم اور پورٹ سے باہر نہیں نکل سکی گی، غیر رجسٹرڈ گاڑی کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔

    اب یہ ہوگا کہ گاڑی پہلے شوروم پر رجسٹرڈ ہوگی پھر باہر نکلےگی ، اس طرح کے انقلابی اقدام پوری پاکستان میں کہیں نہیں لیے گئے۔

  • اسرائیلی لابنگ فرمز اور حکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ کررہی ہیں، شرجیل میمن

    اسرائیلی لابنگ فرمز اور حکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ کررہی ہیں، شرجیل میمن

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لابنگ فرمز اور حکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام جج صاحبان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، جسٹس منصورعلی شاہ بھی نہایت ہی قابل احترام جج ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جوڈیشری کا احترام کیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا مولانا فضل الرحمان والا ڈرافٹ ٹھیک ہے ، 26 ویں ترمیم کے مسودے میں پی ٹی آئی والے بھی بلاواسطہ شامل تھے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کو یاد ہے بانی پی ٹی آئی نے باجوہ صاحب کی تعریف میں قصیدے پڑھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا لائف ٹائم توسیع دینے کو تیار ہوں اقتدار سے نہ نکالیں ، یہ انقلابی تب بنتا ہے جب اقتدار سے باہر ہوتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لابنگ فرمزاورحکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیلی جریدوں نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں لکھا میڈیا نے حمایت کی اور مختلف ممالک میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں قراردادیں لائی جارہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو لاؤنچ کیا گیا ہے، گولڈاسمتھ فیملی بانی پی ٹی آئی کیلئےجوکررہی ہے سب کو معلوم ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کاایجنٹ نہیں اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا پاکستان اور اس ملک کے نقشے سے ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشت گردی کر رہے ہیں، کسی کی بہن ،بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہم کبھی کسی کےاہل خانہ کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوئے۔

  • سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری

    سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قسطوں پر پلاٹ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے حکومت سندھ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے جارہی ہے، اب سرکاری ملازمین کم قیمت پر قسطوں پر پلاٹ حاصل کرسکیں گے، ہم نے صحافیوں کو بھی پلاٹس دیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ لو گریڈ اور اپر گریڈ سرکاری ملازمین کیلئے یہ اسکیم ہوگی، پولیس، ٹریفک پولیس کے محکمے بھی اسکیم میں شامل ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو بند نہیں کیا جائیگا اور نہ پرائیویٹائز کیا جائےگا، اسٹیل مل کی زمین پر سندھ حکومت ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے جارہی ہے، وفاق اور سندھ حکومت مل کر پاکستان اسٹیل مل کو چلائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کمائی سے اسٹیل مل کو پیروں پر کھڑا کیا جائےگا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ گورننس مزید بہتر ہو، سرکاری ملازمین اچھے ماحول میں کام کرسکیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس کی کابینہ نے منظوری دی ہے، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلائی جائیں گی، کراچی کو 8 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سالڈویسٹ مینجمنٹ سندھ بھر میں اپناکام کررہا ہے، بلڈرز گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں، اب اگرکسی نے ملبہ سڑک پر پھینکا تو ایکشن لیا جائےگا، کبھی کبھی وہ ملبہ نالوں میں پھینک رہے ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے نظر رکھنے کو کہا ہے، پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو ملبہ پھینکتا نظر آئے گرفتار کیا جائے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں ون اسٹاپ ون شاپ کے ڈیجیٹل پلان کی منظوری دی ہے، سندھ میں کل 48 محکمے ہیں جن میں سے 16 کو ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں، ان محکموں کا کام آن لائن ہوگا ورلڈ بینک کی مدد سے یہ پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ اسی سال 16 محکمے ڈیجٹلائز ہوجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ فوڈ، ہیلتھ ، انوائرمنٹ، لیبر، ریونیو اور زراعت کے محکمے ڈیجیٹلائز ہوجائیں گے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ بھی ڈیجیٹلائز ہوجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے محکموں کو کہا گیا ہے کہ قوانین جلدازجلد بنالیں، ملیر ایکسپریس وے پر 100 ایکڑ زمین اسپیشل چلڈرن کیلئے دی جارہی ہے، ملیر ایکسپریس وے پر اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ بنایا جارہا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارےاسپیشل بچوں کیلئے پورے ملک میں اسپیشل اسپتال نہیں ہے۔ اسپیشل بچوں کے لئے فزیکل اسپتال، اسکول اور پلے گراؤنڈ بھی ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مسئلہ چل رہا تھا، الیکٹرک گاڑی جسے بھی رجسٹرڈ کرانی ہے اپنے صوبے سے کرا سکتا ہے، آج سے ڈیڑھ سال قبل ہم 50 ای وی بسز لیکر آئے تھے، ہمارے پلان بہت بڑے ہیں بجٹ نے اجازت دی تو 8 ہزار بسز تک بھی جاسکتے ہیں۔ ای وی بسزبہت مہنگی ہیں مگر ماحول دوست ہوتی ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کا ریڈ بس جلانے والوں سے پیسے وصول کرنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا ریڈ بس جلانے والوں سے پیسے وصول کرنے کا اعلان

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جن لوگوں نے بسیں جلائی ہیں ان ہی سے پیسے وصول  کریں گے۔

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ 9 مئی کو افسوسناک و شرمناک واقعہ ہوا، کراچی میں جن لوگوں نے بسیں جلائی ہیں ان ہی سے پیسے وصول  کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بسیں لانا بہت مشکل ہوتا ہے، پی ٹی آئی لیڈروں سے جلی ہوئی بسوں کا پیسہ بھرواؤں گا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر قانونی بس اڈے قائم ہیں، غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف وقتاً فوقتاً کارروائی ہوتی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ ریڈ بس کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

    کراچی کے علاقے نرسری کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے پیپلز بس سروس کی بس کو جلا دیا تھا، جس سے پیپلز بس سروس کو کڑوروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔