Tag: وزیر اطلاعات پنجاب

  • بلاول بھٹو نے سخت تقریر کی، کسان کے نام پر سیاست نہ کی جائے، وزیر اطلاعات پنجاب

    بلاول بھٹو نے سخت تقریر کی، کسان کے نام پر سیاست نہ کی جائے، وزیر اطلاعات پنجاب

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کسانوں کے بیان پر تڑکا لگایا اور سخت تقریر کی کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کسانوں کے معاملے پر کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کسانوں کے بیان پر تڑکا لگا کر سخت تقریر کی اور میری پارٹی کے بارے میں بہت تلخ جملے استعمال کیے۔ شاید ان تک کسانوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں پہنچی، اس لیے کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی سوال پوچھ لوں تو ان کی توہین ہو جاتی ہے۔ آپ جلسے جلوس میں تلخ زبان استعمال کریں لیکن ہم ویسا جواب نہیں دیتے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو مجموعی طور پر 109 ارب روپے کا بڑا ریلیف پیکج دیا ہے۔ ان کی ہدایت پر کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گے جب کہ فلور ملز بھی 25 فیصد گندم خریدنے کی پابند ہوں گی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنہیں پنجاب کے کسانوں کا خیال آ رہا ہے، انہوں نے خود کسانوں کے لیے کیا کیا؟ اب تک تمام صوبے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور کسی صوبے نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح کے ساتھ صوبے میں امن وامان کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہمارے پاس پانی اور گندم کے ایشوز پر سیاست کرنے کا وقت ہی نہیں ہے۔ تاہم کسی کو بھی صوبے کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، وزیر اطلاعات پنجاب

    یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، وزیر اطلاعات پنجاب

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اب وہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی۔ اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جتھوں کے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آراوز نہیں ملتے۔ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم علی امین گنڈاپوراور بشریٰ بی بی ہیں۔ وہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔ جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بڑکیں ماررہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی اکیلی کافی ہے۔

  • ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ خواتین کی عزت ہر شخص پر لازمی ہے، عظمیٰ بخاری بہادر خاتون ہیں انہوں نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مخصوص جماعت عورت کی عزت اور مقام بھول گئی ہے، عظمیٰ کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے بعد ازاں 25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی جھوٹی نامناسب ویڈیو پھیلانے کے خلاف درخواست بھی دائر کی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی عظمیٰ بخاری کی ویڈیو جھوٹی اور ڈیپ فیک ہے، اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

    پٹیشن دائر کرنے سے پہلے عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، میں نے دیکھنا ہے صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں۔

  • وزیر اعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون، فہم و فراست کی تعریف

    وزیر اعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون، فہم و فراست کی تعریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی فہم و فراست کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی سی میں وکلا گردی کا شکار ہونے والے صوبائی وزیر فیاض چوہان کو وزیر اعظم نے فون کر کے ان کی خیریت پوچھی، فون پر وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن کی جرأت کو بھی سراہا۔

    وزیر اعظم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پر وکلا کے دھاوے کے دوران معاملے کے حل کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا شر پسندعناصر چاہتے تھے ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی واقعہ ہو جائے، لیکن حکومت نے فہم و فراست سے اس سازش کو ناکام بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وکلاء کا وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد، تھپڑوں کی برسات کردی

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں، معاملے کو تحمل سے سلجھایا گیا اور شر پسندعناصر کی سازش کو ناکام بنایا گیا، وکلا تشدد کے اصل کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پر دھاوا بول کر ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان وہاں پہنچے تو وکلا نے ان پر بھی شدید تشدد کیا، وکلا نے صوبائی وزیر کا گریبان پکڑ کر بال نوچے اور تھپڑوں کی برسات کر دی۔

  • مولانا فضل الرحمان کو عوام کا نہیں، اسمبلی میں نہ پہنچنے کا درد ہے، میاں اسلم اقبال

    مولانا فضل الرحمان کو عوام کا نہیں، اسمبلی میں نہ پہنچنے کا درد ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو عوام کا نہیں بلکہ اسمبلی میں نہ پہنچنے کا درد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا اسمبلی میں پہنچنا ہے، ان کا ایجنڈا توڑ پھوڑ اور پیسہ کماؤ ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں جیسے اختلافات ہیں سب کو پتا ہے، اپوزیشن کو معلوم ہے عوام ان کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ریفارمز ہورہی ہیں جو اپوزیشن کو برداشت نہیں ہے، ہم نے تو دھرنے کی مخالفت نہیں کی ہے۔

    مزید پڑھیں: فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرنے سے متعلق خود متفق نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پتا ہے کہ ان کے دھرنے میں کوئی نہیں آئے گا۔

    واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

  • ڈینگی کی وبا پرعوام کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جاسکتا، میاں اسلم اقبال

    ڈینگی کی وبا پرعوام کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جاسکتا، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی کی وبا پر عوام کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرسکتی ہے لیکن حکومت تنہا ڈینگی سے نہیں لڑ سکتی ہےاس کے لیے عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں 3200 سے زائد ڈینگی کے کیسز آئے ہیں، رواں سال ڈینگی سے متعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مجموعی تعداد 28 ہوگئی

    واضح رہے کہ آج راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ 55 سالہ خاتون نجمہ دم توڑ گئیں، نجمہ کالج روڈ راولپنڈی کی رہائشی تھیں۔

    ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 50 سالہ پرویز بھی دم توڑ گیا، پرویز اسلام آباد کے علاقہ کورال چوک کے رہائشی تھے، پنجاب میں ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ کیماڑی کی رہائشی 21 سالہ عذرا لیاری جنرل اسپتال میں دم توڑ گئی، سندھ میں اب تک 12 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

    حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی۔

  • نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے: میاں اسلم اقبال

    نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے: میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب، میاں‌ اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پی ٹی آئی وزرا کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں.

    میاں‌ اسلم اقبال نے کہا کہ نیب نے ہمارے وزیرکو اب بھی زیرحراست رکھا ہوا ہے، اپوزیشن دوستیاں نبھانے کے بجائے حق کی بات کرے.

     پی پی رہنما خورشید شاہ کو نیب نے بلایا تھا، مشورہ ہے کہ خورشید شاہ کے پاس جو بھی ثبوت ہیں، وہ پیش کردیں.

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، کرپشن کے ثبوت آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں، صوبائی وزیرسبطین خان کا تعلق میانوالی سے ہے، وہ بھی زیرحراست ہیں، سبطین خان اپنی بے گناہی ثابت کریں اور باہر آجائیں.

    مزید پڑھیں: نیب نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے: جسٹس (ر) جاوید اقبال

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کسی کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ جو شخص وزیراعظم کے جہازمیں بیٹھ کر بیرون ملک چلا جائے، اس کو کیسے پکڑا جائے گا، اس کا بھی تعین کیا جائے.

    خیال رہے کہ گزشتہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو روالپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے،  اسلم اقبال

    بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے، اسلم اقبال

    لاہور : وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کےبہترفیصلہ کیا ہے ، کتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی ، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کے بہتر فیصلہ کیا ہے، فضل الرحمان کا ایجنڈا دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا ہے۔

    اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اکتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی، نوازلیگ بھی "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، شریف فیملی احتجاج کے بجائے بچاؤ پر زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا اپوزیشن جماعتیں عوام تو کیا خود ایک دوسر ے سے بھی مخلص نہیں، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی خود کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم ناکام ہوگی، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کر دیا

    یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

  • نواز شریف کے سیل سے اے سی اور ٹی وی نہیں ہٹایا گیا: وزیر اطلاعات پنجاب

    نواز شریف کے سیل سے اے سی اور ٹی وی نہیں ہٹایا گیا: وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیر  اطلاعات پنجاب میاں‌ اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کے سیل سے اے سی اور ٹی وی نہیں ہٹایا گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں‌ نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مریم نواز نے جلدی میں اپنے دور حکومت کی رپورٹ شیئر کر دی، نواز شریف جیل میں شہزادوں کی طرح رہ رہے ہیں، کھانا بھی گھرسے ہی آرہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اندر جا کر  بھی ٹیکس منی کونہیں چھوڑ رہے، نواز شریف کے لئے 20 ڈاکٹرز جیل میں ہوتے ہیں، ملک کاپیسہ لوٹنے والے شریفوں سےعوام کی جان چھوٹ گئی، ن لیگ اب لوگ اکٹھے نہیں کرسکتی.

    مزید پڑھیں: پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن ٹیم کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

    اب یہ جتنا رولیں، انھیں این آراو نہیں ملے گا، جس نے قوم کا پیسہ کھایا انھیں وہ پیسہ واپس کرنا ہوگا، ہمیں اب سیاست دانوں اور مافیا میں فرق سمجھنا ہوگا. پاکستان اب بدل گیا ہے، چو مچائے شوراب نہیں چلے گا.

    میاں اسلم کا کہنا تھا کہ ن لیگ بتائےجلسہ کہاں کرنا ہے،میں جگہ کابندوبست کر کے دوں گا.

  • عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب

    عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیر  اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپوزیشن کے یوم سیاہ پرردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ یوسم سیاہ اس وقت منانا چاہیے تھا، جب مودی نے کشمیرمیں قتل عام کیا تھا، یہاں تو بھارتی وزیراعظم کو اپنے گھر شادی پربلایا گیا تھا.

    [bs-quote quote=”مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے، مریم نواز کا ایک، شہباز شریف دوسرا بیانیہ ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں، اپوزیشن پرپہلے بھی کرپشن کا داغ تھا اور اب بھی ہے.

    میاں اسلم نے کہا کہ عدالت نےمہرثابت کی ہے یہ لوگ کرپٹ ہیں، جس نےبھی ملک کاپیسہ لوٹا ہے، ان کا احتساب بلاتفریق ہوگا۔

    عدالتوں نےثابت کر دیا کہ عمران خان بات ٹھیک کرتے تھے، ہم اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کواستعمال نہیں ہونے دیں گے، بہت سے کیسز آنے والے وقتوں میں حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے.انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لوگ اکٹھے نہیں کرسکی تو حکومت پرالزام لگا رہی ہے، آپ سے لوگ جمع نہیں ہوپا رہے، تو میں 5 منٹ کی کال پرکردوں گا.

    مزید پرھیں: 25جولائی کو عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی، فوادچوہدری

    آج عوام عمران خان کے ساتھ یوم تشکر کے طور پر کھڑے ہیں، ہمارے وزیراعظم نے دنیا میں پاکستان کا قد بڑھایا ہے، منفی سیاست کی وجہ سے اپوزیشن چند کرسیاں بھی نہیں بھرپائی، احتجاج کے لئے اپوزیشن کی کال کوتاجربرادری نے مسترد کیا، مال روڈپرٹریفک رواں دواں ہے،کاروبارزندگی چل رہاہے.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کریں ہم تنقید بالکل نہیں کریں گے،م لیکن ملک کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، کرپٹ عناصرنےکرپشن بچاؤمہم کا میلہ لگانے کی کوشش کی.

    انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے، مریم نواز کا ایک، شہباز شریف دوسرا بیانیہ ہے، بھائیوں کا الگ، داماد کا الگ اور سمدھی کا الگ بیانیہ ہے.