Tag: وزیر اطلاعات

  • حکومت انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے، پرویز رشید

    حکومت انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید کاکہناہے کہ حکومت ملک میں انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے جبکہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نے انسانی حقوق سے متعلق ایکشن پلان کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق زاہد حامد کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید کاکہناتھاکہ حکومت بہت سے کام کرناچا ہتی ہے مگر راستے میں دھرنے آجاتے ہیں۔

    وزیراعظم کے منظور کردہ انسانی حقوق کے ایکشن پلان سے متعلق بریف کرتے ہوئے زاہد حامد نے بتایا کہ انسانی حقو ق سے متعلق امتیازی قوانین پر نظر ثانی کیلئے وفاق اور صوبوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ کمیٹی نئی قانون سازی کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی ۔

    ایکشن پلان کے تحت متاثرہ افراد کو مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعظم نے 100 ملین روپے کے فنڈ کی منظور ی بھی دے دی ہے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے امتیازی قوانین پر نظر ثانی ،خواتین کیلئے کرائسز سنٹرز کی تعمیر بھی کیئے جائیں گے ۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقلیتوں کیلئے خود مختار نیشنل کمیشن کی تشکیل دیا جائے گا جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات بھی کیئے جائیں گے۔

    بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کم عمری کی جبری شادیوں سمیت بچوں سے جبری مشقت اور دیگر قوانین پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ زاہد حامد کاکہناتھاکہ جیل اصلاحات کے ساتھ ساتھ پرائمری اور سیکنڈری سطح پر انسانی حقوق کو نصاب کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

  • کراچی کےجرائم میں ملوث لوگوں کوپاتال سےلاناپڑاتولائیں گے،  پرویز رشید

    کراچی کےجرائم میں ملوث لوگوں کوپاتال سےلاناپڑاتولائیں گے، پرویز رشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کی انٹیلی جنس کی وجہ سے ہی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اگر قومی اداروں کی انٹیلی جنس اتنی مضبوط نہ ہوتی تو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا،انہوں نے کہا کہ امریکا میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث سکولوں کو بند کردیا جاتا ہے،بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بچوں کو بھی سکول لاکر تعلیم دیں گے اور دہشت گردوں سے بڑا انتقام بھی یہی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر کے مسئلے پر بھارت کومذاکرات کی میز پر لاتے ہیں تو دہشت گردی کا واقعہ ہوجاتا ہے جو کشمیر کے مسئلے کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔۔جب تک بیرونی ہاتھوں کو اندرونی طور پر مدد فراہم نہ کی جائے ملک میں دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مسئلے میں حکومتی پالیسی کی حمایت کرتی ہے اور قومی پالسیی کا ساتھ دے رہی ہے،نیب کے مقدمات صرف سندھ میں نہیں باقی صوبوں میں بھی ہیں۔

  • حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی موخر

    حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی موخر

    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم کی سزا موخر کر دی ، شفقت حسین کو صبح سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جانی تھی۔

    وزارت داخلہ کی درخواست پرصدرمملکت نے شفقت حسین کی پھانسی روکنے کا حکم دے دیا، پھانسی موخر کرنے کی درخواست وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ایوان صدر پہنچائی،شفقت حسین کی پھانسی روکنے کے حوالے سے حکومت سندھ کو آگاہ کردیاگیا۔

     سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلہ میں وفاق سے رابطے میں تھی، شفقت حسین کو جس وقت پھانسی کی سزا سنائی گئی اس کی عمر چودہ سال تھی۔

  • خراب سی سی ٹی وی کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس کی خرابیوں کو دور کیا جائے، شرجیل میمن

    خراب سی سی ٹی وی کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس کی خرابیوں کو دور کیا جائے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام ڈی ایم سیز اور میونسپل کمیشنر اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر صفائی کے کام کو مکمل کروائیں۔ عوام کے جائز کاموں میں کسی رکاوٹ کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    شہر میں خراب سی سی ٹی وی کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس کی خرابیوں کو دور کیا جائے تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی شرح میں کمی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی کے تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز اور میونسپل کمیشنرز کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی بھی موجود تھے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں صفائی ستھرائی کی مہم کے حوالے سے 72 گھنٹے جو الٹی میٹم دیا تھا اب اس کی معیاد پوری ہوچکی ہے اور اب وہ کسی بھی وقت کسی بھی ڈسٹرکٹ میں سرپرائز وزٹ کریں گے اور اگر کسی بھی علاقے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کی جانب سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس علاقے کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں جو کیمرے خراب ہیں یا کام نہیں کررہے ہیں ان کی فوری درستگی کی جائے اور اہم شاہراہوں اور گلیوں میں خراب اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر درست کیا جائے تاکہ اسٹریٹ کرائم اور جرائم پر قابو پایا جاسکے۔