Tag: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی اور کلیدی پوسٹوں پر تعیناتیاں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری کو زیر غور لایا گیا۔

    اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، دوسری جانب ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے لئے ڈاکٹر خاور صدیق کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوافغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

    جبری گم شدگیوں کے انکوائری کمیشن میں مزید ایک رکن کی منظوری دی جائے گی جب کہ ملزم یاسین ولد غلام حسین کی یو اے ای حوالگی کا بھی فیصلہ ہوا۔

    اجلاس میں 54 اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری، نیشنل لائبریری پاکستان اورکیوبا میں تعاون کے فروغ کے لئے ایم اویو کی اجازت، ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر اور چائنا ہائی وے ٹرانسپورٹیشن سوسائٹی میں ایم اویوکی اجازت، ون بیلٹ ون روڈ سے متعلق اسٹڈی کرانے کے لئے ایم او یو کی اجازت دی گئی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ کے قیام کی منظوری

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک، بینکنک کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈزکو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نواز شریف کے نامزد کردہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست عدالت نے ابتدائی مرحلے پر ہی مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے بعد سے نواز شریف کے تمام فیصلے غیر قانونی قرار دیے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نواز شریف صادق و آمین نہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی نواز شریف نے بطور وزیر اعظم نامزد کیا، نواز شریف کے نامزد کردہ شاہد خاقان عباسی کی بطور وزیر اعظم نامزدگی غیر قانونی قرار دی جائے اور اسیپکر قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت دی جائے۔

    عدالت نے درخواست گزارمولوی اقبال حیدر پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی نے وزیر اعظم کو منتخب کیا، آئندہ اس طرح کے بے بنیاد مقدمات عدالت میں نہ لائے جائیں۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیساتھ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد


    یاد رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم جبکہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 45دنوں کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا، جس کے بعد مستقل طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب  کرلیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،  اجلاس آج شام پانچ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجائے گا۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ، اسیٹیٹ بنک کے ذمہ واجب الادا زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری ، مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری اور وزارت داخلہ غیرممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کےناموں کی منظوری بھی دے گی جبکہ قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کی  سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد


    اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے شاہدخاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پرپاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔