Tag: وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

    کھوئی رٹہ:  وزیر  اعظم  آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ دلیر بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے یہاں‌آیا ہوں، ایل اوسی پربسنے والوں کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے.

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ایل اوسی کے5 کلومیٹرکے علاقے پر ساڑھے 6 لاکھ افراد آباد ہیں، بھارتی فوج نے چار مرتبہ مجھ پرفائرنگ کی، مگر میں‌ ایل اوسی پرآتارہوں گا، ہم ایل اوسی پربنکرز، فرسٹ ایڈ پوسٹیں، تعلیمی اداروں کوسہولت دیں گے.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    وزیر اعطم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایل او سی کے عوام کے لئے 5 ارب کا پیکیج دے گی، ایل اوسی پر ڈٹ کررہنےوالوں کو سلام پیش کرتاہوں، فوجیں جنگوں میں عوامی حمایت سےفتح یاب ہوتی ہیں، مگر بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر والے پاک فوج پر اعتماد کرتے ہیں، ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں.

    یاد رہے کہ 24 مارچ 2019 کو زیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ   جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ رہے گا۔

  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا فون

    وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا فون

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون کرتے ہوئے ان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کو فون کر کے بھارتی فوج کی طرف سے ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے واقعات کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے اصولی مؤقف کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے رابطے اور اظہارِ یک جہتی پر آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کر رہے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا، ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر


    بعد ازاں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے واقعے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ڈراما رچایا، ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آ رہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔

    انھوں نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزرا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھے، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا۔