Tag: وزیر اعظم شہبازشریف

  • سعودی عرب کے کاروباری وفد کا متوقع دورہ پاکستان، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

    سعودی عرب کے کاروباری وفد کا متوقع دورہ پاکستان، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے متوقع دورہ پاکستان کے انتظامات کے لئے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کاروباری وفد کے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرپیٹرولیم کوکمیٹی کاچیئرمین مقرر کردیا ہے جبکہ کمیٹی میں وفاقی وزراتجارت،نجکاری،پاور اورصنعت و پیداوار ارکان میں شامل ہیں۔

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر،سیکریٹری ایس آئی ایف سی ، چیف پروٹوکول وزارت خارجہ کمیٹی کےارکان کا حصہ ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وزیر مملکت آئی ٹی ، سیکریٹریزپاور،پیٹرولیم، داخلہ،آئی ٹی،تجارت ،سرمایہ کاری بورڈکمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

    کمیٹی سعودی وفد کےلئےبزنس میٹنگز کے انتظامات کرے گی جبکہ کمیٹی کو وفد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے،وزارت تجارت کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

  • جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا، وزیر اعظم

    جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا، وزیر اعظم

    ملتان : وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا, پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے چار سال برباد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں 500 بستروں پر مشتمل زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔

    دورے کے موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان کے نشترمیڈیکل اسپتال نمبر 2 کا دورہ کیا، 2018 میں ہم نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لایاگیا، ہونا تو چاہیے تھا چیئرمین پی ٹی آئی دور حکومت میں یہ منصوبہ مکمل کرایاجاتا لیکن اس منصوبے کو نظراندازکردیاگیاکیونکہ نوازشریف کی قیادت نے یہ منصوبہ دیاتھا، منصوبے اس لئے مکمل نہ کیا گیا تاکہ ن لیگ کا نام نہ آئے۔

    انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے چار سال برباد کردیے، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے اورصرف چور ڈاکو کی گردان لگاتے رہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خاطرخواہ فنڈزمہیانہ کیے، 400ملین مختص کرنا ایک مذاق کےمترادف تھا، ان کی سوچ تھی کہ نوازشریف کامنصوبہ بن گیاتوانکانام اوپرہوجائےگا۔

    انھوں نے بتایا کہ کھربوں روپے موجود تھے لیکن انہوں نے عوامی منصوبوں پر خرچ نہ کیے، عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج اسپتال کادورہ کیایہ ابھی زیرتکمیل ہے، بتایاگیا 30 ستمبر کو اسپتال مکمل ہوجائے گا، یہاں میڈیکل سٹی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت نے اس منصوبےپر کام کرنے کی کوشش کی تھی ، پھر ان کی حکومت کیساتھ جوہواوہ بھی تاریخ کاحصہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہےنوجوان وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں دن رات کام ہورہاہے اور بڑی تیزی سےیہ اسپتال تکمیل کے مراحل مکمل کررہا ہے۔

  • وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ میں مزید توسیع کردی

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ میں مزید توسیع کردی

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کردیا۔

    اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق باجوہ کاعہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 75ہوگئی ، وزیر اعظم کےمعاونین خصوصی کی تعداد 29 ہیں ، جس میں سے 23معاونین خصوصی کےپاس کوئی قلمدان نہیں۔

    مفتاح اسماعیل بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔

    وفاقی وزراکی تعداد 35 اور وزرائےمملکت کی تعداد7 جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف کےمشیروں کی تعداد 4 ہے۔

  • وزیر اعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اورعوام کو  دلی مبارکباد

    وزیر اعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے چین کے قومی دن پر صدرشی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اورچینی عوام کو دلی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کےقومی دن پر وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں صدرشی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد دی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دوسری بڑی معاشی ،عالمی طاقت کے طور پر ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کیلئے استحکام کا باعث ہے، مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین امید کی کرن ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی طورپر چین کے قومی نظم، اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثرہوں ، چین اسی طرح 80 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعے ہم اپنی قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

  • پنجاب میں بدترین شکست : وزیراعظم  نے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلالیا

    پنجاب میں بدترین شکست : وزیراعظم نے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلالیا

    اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف نے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلالیا، جس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج پارٹی کا اعلی ٰسطح اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز سمیت سینئررہنما شرکت کریں گے۔

    اجلاس لاہور میں ہی ہوگا ،وزیراعظم شام کو اسلام آباد آئیں گے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا اور ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے تمام صورتحال پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

    پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ گولڈن نمبرایک سوچھیاسی عبورکرلیا ہے ، پنجاب میں ق لیگ کی سیٹیں ملا کر پی ٹی آئی کے پاس نشستوں کی تعداد ایک سواٹھاسی ہوگئیں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج  3روزہ .دورے پر  سعودی عرب روانہ  ہوں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج 3روزہ .دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف آج 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3روزہ سرکاری دورے پر آج مدینہ منورہ پہنچیں گے ، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی،سرمایہ کاری سےمتعلق امور سمیت سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےروزگار کے زیادہ مواقع پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ باہمی دلچسپی، متعددعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات مضبوط اوررشتوں کی تجدیدکااعادہ کرنےسعودی عرب جا رہا ہوں، سعودی قیادت کے ساتھ وسیع موضوعات پر بات ہوگی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارے بڑے دوستوں میں سے ایک ہے اور بطورمحافظ مقدس مقامات ہمارےدلوں میں سعودی عرب کا خاص مقام ہے۔

    شہباز شریف کے ہمراہ 74 افراد کے بجائے اب 13 افراد پر مشتمل مختصر وفد سعودی عرب جائے گا، وفد پاک ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہوگا۔

  • وزیراعظم کا ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس، اہم ہدایات جاری

    وزیراعظم کا ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس، اہم ہدایات جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیا اور ہدایت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے سخت کاروائی کریں۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کسانوں کو زرعی مشینری چلانےکیلئےڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، کسانوں کو ڈیزل کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

    گذشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے ذمےداران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا تھا ، ذرایع کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پرمصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

    رائع نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

    اجلاس میں ہدایت کی گئی تھی کہ ڈیزل کے مجاز ڈیلرز کا اسٹاک چیک اور مانیٹرنگ سخت کی جائے اور ڈیزل کی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔