Tag: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان

  • مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

    مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، انھیں آئندہ سکھ ووٹ نہیں ملیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس طرح پروپیگنڈہ کیا وہ غلط ہے، پوری دنیا کے سکھ پاکستان کی حمایت میں خوش ہیں۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کی حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا، لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار ختم ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس لیے عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، اور حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

    فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہے، پاکستان پُر امن ملک ہے اور یہ نوجوت سنگھ سدھو نے بھی کہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،سدھو


    خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی سو دن پورے ہونے پر ایک شان دار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کیا۔

    گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی تھی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔

  • نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان

    نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے نویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایک کبوتر سے پورے بھارت کا سانس خشک ہو جاتا ہے، جب کہ ہم نے سکھوں کے لیے راہ داری کھولی اور بھارت میں سکھ خوشیاں منا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”2 قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا دور گزر گیا، جو پاکستان کی بات کرے گا، اس کی عزت ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، دہشت گرد نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی لباس و چپل پہن کر دنیا کا دورہ کیا۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ 2 قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا دور گزر گیا، جو پاکستان کی بات کرے گا، نعرہ لگائے گا اس کی عزت ہوگی۔

    خیال رہے آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر اُن کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچے۔

    کرتار پور صاحب کے گرنتھی گوبند سنگھ نے کہا ’’آج ہم سکھ لوگ بہت خوش ہیں، سو سال کی عمر والا سکھ بھی بہت خوش ہے بلکہ یوں کہیں کہ آج پوری سکھ برادری پاکستان کی حکومت سے بہت خوش ہے۔‘‘

  • ن لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کے قریب ہے، فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کے قریب ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کو ہے، لاہور کے 5 ن لیگی ممبران نے رابطہ کیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پانچ ن لیگی ممبرز نے مجھ سے اسلام آباد کے ایک صحافی کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے: فیاض چوہان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں ن لیگ ممبران نے کہا ہم پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے اسی لیے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

    فیاض چوہان نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تھا 14 ارب روپے میں 22 ہزار گاؤں کو صاف پانی دیا جائے گا، احسن اقبال اور زعیم قادری کے بھائیوں کو صاف پانی منصوبے میں شامل کیا گیا، صاف پانی کمپنی میں 14 ارب لٹا دیے مگر صرف چند دیہات کو پانی ملا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا


    انھوں نے کہا کہ صاف پانی، آشیانہ ہاؤسنگ سمیت دیگر اسکینڈلز 2016 میں شروع ہوئے تھے، 2014 میں ن لیگی حکومت بچانے کے لیے پیپلز پارٹی فرنٹ پر آئی، پی پی اور ن لیگ کی ذاتی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کل نہیں آج ختم ہو جائے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیرِ اعظم ہیں تو کیا آصف زرداری نے سی ایس ایس کیا تھا، سعودی عرب نے عمران خان کی ایمان داری پر بڑا معاشی پیکج دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب میں 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا ہے۔