Tag: وزیر اطلاعات شبلی فراز

  • ’نواز شریف کی اداروں کیخلاف تقریر، لیگی رہنماؤں کے حکمران جماعت سے رابطے‘

    ’نواز شریف کی اداروں کیخلاف تقریر، لیگی رہنماؤں کے حکمران جماعت سے رابطے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے اپنے رہنما ان کے بیانیے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، ن لیگ کے لوگوں نے ہم سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف جو کچھ کررہے ہیں وہ ملکی یا عوامی مفاد میں نہیں، عدالتوں کو جواب دینے کے بجائے انہوں نے غلط راستہ اپنایا، مسلم لیگ ن کے رہنما ان کے بیانے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے ہم سے رابطے شروع کردئیے ہیں، رابطوں میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے موقف کی حمایت نہیں کرتے، ن لیگ کا بیانہ حکومت، اداروں کو دباؤ میں لاکر ریلیف حاصل کرنا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ایسی صورتحال میں گھبرانے والے نہیں، واضح کردیا ہے نہ این آر او ہوگا نہ کیسز ختم ہوں گے، اپوزیشن ہمت کرے استعفے دے ہم فوری ضمنی الیکشن کرائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ان کا بیانیہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، نواز شریف کا سارا بیانیہ کھوکھلا ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن چاہے تحریک چلائے یا تنظیم سازی کرے، فرق نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دی، یہ لوگ سیاست میں وسائل اور اثاثے بنانے کے لیے آئے ہیں، سیاست اور مذہب کو اپنی ذاتی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ نیب کیسز کی پاناما طرز پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی، سپریم کورٹ کی ہدایات پر حکومت کی قانونی ٹیم نے کام مکمل کرلیا، نیب عدالتوں میں 120 نئے ججز تعینات کیے جارہے ہیں، نیب میں زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے ہوں گے۔

  • کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹا ہوا مال بچانے کے لیے ہے، شبلی فراز

    کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹا ہوا مال بچانے کے لیے ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹے ہوئے مال کو بچانے کے لیے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منششور ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کی غلطیوں کا ازالہ اور بغیر کسی نموود و نمائش کے دن رات کام کررہے ہیں، قوم ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر کان نہیں دھرے گی۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن کو گناہوں کا پتا ہے اس لیے احتساب سے بھاگ رہی ہے، شبلی فراز

    پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے کرتوتوں کا پردہ چاک ہوچکا ہے، منظور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دو نمبری کے لیے استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو جواب دیں اور وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں، ٹی ٹی شریف کی دھیلے کی نہیں اربوں ڈالر کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے، ن لیگ کے تنخواہ دار ترجمان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنے گناہوں کا پتا ہے اس لیے وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ہماری حکومت بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، اپوزیشن کی پھیلائی گئی غیریقینی صورتحال کے باوجود ہم ثابت قدم رہے۔

  • اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

    اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا، حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نقصان ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدود ہوگئی ایسا نہ ہو صرف لاڑکانہ تک محدود ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی بات کرنے والوں نے یہ ہی چیزیں عوام سے چھین لیں، پیپلزپارٹی کے ارکان نیوز کانفرنس کرکے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ شریف برادران کا مائنڈ سیٹ بادشاہت والا تھا، شہباز شریف کو قانونی ادارے نے بلایا تھا اور سوال پوچھے تھے، مریم اورنگزیب نے تاثر دیا جیسے وہ قانون سے بالاتر ہیں، ن لیگ تاثر دیتی ہے کہ قانون ان کے سامنے بے بس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مزدور طبقے کا خیال رکھنے کی بات کی ہے، وہ سب کو آن بورڈ لے کر فیصلے کرتے ہیں، کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے، شبلی فراز

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں بھی غور کیا گیا، وزیراعظم چاہتے ہیں تمام فیصلے متفقہ ہوں، سپریم کورٹ کی ہدایت پر کابینہ میں تعیناتی سے متعلق بات چیت ہوئی، کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق بھی کابینہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ایک محکمے سے رپورٹ آئی جہاں گزشتہ حکومت میں 76 افراد کی غیرقانونی بھرتی کی گئی، کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق کل اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق رائے لی جائے گی۔