Tag: وزیر اعظم آفس

  • ملک معاشی تباہی کے دہانے پر؟ وزیر اعظم آفس کو خرچے کے لئے 75 ملین روپے درکار

    ملک معاشی تباہی کے دہانے پر؟ وزیر اعظم آفس کو خرچے کے لئے 75 ملین روپے درکار

    اسلام آباد : بدترین معاشی بحران کے باوجود وزیر اعظم آفس کی شاہ خرچیاں کم نہ ہوئیں ، خرچے کے لئے مزید 75 ملین روپے مانگ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کفایت شعاری کے دعوےدعوےہی رہے، وزیر اعظم آفس کےخرچےکم نہ ہوئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی گرانٹ کےلیے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے، جس میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو 75 ملین روپے کی فوری ضرورت ہے۔

    سمری میں کہا گیا کہ مہنگائی کی وجہ سے اضافی فنڈز درکار ہیں،ملازمین کے خرچے بڑھ گئے ہیں، اس لیے فنڈزکی ضرورت ہے، روزانہ کی بنیاد پر کمٹمنٹس پوری کرنا ضروری ہے۔

  • کرونا وائرس: وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود، افسران کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    کرونا وائرس: وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود، افسران کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا اور بیشتر افسران و ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا، وزیر اعظم آفس کے افسران و ملازمین کے دفتری امور سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔

    جوائنٹ سیکریٹری ایڈمن کے علاوہ تمام جوائنٹ سیکریٹریز کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی، ڈپٹی سیکریٹریز ہفتہ وار بنیاد پر دفتری امور انجام دیں گے۔ مختلف شعبوں کا اسٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کام کرے گا۔

    جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے جوائنٹ سیکریٹریز فائلز اور دستاویز کے لیے ملازم تعینات کریں۔

    ملازمین کو کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے افسران فون پر دستیاب رہیں، ایمرجنسی صورت میں افسران کو کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے۔