Tag: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

  • مزار قائد کی بے توقیری، مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

    مزار قائد کی بے توقیری، مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزارقائدکی بےتوقیری پر مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیگم صفدر کو مزار پر عاجزی سے ملک لوٹنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مزار قائد کی بے حرمتی کا انجام کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری تھا، مطالبہ ہے بیگم صفدر کو بھی مزار کی بے توقیری پرگرفتار کیا جائے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر نے اپنا، اپنے والد اورخاندان کا نام’’ووٹ‘‘رکھ لیاہے، آج کل وہ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘کی منتیں،غزلیں پڑھ رہی ہیں، بیگم صفدرکومزارپرعاجزی سے ملک لوٹنے اور بھارتی نظریےکوپروان چڑھانےپر معافی مانگنی چاہیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہاں بھی اپنے پاگل خاوند کے ذریعے بدتہذیبی کا ماحول گرم کیا، قوم منتظرتھی شاید بیگم صفدرشرمندہ ہوکرمعافی مانگیں گی، مزار قائدپرہلڑبازی کےپیچھےبیگم صفدر کاذہن کام کررہاتھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ م لیگ کا کھل کرکھیلنا’’ن‘‘اور’’ش‘‘لیگ کاستیاناس کر دے گی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر دن کیساتھ م لیگ مزیدرسوائی لیکرآرہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں پولیس کا صبح سویرے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے نامزد مرکزی ملزم کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارکرلیا تھا۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکوپولیس نےعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزار قائد تقدس پامالی کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

  • ‘2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی’

    ‘2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2 سال میں انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں 2 سال مکمل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا انتھک محنت ،جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستانی معاشی وانتظامی فرنٹ پرصلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پرکیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا اہم کامیابی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے 5000 ارب روپے کے قرضے واپس کیے، ماضی میں حکومتیں قرضے لینےکی پالیسی پرگامزن تھیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت نے 2سال میں اسٹیٹ بینک سےایک روپیہ قرض نہیں لیا اور مشکل حالات کےباوجودکوروناکیخلاف 1240 ارب کا ریلیف پیکج دیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےذریعےسب سے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرایا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 145ارب تقسیم کئےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب نے بھی 363 ارب سے زائد ریکوری کرکےخزانے میں جمع کرائی، وزیراعظم کا ویژن قومی اداروں کوسیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنا ہے، آزاد،مستحکم ادارے ہی پاکستان کوترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتے ہیں۔

  • ‘تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی’

    ‘تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کوایک دوسرے کی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف اور بلاول زرداری میں ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شہباز شریف، بلاول کوایک دوسرےکی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، شہباز شریف ،بلاول کی کہانی کرپشن کی اورغم احتساب کاہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ چالاکی اور موقع پرست سیاست کےچکرمیں ہیں، بڑےبھائی، بھتیجی کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے پر بلاول اعتبار سے ہچکچارہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ منظور پاپڑ فروش جیسے کردارپر اپوزیشن کے آپس میں رابطےبڑھ جاتےہیں، اے پی سی کوجتناغیرمتحدہ اپوزیشن نےبدنام کیا شاید ہی کسی نےکیاہو، شہبازشریف کی سیاست صرف خط بازی اور بیان بازی ہے اور بلاول کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سے گزارش ہے کورونا کیخلاف،معاشی استحکام کیلئےحکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم کی بہترین کورونا مخالف پالیسیوں سے کورونا کیسز  کم  ہو رہے ہیں، سخت معاشی حالات کےباوجوداقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں، حکومت کی ہرپالیسی کا مقصد انتظامی وسیاسی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

  • ‘ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ او کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی’

    ‘ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ او کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیز  پر  پابندی یقینی بنانا عوام اور تاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدارحکومت کابنیادی ایجنڈا عوام کی مشکلات میں کمی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی احتیاطی تدابیرسےمشروط کرنےپرغور کیاجارہاہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ برآمدات سے متعلق کم رش والے کاروباروں کے لیے نرمی زیرِ غور ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیزپرپابندی یقینی بنانا عوام اورتاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

    کورونا کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کوونا وائرس کےباعث دنیا کی طرح پاکستان کوبھی شدیدکاروبار ی نقصان پہنچا ، پنجاب میں کورونا سےاموات دیگرصوبوں سے کم ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کےبعدصوبے صحت، تعلیم، صنعت و تجارت کی پالیسی سازی میں آزادہیں۔

    یاد رہے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں، جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔

  • حمزہ شہبازبڑھکیں مارتے تھے بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہےہیں، فیاض الحسن چوہان

    حمزہ شہبازبڑھکیں مارتے تھے بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہےہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازاب بھاگنےکی کوشش کیوں کررہے ہیں، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامناکرسکیں، آل شریف سر سےپاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خواجہ برادران کےخلاف قیصرامین بٹ کابیان آگیا، آل شریف سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبےہوئےہیں، پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش تھی، نکل گئے تو ٹھیک نہ نکلے تو کوئی بات نہیں۔

    [bs-quote quote=”نوازشریف اندرسےمنتیں کررہےہیں، میری جان چھڑاؤ،معاملات آپ ہی جانیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازبڑھکیں مارتے تھےکہ بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟پچھلے10سال کےدوران آل شریف کی لوٹ مار کا سب کو پتہ چل گیا، نیب تحقیقات کررہا ہے،چیزوں آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہا ، کھربوں کی کرپشن پرسیاست ختم اور انہیں پابند سلاسل ہونا ہے، یہ سمجھتےہیں نکل گئےتو بچ جائیں گے، پکڑے گئے تو پرانی  تنخواہ پرکام کریں گے، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامنا کرسکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اندرسےمنتیں کررہےہیں، منتیں کررہےہیں میری جان چھڑاؤ،معاملات آپ ہی جانیں، پورے پروٹوکول کے ساتھ ان کا احتساب ہورہا ہے، صحیح احتساب ہو تو یہ این آراو کا کہہ کر جان بخشوائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

    خیال رہے ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے حکام نے آف لوڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے،حمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہے۔

    گذشتہ روز بھی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے اربوں مل رہے ہیں، نوازشریف نے ڈالر سے متعلق بڑھک ماری ، نوازشریف کے پہلے 100 دن میں ڈالر 108 روپے تک گیا، انھوں نے کہا میری اجازت کے بغیر ڈالر ہلتا نہیں تھا، اس کا مطلب ہے کہ ڈالر جو مہنگا ہوا وہ ان کی مرضی سے ہوا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا اپوزیشن لیڈرکافرض بنتا ہے، وہ روز آئے اور اپنی تنخواہ ملنے کا حق ادا کرے، حمزہ شریف کا کام لوٹ مار کرنا،عدالت کے باہر غنڈہ گردی نہیں۔