Tag: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  • وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہم راہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہم راہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    کوئٹہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، ان کے ہم راہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورے میں افسران اور کالج کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی ترقی، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور موجودہ حالات میں آگے بڑھنے کے معاملات پر روشنی ڈالی۔

    وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے بڑی قربانیاں دے کرملک میں امن قائم کیا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ترقی کے امکانات پر بات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    جعلی ای میل آنے پر آئی ایس پی آر نے سائبرالرٹ جاری کردیا


    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں لیکن قومی یک جہتی سے کسی بھی چیلنج کو شکست دی جا سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانچ سال میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم

    پانچ سال میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ 10 سال پرویز مشرف اور 5 سال آصف علی زرداری نے ملک میں بجلی پیدا نہیں کی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملتان سے سکھر موٹر وے 294 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ن لیگ کی حکومت نے مشکل حالات میں کام کر کے دکھایا، ملک بھر میں ن لیگ کے ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالیہ حکو مت کے دور میں 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے اور موجودہ حکومت نے منصوبے مکمل کرکے بھی دکھائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پانی کی صورت حال درست نہیں، ڈھائی ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے بنائی جارہی تھی، پانی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی کمی ہے پھر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف عوام کے لیے کام کیا جس کو دنیا بھی تسلیم کرتی ہے، نہ صرف آج بلکہ کل کے پاکستان کے لیے بھی کام کیا، دنیا ہمارے کام کی معترف ہے۔

    فاٹا اصلاحات کے دوران ایسے مسائل سامنے آئے، جو کبھی سوچے نہیں تھے: شاہد خاقان عباسی


    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کو رقم کم ملتی ہے اس کے باوجود صوبے کو دیکھ لیں، دیگر صوبوں کو زیادہ رقم ملتی ہے جس پر خوشی ہے، لیکن سب ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ترقی صرف پنجاب میں ہوئی ہے، مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا پلیٹ فارم ہے باتوں کا نہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جاتا ہے، تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہوتا ہے، آج جو جنوبی پنجاب کے نعرے لگا رہے ہیں وہ دھوکا دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا، نتائج مثبت ہوں گے، وزیراعظم

    آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا، نتائج مثبت ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا جس کے نتائج مثبت ہوں گے، بل کی حمایت کرنے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا شکریہ جس نے بل پاس کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہاؤس نے ثابت کیا کہ قومی اتفاق رائے ہوسکتا ہے، پیچیدہ مسائل کو قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے اس لیے قومی مفاد کے مسائل پر یک جہتی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو وہی سہولتیں دینی ہیں جو پاکستان کے دیگر لوگوں کو میسر ہیں، ضرورت ہے کہ فاٹا میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے ابھی جو تقریر ہوئی، اس میں ایسی باتیں بھی ہوئیں جن کی اس موقع پر ضرورت نہیں تھی۔

    فاٹا بل آج منظورنہ کیا جاتا تو قبائلی علاقوں میں انتشار پھیلتا، عمران خان


    ان کا کہنا تھا کہ پاناما میں کیا ہوا، دھرنا کیسے ہوا، سب کو معلوم ہے۔ کسی کومنی لانڈرر کہنا اخلاق نہیں ہے، مجھے یقین ہے اس بات کا جواب الیکشن میں عوام دیں گے، پاکستان میں اب بدتمیزی کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور


    انھوں نے کہا کہ کوشش کی ہے بل کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر کا بہانہ نہ بنے، فاٹا بل پر کسی قسم کا سیاسی اختلاف نہیں رکھا گیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر الیکشن ہوں گے، تاخیر کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان الیکشن میں تاخیرکا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت 31 مئی تک رہے گی اور 60 روز میں انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم شاہد خاقان کی مہاتیر محمد کو ملائشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

    وزیر اعظم شاہد خاقان کی مہاتیر محمد کو ملائشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملائشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد کو فون کرکے چودھویں عام انتخابات میں جیتنے اور وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ملائشیا کے سب سے معمر نو منتخب وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو میں دوطرفہ اعلیٰ سطحی روابط اور پارلیمانی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا، اور ان کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    ڈاکٹر مہاتیر محمد نے فون کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ضروری ہیں، اس کے لیے کام کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان نے اپنے ملائیشائی ہم منصب مہاتیر بن محمد کے ساتھ مسئلہ کشمیراورفلسطین سمیت مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔

    وزیر اعظم نے فون پر ملائشیا میں انتخابات کے پرامن انعقاد اور طاقت کی پرامن منتقلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملائشیائی قوم کی ذہنی بلوغت کی عکاسی ہوتی ہے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا غزہ میں قتل وغارت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ


    واضح رہے کہ جدید ملائشیا کے بانی، دو دہائیوں سے زائد عرصہ مسلسل وزیراعظم رہنے والے مرد آہن ڈاکٹر مہاتیر محمد سیاست سے چند سال کنارہ کش رہنے کے بعد اپنی تاریخی غلطی سدھارنے انتخابی میدان میں واپس آئے اور کبھی بھی انتخابی مہم میں ناکامی نہ دیکھنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

    خیال رہے ملائیشیا پر 1981 سے 2003 تک آہنی گرفت کے ساتھ حکمرانی کرنے کے بعد بھی مہاتیر محمد نے ملکی سیاست میں ہمیشہ کنگ میکر کا کردار ادا کیا، اور اپنے ہی لائے وزیراعظم نجیب رزاق کو 92 سال کی عمر میں حکومت سے محروم کرکے ان کے بقول انہوں نے اپنی تاریخی غلطی کا ازالہ کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں علاقائی سلامتی اور کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیرغورآئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے جبکہ وزرائے داخلہ،خارجہ اور دفاع بھی موجود ہوں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور قومی داخلی سلامتی کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے اور قومی وداخلی سلامتی کے معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم فلسطینیوں پر مظالم کےخلاف او آئی سی کے ترکی میں ہنگامی اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے کہ اسی ہفتے 14 مئی کو نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نوازشریف کابیان متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا تھا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

    اجلاس میں شرکاء کی جانب سے  بھی متفقہ طور نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حقیقت کو پس پشت ڈال کرذاتی ،جھوٹی اختراعات کومسترد کرتے ہیں، بھارت نے تفتیش کے دوران متعدد بار تعاون سے انکار کیا، بھارت نے مرکزی ملزم تک رسائی دینے سے بھی انکار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • وزیر اعظم کل او آئی سی اجلاس میں  شرکت کے لیے استنبول جائیں گے

    وزیر اعظم کل او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول جائیں گے

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کل فلسطین پر ترک صدر کی جانب سے بلائے گئے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطینیوں پر مظالم اور قتل عام کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے پر تحفظات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل نکالا جائے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مدنظر رکھا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے حوالے سے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے، دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے، خیال رہے کہ بھارت نے 15 مئی کو تتہ پانی سیکٹرپرگولہ باری کی جس میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے نہتے شہریوں پر گولہ باری پر احتجاج کیا ہے، رواں سال اب تک بھارتی فوج نے تقریباً ایک ہزار بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، جس میں 24 شہری شہید اور 107 زخمی ہوچکے ہیں۔

    یہ پڑھیں :  فلسطین کی سنگین صورت حال سے متعلق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، بریفنگ میں کہا گیا کہ بھارت نے حریت قیادت کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل نے 70 برس سے فلسطینیوں کی زمین پرقبضہ جما رکھا ہے، ترک صدر

    ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی بھی مذمت کی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور پی فائیو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے تاہم ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں:  بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم، کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کو ملائشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔ کرنل جوزف کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ وہ سفارتی استثنیٰ کے تحت واپس چلے گئے، مجھے اس سلسلے میں دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نے سحری اور افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نے سحری اور افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ پانی وبجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نماز تراویح کے دوران بھی بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ تراویح پڑھنے والوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام ذرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جس کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے طلب اور رسد کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

    ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلب اور رسد سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرکے فوری طور پر وزارتِ پانی و بجلی کو بھجوائے۔

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

    خیال رہے کہ ملک میں اس وقت 8 سے 12 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں تاہم اس کے باوجود بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں بنائی جارہی۔

    گزشتہ ہفتے ترجمان پاور ڈویژن کی بریفنگ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔ تمام پاور  اسٹیشنز سے 16 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جب کہ بجلی کی طلب 18 ہزار 109 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیر اعظم

    نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی ہمیں قبول ہوگا، خورشید شاہ ابھی نام دیں قبول کرلوں گا۔

    وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ صادق سنجرانی کو اسٹیبلشمنٹ نے منتخب کرایا ہے جس کے بعد ان کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خورشید شاہ سے کہا ہے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن تک نہیں جانا چاہیے بلکہ یہ فیصلہ ہمیں ہی کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کوئی ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ یا بزنس مین ہوسکتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے کسی نے بھی کسی ریٹائرڈ جنرل کا نام تجویز نہیں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کسی ریٹائرڈ سیاست دان کے نام پر غور ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، نواز شریف کا مستقل آج بھی ہے کل بھی ہے، انھوں نے خلائی مخلوق کے سلسلے میں استفسار پر صحافیوں سے کہا کہ میں زمین پر رہتا ہوں زمینی مخلوق کی بات بھی کریں۔ تاہم انھوں نے نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انتخابات نگراں وزیراعظم نہیں خلائی مخلوق کرائے گی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    وزیر اعظم نے صحافیوں پر تشدد کے معاملے میں معذرت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر دن صحافت کا دن ہے۔

    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت کرنے والوں میں وفاقی وزرا، قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، پی ٹی آئی کے اسد عمر اور شیریں مزاری شامل تھیں۔ تقریب کے دوران مختلف ارکان اسمبلی وزیراعظم کے ساتھ گروپ تصاویر بھی بنواتے رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دے دی

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دے دی

    کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کراچی میں دارالصحت اسپتال کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن ہوتا ہے تو پورے ملک میں امن ہوتا ہے۔

    کراچی کی معاشی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت کراچی جیسے اہم شہر کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سے رفاہی ادارے عوام کی خدمت میں مگن ہیں۔

    انھوں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم عوام کوصحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    وزیر اعظم نے ن لیگ کی حکومت کے حالیہ اور آخری بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں بہت سے شعبوں میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، بجٹ میں کراچی کے لیے خصوصی پیکج دیا گیا ہے، حکومت نے اپنا کام کر دیا ہے اب عوام نے الیکشن میں فیصلہ کرنا ہے۔

    شہر میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت تیس مئی کو ختم ہورہی ہے جب کہ اس نے گزشتہ روز پورے سال کے لیے بجٹ پیش کردیا ہے، جس پر تمام سیاسی جماعتوں‌ کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور سیاسی رہنماؤں نے اسے اگلی حکومت کے حق پر ڈاکا ڈالنا قرار دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ میں اور خورشید شاہ کریں گے، وزیر اعظم

    نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ میں اور خورشید شاہ کریں گے، وزیر اعظم

    لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ میں اور خورشید شاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد آج لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور مسلم لیگ ن ہی انتخابات میں کامیاب ہوگی۔

    کیا نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں، جب سے وہ لندن گئے ہیں یہ سوال تواتر کے ساتھ اٹھ رہا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان ضرور جائیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم بھی ان دنوں اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں قیام پذیر ہیں۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ن لیگ کا الیکشن میں ایک ہی نعرہ ہے ’ووٹ کو عزت دو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی بھی ایسا شخص موجود ہے جو یہ کہے کہ ووٹ کو عزت نہ دو۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کے متعلق فیصلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مابین پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔