Tag: وزیر اعطم

  • افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے: وزیر اعظم

    افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال بعد او آئی سی کا پاکستان میں اجلاس ہو رہا ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، اگست میں حالات بدلے تو افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے، افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، او آئی سی کی ذمے داری ہے کہ افغانستان کی مدد کرے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا نے مطالبہ کیا افغان زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، عالمی برادری نے افغانستان کے لیے مدد 3 شرائط سے مشروط کردی، ہر ملک کی ثقافت مختلف ہوتی ہے، افغانستان کی ثقافت بھی مختلف ہے۔ ہم افغانستان میں عمومی سماجی رویوں کا احساس نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ افراتفری سے افغانستان میں دہشت گردی جنم لے سکتی ہے، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، معیشت کو نقصان پہنچا۔ افغانستان میں عدم استحکام صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔ ہم جیسے غریب ممالک افغان مہاجرین کا بوجھ کیسے اٹھائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا، مغرب میں مسلمان اسلامو فوبیا کا نشانہ بن رہے ہیں۔ او آئی سی کی ذمے داری ہے کہ اسلام کا مثبت تشخص دکھایا جائے۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اسکالرز کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ قابل افسوس ہے کہ اسکالرز اسلامو فوبیا پر جواب دینے میں ناکام ہیں۔

  • خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اچھی رہی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی جب ملیں گے، تو بات آگے بڑھے گی، میری خواہش ہے دونوں ملک مل کرکشمیر کے مسئلے کا حل نکالیں.

    دہشت گردی کامحورکوئی دوسراملک نہیں صرف ایران ہے، اس لیے اس پر پابندیاں عائد کیں.

    خیال رہے کہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے.

     ماضی میں‌ عالم گیریت کے نام  پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا: ٹرمپ

    انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے.

    سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی.

  • مشن کشمیر: وزیر اعظم امریکا پہنچ گئے، 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے

    مشن کشمیر: وزیر اعظم امریکا پہنچ گئے، 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے

    جدہ: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد امریکا پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے لیے مطابق  وزیر اعظم سعودی ائیر  لائن کی خصوصی پرواز سے امریکا پہنچے، دورہ امریکا میں وہ امریکی صدر سمیت دنیا کے  کئی ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    دورے کا محور  مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کرنا ہے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے آگاہ کریں گے.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران کی ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، عمران خان ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے.

     وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کا قیام روز ویلٹ ہوٹل  میں ہوگا، پولیس حکام نےہوٹل کےتمام گیٹس کاکنٹرول سنبھال لیا، پاکستانی سفارتخانےکاعملہ بھی روزویلٹ ہوٹل میں موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ امریکا: کب، کہاں کیا ہوگا؟

    گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.

  • وزیر اعظم کا بحرین کے شاہ سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم کا بحرین کے شاہ سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بحرین کے شاہ کو کشمیر کی تازہ صورتحال پر  اعتماد میں لیا.

     وزیراعظم نے بھارت کی یو این قراردادوں کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کوسختی سے مسترد کیا.

    انھوں نے کہا کہ بھارت مسلسل یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، بھارتی غیرقانونی اقدام سےمقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا.

    عالمی برادری بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے،خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار اد اکرے.

    اس موقع پر بحرین کے شاہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت اظہار تشویش کیا.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق

    شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ حکومت بحرین کشمیر کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرکامعاملہ مذاکرات سےحل کیا جائے.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں. قبل ازیں انھوں نے ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد، ترک صدر، رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیر میں‌ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جو قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.

    اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.

    سفارتی معاملات پر کام کرنے والی اس خصوصی ٹیم میں وزیراعظم کے خصوصی سفیر احمر بلال صوفی بھی شامل ہیں.

    مزید پڑھیں: پاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی، جنرل باجوہ

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.

    یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    پاکستانی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں بھارتی اقدام کومستردکرنےکی حمایت بھی کی گئی۔

  • وزیر اعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات

    وزیر اعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں‌ ہوئی.

    اس موقع پر ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، سول اور عسکری قیادت کے مابین پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی بات چیت کی گئی.

    ملاقات میں امن وامان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک تھے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں آرمی چیف نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ امریکا کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے اعلیٰ امریکی قیادت سے خصوصی ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں: جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، وزیراعظم

     خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے، کن افراد نے اسلام کےنام پردکانیں کھولی ہوئی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا  نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں،قانون کی بالا دستی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

  • گزشتہ دس برس میں سرکاری خزانے سے ذاتی دوروں پر آنے والے اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    گزشتہ دس برس میں سرکاری خزانے سے ذاتی دوروں پر آنے والے اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے 2008 سے 2018 تک ذاتی سفری اخراجات سابق حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پی آئی اے کو چنگچی کی طرح استعمال کیا، پی آئی اے کے پائلٹس ان کےذاتی ڈرائیور کی ڈیوٹیاں ادا کرتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ وی آئی پی پروازں پر ایک ارب چھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، اہل خانہ کے لیے طیارے استعمال کئے گئے، لندن میں میاں صاحب جتنے دن زیرعلاج رہے، اس جگہ کو کیمپ آفس بنا دیا گیا، طیارہ لندن میں کھڑا رکھنے سے پی آئی اے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

    بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگانے کے لئے پی آئی اے بے دردی سے سکھر ڈائیورٹ ہوتی رہی، پی آئی اے کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، جو کرائے کی سائیکل کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا، سیاسی بنیاد پر بلاجواز بھرتیاں کی گئیں، ادارے کے تینتیس دفاتر یونین کے قبضے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ

    انھوں نے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین کے دہی بھلے کا ستائیس کروڑ کا بل بھی عوام نے ادا کیا، دہی بھلے کھانے کا 27کروڑ کابل بھی عوام نے ادا کیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہم اور کامیاب رہا، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا، کل ایک سیاسی ٹولے نے یوم سیاہ کی آڑ میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی، عوام نےان کے منہ پرسیاہی مل دی.

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات سے پی آئی اے اخراجات میں 20 فیصد کمی آئی، دو ماہ کے اندر پی آئی اے کو 46 ملین کی آمدن ہوئی، امید ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ خسارہ ختم کرکے آمدنی کی طرف بڑھے گی.

  • امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا. انھوں نے کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیا.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دورہ امریکا میں صدرٹرمپ کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، امریکی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستان لوٹے تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے وطن پہنچتے ہی حکومتی امور سنبھالنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا.

    مزید پڑھیں: کامیاب دورہ امریکا: عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے کامیاب دورے میں امریکی صدر سے ملاقات کی، جنھوں‌ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور امید ظاہر کی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے مراحل طے کرے گا.

    وزیر اعظم نے مائیک پومپیو سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی اور مختلف فورمز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیاں اجاگر کیں.

  • وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

    وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

    واشنگٹن: وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر جان مکین، باب کارکر اور ایلیٹ اینجل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہے جس کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین، سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر اور کانگریس مین ایلیٹ اینجل سے ملاقاتیں کیں۔ طارق فاطمی نے امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

    ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کارروائیوں، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی نے امریکی شخصیات سے پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پر بھی بات چیت کی۔