Tag: وزیر اطلاعات پنجاب

  • خادم اعلیٰ دس سال میں بھی صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکے: فیاض الحسن چوہان

    خادم اعلیٰ دس سال میں بھی صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ نے بڑھکیں بہت ماریں، لیکن دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بار پھر شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    [bs-quote quote=”ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردی.

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے انڈیانا جونز کی ٹوپی اور لانگ بوٹ پہن کر بڑھکیں ماریں، پنجاب کے ہیلتھ منسٹر کی زیادہ توجہ پیراگون سٹی پر تھی، شہنشاہ اعظم نے اپنے کاروبار کے لیے بیرونی دورے کیے.

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 10سال میں پنجاب میں بڑے نعرے لگائے گئے، ماضی میں 270 ارب روپے اورنج ٹرین پرلگ جاتا تھا، مگر تعلیم کا بجٹ 100ارب سےکم تھا.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 10 سال سے ینگ ڈاکٹرزکا مسئلہ حل نہیں ہوا، کے پی میں صحت کے اندر جو کام ہوا، وہ کہیں نہیں ہوا، خادم اعلیٰ  دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے.

    انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ڈاکٹرز کو شہری علاقوں سے زیادہ تنخواہیں دیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کر کے انھیں ڈاکٹرزکے مسائل سےآگاہ کروں گا، صحت کے شعبے کو ان سے زیادہ کوئی اورنہیں سمجھ سکتا.

  • ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا، ن لیگ والےاحتجاج کرنا سیکھنے کےلیےپی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں۔

    تفصلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف برادران کوٹھیک سےاپوزیشن کرنی بھی نہیں آتی، اپوزیشن کرنے کے لیے جرات چاہیے ہوتی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نےسردی گرمی کےپرواہ کیےبغیراحتجاج کیا، ان میں اپوزیشن والاجوش وجذبہ پیدانہیں ہوسکتا، ن لیگ والے احتجاج کرنا سیکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں، ایڈوائزری کمیٹی میں آئیں، جو بھی چیزیں ہیں ان پر بات کریں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مشورہ دیتا ہوں خدارا بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیساتھ بیٹھیں، حمزہ شہبازآئیں اورپنجاب اسمبلی کااجلاس چلنےدیں، آئین اورقانون کے مطابق پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں، اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آئینی احترام کرنے کی پابند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کوخصوصی ملاقاتیں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فضل الرحمان کہتےہیں حکومت کیخلاف اتحادجمہوری ہے، مولانا فضل الرحمن 73 کے آئین کے تناظر میں 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں،

    فیاض الحسن چوہان نے کہا سیاست کا حسن یہ ہے کہ جیسےہی قانون کاشکنجہ آنےلگتاہےتوسیاسی لٹیرے متحد ہوجاتےہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے  پیسہ واپس لینا ہے، گزشتہ40خصوصاً10میں جوپیسہ لوٹا گیا ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے، عمران خان چاہتےہیں مشکل دورگزرےاورعوام کوسکون ملے، عوام کوریلیف ملےضرور ملےگا

    انھوں نے مزید کہا کہ 36ارب ڈالرکاقرضہ5سالوں کےدوران لیاگیاوہ کہاں گیا، اتنےقرضے لیے گئے کیا کوئی ادارہ ٹھیک ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت کی بہتری کیلئے دوست ممالک کےدورے پر گئے ہیں۔

  • ناصر درّانی  کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، فیاض الحسن چوہان

    ناصر درّانی کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ناصر درانی کے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ناصر درّانی اپنے ذاتی معاملات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں، صحت کا معاملہ بھی ذات سے متعلق ہی ہوتا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کو پھنسایا گیا: فیاض الحسن” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پاکستان کی سیاست پر داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد گورننس سانحے کی تفتیش میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

    پنجاب کے وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو سزا ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

    فیاض الحسن نے وزیرِ ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے کیس کے حوالے سے کہا کہ بیٹا دوست کو چھڑانے گیا تو پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا، ان کے بیٹے کو پھنسایا گیا، محمود الرشید کے بیٹے سے متعلق معاملہ مختلف تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز ناصردرانی نے استعفیٰ دے دیا


    خیال رہے کہ پولیس نے میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے متن کے مطابق میاں حسن نے مبینہ طور پر اہل کاروں کو تشدد کے بعد اغوا کیا تھا، ملزمان نے اہل کاروں سے اسلحہ اور وائرلیس چھین کر پھینک دیے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ کے تبادلے بھی ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے باقی تبادلوں پر تو کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب، کلیم امام اور احسن جمیل نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی تھی۔

  • پنجاب حکومت کا پچھلی حکومت کے اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا پچھلی حکومت کے اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے شروع کردہ اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اورنج لائن ٹرین سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات نے کہا ’پنجاب کابینہ میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پرانی حکومت کے اچھے پروجیکٹس کو ختم نہیں کیا جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں کمیشن تمام سفارشات وزیرِ اعلیٰ کو پیش کرے گا، پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرح غیر سیاسی کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز سے متعلق اہم فیصلوں سمیت پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے، ڈیم بناؤ تحریک میں پنجاب کابینہ نے وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے 100 روزہ پروگرام کے لیے ہمیں ٹاسک دیا، کفایت شعاری مہم کو افسر شاہی پر بھی لاگو کیا جائے گا، کمیٹی تعین کرے گی کہ کس افسر کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


    انھوں نے سابقہ دو حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’گزشتہ 10 سالوں میں بیڈ گورننس کی انتہا کی گئی، وقت کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت کی کرپشن سامنے لاتے رہیں گے۔‘

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، اس معاملے کو علیم خان دیکھ رہے ہیں جب کہ انتظامی بنیادوں پر صوبۂ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔