Tag: وزیر اطلاعات

  • ملک لوٹنے والے سارے چور اپوزیشن میں اکھٹے ہوگئے ہیں، فواد چوہدری

    ملک لوٹنے والے سارے چور اپوزیشن میں اکھٹے ہوگئے ہیں، فواد چوہدری

    گوجرانوالہ: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، ملک لوٹنے والے سارے چور اپوزیشن میں اکھٹے ہوگئے ہیں، ان کے ساتھ جیلوں میں ایسا سلوک ہونا چاہئے جیسا غریبوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے مذاق بنادیا ہے، جو پہلے سے اکھٹے تھے وہ اب بھی ایک ہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں سے پوچھو قرضے کی رقم کہاں گئی، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، قرضوں کا حساب مانگو تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، پچھلے 10 سال میں 70 سال سے زیادہ قرضے لیے گئے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعد رفیق کو گرفتار کیا گیا تو وہ منسٹر انکلیو میں رہنے لگے، 3 بار وزیراعظم رہنے والے کو سرکاری اسپتال پسند نہیں آرہے ہیں، نواز شریف کو پاکستان کے اسپتالوں میں علاج کرانا پسند نہیں ہے، آپ لوگوں نے ملک پر کئی سال حکومت کی لیکن کوئی اسپتال نہ بناسکے جہاں علاج ہوسکے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اربوں روپے کا لاڑکانہ پیکیج تھا، 90 ارب روپے دبئی میں نکل آئے، جو پیسے لوگوں کو پر خرچ ہونے تھے وہ دبئی اور لندن سے برآمد ہورہے ہیں، عمران خان وزیراعظم ہونے کے باوجود ایک روپیہ سرکاری خزانے سے نہیں لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ای سی ایل سے زرداری کا نام نکالنا زیرِ غور نہیں: فواد چوہدری

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا عیاشیاں نہیں کررہے ہیں، حکومت کا مشن ہے غریب اور امیر کے لیے ایک قانون ہو، عمران کی جدوجہد 22 سال پر محیط ہے، حکومت کو گری ہوئی تباہ حال معیشت ورثے میں ملی ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، تمام ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے، وزیراعظم نے 6 ماہ میں پاکستان کو موثر طاقت بنایا ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بنی گالا میں رہتے ہیں، اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، ماضی میں جاتی امرا کی دیوار بنانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔

  • وزیرِ اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین مشترکہ فلم سازی پر گفتگو

    وزیرِ اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین مشترکہ فلم سازی پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے چینی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاک چین مشترکہ فلم سازی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری سے چینی سفیر نے ملاقات کی، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی نیو ویزا رجیم محفوظ، با اعتماد اور کھلے پاکستان کا مظہر ہے۔

    [bs-quote quote=”چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش جلد شروع ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا چین سے تعلقات کو آگے بڑھانا خوش آئند ہے، رواں سال پاکستانی فلموں کی چینی سینما گھروں میں نمائش کی جا رہی ہے۔

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کی نمائش سے لوگوں میں روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔

    دریں اثنا وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے اقدام کی تعریف کی، کہا پاکستان نویں انٹرنیشنل بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  میڈیا کے طلبہ کو ادا کاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں: ادا کارہ میرا کا دعویٰ

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معلومات کے تبادلے اور مشترکہ فلم پروڈکشن میں تعاون کو وسعت دینی چاہیے، پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا یونی ورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی فلموں‌ کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت

    انھوں نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ چین میڈیا یونی ورسٹی اور ٹیکنیکل میڈیا انسٹیٹیوٹ بنانے کے لیے ہماری مدد کرے۔‘

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کی اہم شعبوں پر توجہ ہوگی، صحت، تعلیم، پانی، اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

    چینی سفیر سے ملاقات میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

  • وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، فواد چوہدری

    وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، معاملہ پولیس ریفارمز سے ہی حل ہوگا۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو اقدامات اب تک اٹھائے وہ درست ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سی ٹی ڈی اہلکاروں کا موقف درست نہ ہوا تو انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، سی ٹی ڈی کی کارروائی نے شکوک و شبہات پیدا کردئیے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان نے ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں متاثر ہونے والے خاندانوں کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ساہیوال واقعہ: جے آئی ٹی ممبران کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

    سربراہ جے آئی ٹی اعجاز شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کچھ نتائج سے میڈیا کو وزیرِ قانون نے آگاہ کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، جلد حتمی رپورٹ جاری کریں گے، جے آئی ٹی باریک بینی سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔‘

    یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا گیا، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والے بڑے دہشت گرد تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے خواتین کو استعمال کیا۔

  • پاپا اور پھوپھی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، وزیر اطلاعات فوادچوہدری

    پاپا اور پھوپھی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، وزیر اطلاعات فوادچوہدری

    کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کاوالی وارث کوئی نہیں، پاپا اور پھوپھی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، مرادعلی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کے جن ہیں، سندھ کےعوام کاپیسہ لندن اوردبئی میں خرچ ہورہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کراچی پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعلیم،صحت سمیت دیگرشعبوں میں سندھ بہت پیچھےہے ، مرادعلی شاہ کےحلقےمیں اسپتال نہیں اور نہ ہی عملہ ، لاڑکانہ کا شہری گندا پانی جمع ہونے پرگاگا کر توجہ دلارہاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ کےحکمرانوں کے پاس جادو ہے، وہ پھونک مارتے ہیں تو یہاں کا پیسہ دیگر ملکوں سے نکلتا ہے، مرادعلی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کے جن ہیں، وہ اومنی گروپ کےسامنے جن کی طرح بولتےتھے کیاحکم ہےآقا،  کس بنک سے پیسے لینے ہیں  ، اس لیےہم مرادعلی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    سندھ کےحکمرانوں کے پاس جادو ہے، وہ پھونک مارتے ہیں تو یہاں کا پیسہ دیگر ملکوں سے نکلتا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کسی بھی پارٹی سےتعلق رکھنےوالے سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں، ہم سےسندھ میں اراکین نےتبدیلی لانےکےلیےرابطہ کیا، جو تبدیلی باقی ملک نےدیکھی سندھ کا بھی حق ہے وہ تبدیلی دیکھے، بے نظیر بھٹو زندہ ہوتے ہیں تو وہ بھی افسوس کرتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اسپغول پی کر رات کو سویا کریں، جمہوریت کی بات کرتےہیں،عملی کچھ کرناہوتوپتہ نہیں ہوتا، سندھ کےعوام کاپیسہ لندن اوردبئی میں خرچ ہورہاہے، میں نے اکنامی کلاس میں سفرکیااوررضاربانی بزنس کلاس میں آئی ، پیسے نہیں ہیں کراچی کا حشر نشر ہورہا ہے۔

    حکومت کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اسپغول پی کر رات کو سویا کریں

    فواد چوہدری نے کہا ہم نے سندھ کے لیے جو عملی اقدام کرنے ہیں وہ کریں گے، پیپلزپارٹی کوخودموقع دیناچاہتےہیں، مرادعلی شاہ سندھ کےعوام کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ، مرادعلی شاہ کوچاہیے وہ خوداستعفی دے دیں یا پارٹی ان سے لے، مراد علی شاہ استعفی نہیں دیتے تو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، پیپلز پارٹی کی بھر پور اکثریت ساتھ دیں گے۔

    مراد علی شاہ استعفی نہیں دیتے تو عملی اقدامات کرنے ہوں گے

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  بلاول بچہ ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں ،  اس وقت سندھ کاوالی وارث کوئی نہیں،پی پی نےقبضہ کیاہواہے، پی ٹی آئی سندھ کےعوام کےساتھ کھڑی ہے، وفاق سےجوپیسہ آرہاہےوہ سند ھ کےعوام پرخرچ نہیں ہورہا، سندھ کو دیاگیا پیسہ لندن اوردبئی میں نکل رہاہے۔

    انھوں نے کہا کہ  منسٹرکالونی میں رہنااورفرسٹ کلاس میں سفررضاربانی کااستحقاق نہیں، نظام کوسپورٹ کرتےہیں لیکن تبدیلی ناگزیرہے، گھبراہٹ زیادہ ہے ہم حوصلہ دینے آئے ہیں، پی ٹی ائی کے علاوہ ملک میں اور کوئی پارٹی نہیں بچے گی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کراچی کےلیے بڑا پیکج پانی سےمتعلق آیاہے، ہم چاہتےہیں وفاق کاسندھ کودیاگیاپیسہ درست خرچ ہو، وفاق کاپیسہ درست خرچ ہوتاتوآج سندھ کایہ حال نہ ہوتا۔

    وزیراعظم کیخلاف جوکیس بنایاگیا اس کانہ سرہےنہ پیر

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ  حکومت نےفوری طورپرمیڈیااشتہارات سے متعلق50 کروڑ جاری کیا، نئی اشتہارات سےمتعلق پالیسی لےکرآرہےہیں، اشتہارات کو لوگوں کی تنخواہوں اور نوکری کی گارنٹی سے جوڑیں گے، ڈان نےخبرچھاپی اوراسٹیٹ بینک نےاس کی تردیدکی، ڈان نیوزکوچاہیےاپنی خبر پر معافی فرنٹ پیج پر چھاپے، اس قسم کی خبروں کوہم فیک نیوزکہتےہیں۔

    نیب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کیخلاف جوکیس بنایاگیا اس کانہ سرہےنہ پیر، نیب کو اس قسم کاکیس واپس لینا چاہیے بلکہ وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہیے۔

  • ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں خود ٹکےکی بھلائی کاکام نہیں کیاتو مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے بھلائی کےاداروں کومتنازع نہ بنائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور جائیداد ڈکلیئر کی ہیں، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنےتک ہے۔

    خیال رہے مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے اثاثوں اورشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی سے متعلق بیان دیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراطلاعات نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

    ان کا کہنا تھا کہ ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • فواد چوہدری کی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق

    فواد چوہدری کی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ دنوں میں عوام کوگیس کے شدید بحران کا سامنا رہا.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گیس بحران کے ذمہ دار کے تعین کے لئے کمیٹی بنا دی، اس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کی گئی.

    وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان کیا گیا، وزیراعظم نے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا.


    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کرنے کی ہدایت


    واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس مٰں وزیر اعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

    انکوائری رپورٹ میں‌سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈی کو گیس بحران کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری بر طرفی کی سفارش کی گئی تھی.

  • ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام عہدوں نہیں، کردار کی وجہ سے ڈالے گئے: فواد چوہدری

    ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام عہدوں نہیں، کردار کی وجہ سے ڈالے گئے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام عہدوں نہیں کردار کی وجہ سے ڈالے گئے، وزیر اعلیٰ کا  سازش میں کردار آصف زرداری سے بھی بڑا ہے۔ اومنی گروپ کے اصل مالک و مختار آصف زرداری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان کا پاکستان میں کردار سب جانتے ہیں، ابو ظہبی کے ولی عہد کا وزیر اعظم عمران خان نے خود استقبال کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد 3 روز پاکستان میں رہے اور واپس روانہ ہوئے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد نے تیسرے روز آفیشل اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ کے استعفے سے متعلق تحریک انصاف اپنے مطالبے پر قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ کے اصل مالک و مختار آصف زرداری ہیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔ فلم ٹھگز آف پاکستان میں مراد علی شاہ کا اہم کردار ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام عہدوں نہیں کردار کی وجہ سے ڈالے گئے، وزیر اعلیٰ کا سازش میں کردار آصف زرداری سے بھی بڑا ہے۔ پوری قوم کرپٹ عناصر کے خلاف متحد ہے۔ گھناؤنی سازش میں وزیر اعلیٰ سندھ کا نام آنا باعث شرمندگی ہے، وزیر اعظم کا سیاسی مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیاب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ بڑے چور جیلوں میں ہوں گے جس میں 90 فیصد کامیابی مل گئی ہے، سپریم کورٹ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم سر آنکھوں پر ہے۔ چوہدری نثار پہلے بہت ایکٹو تھے لیکن پھر اچانک سے خاموش ہوگئے، اصل میں کرپشن کی وجہ سے ایک معاہدہ ہوگیا تھا اس لیے چوہدری نثار خاموش ہوئے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی ایک پارٹی یا شخص نے بھی اس کیس کو مسترد نہیں کیا، ہماری حکومت نے کوئی نیا کیس نہیں بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے درخواست کی تھی مزید تحقیقات کے لیے کیس نیب کو بھیجا جائے۔ نیب کی تحقیقات شروع ہوگئی، اب پلی بارگین ہوگی یا ریفرنس ہوگا۔ جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے گی اور نیب کی معاونت کرے گی۔ عدالت کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکالا جائے گا لیکن تحقیقات جاری رہیں گی۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ کابینہ نے بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکال دیا لیکن جواب دہی ضروری ہے، فاروق نائیک کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹ سے پیسے آئے۔ فاروق ایچ نائیک سے بھی تفتیش ہوگی اور جواب لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں ملوث ہیں نیب کو جوابدہ ہیں، سرکاری زمین پر قبضہ اور من پسند لوگوں کو دینے کا الزام ہے جواب دینا ہوگا۔ 262 ایکڑ کی اسٹیل مل کی زمین اور 7 ایکڑ گلستان جوہر کی زمین کا جواب دینا ہوگا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ کک بیکس اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں کیوں جمع ہو رہے تھے؟ سمٹ بینک بنایا گیا، اس میں عام شیئر ہولڈر کے ساتھ زیادتی ہوئی، اومنی گروپ 4، 2 سے درجنوں کمپنیوں پر کیسے چلی گئی؟ سارے سوالوں کے جواب نیب کو 2 ماہ کے اندر دینا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بینک میں7 اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب کی منی لانڈرنگ کا جواب دینا ہوگا، ہنڈی حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، دبئی میں 2 کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی۔ یہاں دبئی اور وہاں سے لندن پیسے جاتے تھے اس کا جواب دینا ہوگا۔

  • جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اپوزیشن کو عوام کی یاد ستانے لگی، فواد چوہدری

    جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اپوزیشن کو عوام کی یاد ستانے لگی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اپوزیشن کو عوام کی یاد ستانے لگی ہے، کاش انہیں اقتدار میں رہ کر معیشت کی بدحالی نظر آتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے لوٹ مار کرنے والوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے، ان کے کرتوتوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کیں، ملک قرض کی دلدل میں دھکیلا، بے رحمی سے قوم کا سرمایہ لوٹنے والے آج معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن نواز شریف اور زرداری کے خلاف پریس کانفرنس کرے، اپویزشن ارکان انہیں لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لانے کا کہیں، اپوزیشن رہنما ایسی پریس کانفرنسز سے اعانت جرم کے مرتکب ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ باتیں کرنے والوں سے مہمند ڈیم کی تعمیر کا عملی اقدام برداشت نہیں ہورہا ہے، اپنا گھر بھرنے والوں کو عوام کے لیے ڈیم کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے۔

    یہ پڑھیں: زرداری صاحب اور نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے: فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب سے بڑی شناخت ان کی دیانت داری ہے، بددیانتی کی علامتیں مشورے دینے کی بجائے اپنے اعمال پر توبہ کریں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر تنقید کی تھی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں فیصلہ تو کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تنقید نہیں کررہا حقائق عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں، بے روزگاری بڑھنا اور افراط زر میں کمی ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

  • بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

    بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ریاست اور حکومت پر اعتماد بحال کروانا ہے، مستقبل کے بدلتے رجحانات پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں ہتھیار کے بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہوگی، مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی، انفارمیشن گروپ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے، مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ’ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ آئیڈیاز کی جنگ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندہ کا پیسہ ایک حد سے زیادہ نہیں دے سکتی، ماضی میں حکومت کے اشتہاروں کو استعمال کیا گیا۔ بسنت میں معیشت کا پہلو بھی ہوتا ہے، کمپنیاں اپنا پیسہ لگاتی ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ باہر ممالک میں کیا اسٹریٹ کرائم پاکستان سے کم ہیں؟ میڈیا کے ساتھ ہماری معیشت نقصان اٹھاتی رہے گی، ہمیں اطلاعات میں اپنے طور طریقے 100 فیصد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈیو اور پاکستان ٹی وی کی گنجائش بہت کم ہے، مقابلہ نہیں کر سکتے۔ 1960 میں ریڈیو کے ٹرانسمیٹر ہم خود بناتے تھے۔ اب جو بھی چیز ہوتی ہے وہ باہر سے لاتے ہیں اور لگا دیتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام اور ہمارا جو ٹاسک ہے وہ یہ کہ ریاست کا بیانیہ کیسے آگے بڑھانا ہے، ہمیں ریاست اور حکومت پر اعتماد بحال کروانا ہے، مستقبل کے بدلتے رجحانات پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ماڈرن طریقوں کو نہیں اپنائیں گے، پیچھے رہیں گے۔ ہماری بیورو کریسی جدید ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے۔ ’ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے بیورو کریسی میں تبدیلیاں لائیں گے‘۔

  • کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار دلائے گا، وہ پاکستان کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔ چور، ڈاکو اور نو سر بازوں کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔