Tag: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

  • باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ مریم کا عمران کے بیان پر ردعمل

    باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ مریم کا عمران کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے  بیان پر ردعمل میں کئی سوال کیے ہیں۔

    عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگایا ہوا تھا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ جھوٹے کی بات پریقین کرنیوالوں کیلئے سوال ہے، باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا اور تم نے کہا حکومت کیخلاف سازش امریکا نے کی، اگر باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائفر کیا تھا۔

    مریم اورنگزیب  نے کہا کہ باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تو پھر  امپورٹڈ حکومت اور عالمی سازش  کیا تھی، تم نے 4 سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ باجوہ  امریکاسے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں ایکسٹینشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پرکیوں توڑیں؟ قوم کو 4 سال سمجھ نہیں آیا کہ ملک کو تم نے کس طرح، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام اور ملک کیساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کیساتھ یہ ظلم نہیں ہوا، چار سال صرف اپنی بیگم اور ان کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں مارشل لگا دیں کا بیان فارن فنڈڈ فتنے کی اصل نیت ہے، تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی ہے۔

  • شہباز حکومت کا یوٹرن ، ہفتے کی چھٹی  بحال، جمعہ کے روز ‘ورک فرام ہوم’ کی تجویز

    شہباز حکومت کا یوٹرن ، ہفتے کی چھٹی بحال، جمعہ کے روز ‘ورک فرام ہوم’ کی تجویز

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی کو بحال کردیا ،مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام مشکل صورتحال میں ہے تو ہم نے بھی اقدامات کاآغاز کردیا، ہفتے کی چھٹی کو پہلے ختم کیا گیا تھا مگر کابینہ نے ہفتے کی چھٹی کو بحال کردیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز سامنے آئی ہے، تجویز پر غور کیا جائے گا پھر کابینہ اعلان کرے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مارکیٹوں کو جلدبند کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز آئی تاہم مارکیٹوں پر فیصلہ صوبوں ،تاجروں سےمشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہے، آنےوالے سال میں دیگر ذرائع سے بھی بجلی پیدا کریں گے ، سولراور ونڈ سے بھی آنے والے سالوں میں بجلی پیداہوگی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کے تھری منصوبےاور دیگر سے2ہزار871میگاواٹ سسٹم میں شامل کیاگیا ، گزشتہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، پورٹ قاسم سے600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی، مختلف پراجیکٹس پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔