کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کاوالی وارث کوئی نہیں، پاپا اور پھوپھی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، مرادعلی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کے جن ہیں، سندھ کےعوام کاپیسہ لندن اوردبئی میں خرچ ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کراچی پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعلیم،صحت سمیت دیگرشعبوں میں سندھ بہت پیچھےہے ، مرادعلی شاہ کےحلقےمیں اسپتال نہیں اور نہ ہی عملہ ، لاڑکانہ کا شہری گندا پانی جمع ہونے پرگاگا کر توجہ دلارہاہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ کےحکمرانوں کے پاس جادو ہے، وہ پھونک مارتے ہیں تو یہاں کا پیسہ دیگر ملکوں سے نکلتا ہے، مرادعلی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کے جن ہیں، وہ اومنی گروپ کےسامنے جن کی طرح بولتےتھے کیاحکم ہےآقا، کس بنک سے پیسے لینے ہیں ، اس لیےہم مرادعلی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سندھ کےحکمرانوں کے پاس جادو ہے، وہ پھونک مارتے ہیں تو یہاں کا پیسہ دیگر ملکوں سے نکلتا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کسی بھی پارٹی سےتعلق رکھنےوالے سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں، ہم سےسندھ میں اراکین نےتبدیلی لانےکےلیےرابطہ کیا، جو تبدیلی باقی ملک نےدیکھی سندھ کا بھی حق ہے وہ تبدیلی دیکھے، بے نظیر بھٹو زندہ ہوتے ہیں تو وہ بھی افسوس کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اسپغول پی کر رات کو سویا کریں، جمہوریت کی بات کرتےہیں،عملی کچھ کرناہوتوپتہ نہیں ہوتا، سندھ کےعوام کاپیسہ لندن اوردبئی میں خرچ ہورہاہے، میں نے اکنامی کلاس میں سفرکیااوررضاربانی بزنس کلاس میں آئی ، پیسے نہیں ہیں کراچی کا حشر نشر ہورہا ہے۔
حکومت کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اسپغول پی کر رات کو سویا کریں
فواد چوہدری نے کہا ہم نے سندھ کے لیے جو عملی اقدام کرنے ہیں وہ کریں گے، پیپلزپارٹی کوخودموقع دیناچاہتےہیں، مرادعلی شاہ سندھ کےعوام کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ، مرادعلی شاہ کوچاہیے وہ خوداستعفی دے دیں یا پارٹی ان سے لے، مراد علی شاہ استعفی نہیں دیتے تو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، پیپلز پارٹی کی بھر پور اکثریت ساتھ دیں گے۔
مراد علی شاہ استعفی نہیں دیتے تو عملی اقدامات کرنے ہوں گے
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں ، اس وقت سندھ کاوالی وارث کوئی نہیں،پی پی نےقبضہ کیاہواہے، پی ٹی آئی سندھ کےعوام کےساتھ کھڑی ہے، وفاق سےجوپیسہ آرہاہےوہ سند ھ کےعوام پرخرچ نہیں ہورہا، سندھ کو دیاگیا پیسہ لندن اوردبئی میں نکل رہاہے۔
انھوں نے کہا کہ منسٹرکالونی میں رہنااورفرسٹ کلاس میں سفررضاربانی کااستحقاق نہیں، نظام کوسپورٹ کرتےہیں لیکن تبدیلی ناگزیرہے، گھبراہٹ زیادہ ہے ہم حوصلہ دینے آئے ہیں، پی ٹی ائی کے علاوہ ملک میں اور کوئی پارٹی نہیں بچے گی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کراچی کےلیے بڑا پیکج پانی سےمتعلق آیاہے، ہم چاہتےہیں وفاق کاسندھ کودیاگیاپیسہ درست خرچ ہو، وفاق کاپیسہ درست خرچ ہوتاتوآج سندھ کایہ حال نہ ہوتا۔
وزیراعظم کیخلاف جوکیس بنایاگیا اس کانہ سرہےنہ پیر
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نےفوری طورپرمیڈیااشتہارات سے متعلق50 کروڑ جاری کیا، نئی اشتہارات سےمتعلق پالیسی لےکرآرہےہیں، اشتہارات کو لوگوں کی تنخواہوں اور نوکری کی گارنٹی سے جوڑیں گے، ڈان نےخبرچھاپی اوراسٹیٹ بینک نےاس کی تردیدکی، ڈان نیوزکوچاہیےاپنی خبر پر معافی فرنٹ پیج پر چھاپے، اس قسم کی خبروں کوہم فیک نیوزکہتےہیں۔
نیب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف جوکیس بنایاگیا اس کانہ سرہےنہ پیر، نیب کو اس قسم کاکیس واپس لینا چاہیے بلکہ وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہیے۔