Tag: وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

  • سی پیک میں نئے قبائلی اضلاع سے بھرتیاں کی جائیں گی: وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا

    سی پیک میں نئے قبائلی اضلاع سے بھرتیاں کی جائیں گی: وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا

    پشاور: وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان کوریڈور منصوبے میں نئے قبائلی اضلاع (فاٹا) سے بھرتیاں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزرا، چیف سیکریٹری اور کور کمانڈر نے شرکت کی۔

    [bs-quote quote=”درّہ آدم خیل میں اسلحے کے کارخانوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اطلاعات کے پی کے”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کو ختم کر کے صوبائی سیکریٹریٹ میں شامل کیا گیا، نئے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی حکومت کے لیے مسودہ تیار کر لیا گیا، 30 جنوری تک حلقہ بندیوں کا کام پورا ہو جائے گا۔

    شوکت علی یوسف زئی نے مزید کہا کہ اپریل تک صوبائی اسمبلی کے لیے جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے تیاری کر لی، نئے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا فوری اجرا کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا ’قبائلی اضلاع کو ہارڈ ایریا ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، فاٹا میں جلد اسکولوں اور اسپتالوں کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا، نئے اضلاع میں 25 ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی آسامیاں ہوں گی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے 25 تحصیلوں میں میدان بنائے جائیں گے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم کا فاٹا میں فوری صوبائی، بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان


    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ محکمۂ پولیس میں 3000 پولیس اہل کار بھرتی ہوں گے، 1000 اے ایس آئی ہوں گے، لیوی اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا جائے گا، جب کہ جرگہ سسٹم کو بحال رکھنے کے لیے ڈی آر سی (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) قائم کی جائے گی۔

    شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کی وردی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، سرکاری عمارتیں موجود ہیں لیکن عملہ نہیں ہے، ایسی عمارتوں میں متعلقہ کام کے لیے جلد عملہ دیا جائے گا۔

    کے پی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ درّہ آدم خیل میں اسلحے کے کارخانوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ، وزرا اور چیف سیکریٹری جلد نئے قبائلی اضلاع کا دورہ شروع کریں گے۔

  • فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے، وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی

    فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے، وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی

    پشاور: صوبائی وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کے لیے فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں، جب کہ کے پی میں فاٹا کا انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے۔

    [bs-quote quote=”قبائلی روایات کے مطابق ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے: وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ ہے، فاٹا اصلاحات میں تیزی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ قبائلی روایات کے مطابق ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے، قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا معیار بھی بہتر بنا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل گورنر خیبر پختونخوا سمیت فاٹا ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا تین فی صد فوری طور پر ادا کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ کا 3 فی صد حصہ جلد از جلد فاٹا کو دیا جائے، فاٹا ارکان کا وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ


    ارکان نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے علاقوں سے ایم پی ایز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کی جائے، اور فاٹا کے لیے ایم این ایز کی موجودہ تعداد کو برقرار رکھا جائے۔

    فاٹا ارکان کا وزیرِ اعظم عمران خان سے یہ بھی مطالبہ تھا کہ اے ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) کے لیے مختص رقم جلد از جلد جاری کی جائے۔