Tag: وزیر اعظم شہباز شریف

  • وزیر اعظم کا پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے اظہار تشکر

    وزیر اعظم کا پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے  پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپورٹ گروپ جنیوا میں ہونیوالی ریزیلنیس پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا، فور آر ایف فریم کے تحت بحالی، تعمیر نو کے اقدامات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں نے بین الاقوامی عطیہ دہندہ گان، شراکت داروں، دوست ممالک کی امداد کو سراہا، میں نے تیسرے فریق کے ذریعے غیر ملکی امداد کے شفاف، مؤثر استعمال کا یقین دلایا۔

  • وزیر اعظم  شہر ‘باکو’ سے  شدید متاثر، آج پھر تعریف کئے  بغیر نہ رہ سکے

    وزیر اعظم شہر ‘باکو’ سے شدید متاثر، آج پھر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ’شدید متاثر‘ ہیں ، وہ آج پھر باکو کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے قصیدے پڑھنے شروع کردئیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ گر آپ باکو جائیں تو آپ کے اندر خوشی کی لہر دوڑ جائے گی، وہاں پر اتنے خوبصورت پھول اور باغ ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج باکو کےایکسپرٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں، میں نے کہا ہےانہیں مختلف شہروں کادورہ کرائیں اور درخواست کی ہے کہ پاکستان کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں باکو کی طرح خوبصورت بنائیں۔

    اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشادہ سڑکیں دیکھنی ہیں تو باکو جائیں جہاں آپ ہاتھوں میں چائے کا کپ یا پانی کا گلاس لے کر چلیں لیکن مجال ہے اس میں ذرا سی بھی طغیانی آ جائے۔

    شہباز شریف نے تقریب میں موجود وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بھی آذربائیجان جانے کا مشورہ بھی دے دیا تھا۔

  • عنزہ طارق کی نماز جنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی، وزیر اعظم کا انتقال پر اظہار افسوس

    عنزہ طارق کی نماز جنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی، وزیر اعظم کا انتقال پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: عنزہ طارق کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادا کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے گاڑی حادثے میں ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے، انھوں نے عنزہ طارق کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا، اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    دوسری طرف طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی میت ان کی رہائش گاہ چک شہزاد پہنچا دی گئی ہے، نماز جنازہ شام 4 بجے ن لیگ سیکریٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

    اسپیکر راجہ پرویز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، اللہ طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • وزیر اعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ

    وزیر اعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں آج صبح ایک اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں شہباز شریف اور کرسٹلینا کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم سے پیرس میں ملاقاتوں کے تناظر میں گفتگو کی، اور کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی صورت حال کی بہتری چاہتے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

    وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف فیصلے کی شکل اختیار کرے گی، وزیر اعظم نے معاشی صورت حال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھے، وزیر اعظم نے سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کو سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اوورہیڈ برج 12 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

    سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج کے 4 لوپس ہیں، انڈر پاس کی لمبائی 615 میٹر ہے، برج سیکٹر جی سیون اور جی سکس کو آپس میں ملاتا ہے، سری نگر ہائی وے پر یہ اوورہیڈ برج شہر کی خوب صورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کا بھی باعث ہے۔

    وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

  • آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف متحرک

    آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ بجٹ میں غریب طبقات کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف متحرک ہیں ، شہباز شریف نے غریب طبقات کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں 1300 ارب روپے سے زائد کی سبسڈیز دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ توانائی کے شعبے کےلیے 975 ارب روپے کی سبسڈیز اور پیٹرولیم سیکٹر کیلئے53.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کوآر ایل این جی فراہم کرنے کے لیے 30 ارب روپے، اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے لیے 7.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    دستاویز میں کہنا ہے کہ بجٹ میں پاک عرب پائپ لائن کیلئے5 ارب روپے ، پی ایس او پرائس ڈیفرنشل کلیم کیلئے11 ارب روپے ، نیاپاکستان ہاؤسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ میں سودکی ادائیگی میں رعایت دینے پر 1 ارب روپے کی سبسڈی تجویز دی گئی ہے۔

    دستاویز کے مطابق اسلام آباد میٹرو بس سروس کے لیے 2 ارب روپے ، میرا گھر میرا پاکستان کے لیے 12.2 ارب روپے ،ری فنانسنگ کے لیے 5.7 ارب روپے اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کےقرض معافی کیلئے7ارب روپےکی سبسڈی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ افراد کوزرعی زمین دینےکیلئے1.3ارب روپے، زرعی شعبے میں رسک کے لیے 6.4 ارب روپے، غذائی تحفظ کیلئے55.5 ارب روپے اور یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی اشیا فراہم کرنے کیلئے30 ارب روپے کی سبسڈی تجویز سامنے آئی ہے۔

    گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی کیلئے10.5 ارب روپے ، بجٹ میں رمضان ریلیف کے لیے 5 ارب روپے اور گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

    وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے عزم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طریقے استعمال کر رہی ہے، حکومت قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لیے پلاسٹک پر ہیبیشن ریگولیشن 2023 پر کام کر رہے ہیں، جامع فریم ورک سنگل یوز پلاسٹک کو  مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن فراہم کرے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات ہمارے سیارے کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں، ری سائیکلنگ کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹیز میں بیداری پھیلائیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس کے مرہون منت ہیں، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترک صدر کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم ترکیہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم ترک صدر کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے ، ان کا دورہ ترکیہ پاکستان اورترکیہ کے دیرینہ اوردوستانہ تعلقات کاعکاس ہے۔

    بلاول بھٹو کی امریکی سفیر سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سفیر سے ملاقات معمول کا حصہ ہے،وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات اورتعاون بڑھانےپراتفاق کرناتھا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

    وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اس دوران وزیراعظم ٹیکسٹائل ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے اور گورنر  سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں۔

    دورہ کراچی پر وزیرِ اعظم شہبازشریف سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے اور آئندہ بجٹ پر انکی تجاویز سنیں گے۔

     وزیر اعظم شہبازشریف گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا سنگ بنیاد رکھیں گے ساتھ ہی تقریب سےخطاب کرینگے۔

  • یوم تکریمِ شہدائے پاکستان پر وزیر اعظم، صدر مملکت کا اہم پیغام

    یوم تکریمِ شہدائے پاکستان پر وزیر اعظم، صدر مملکت کا اہم پیغام

    اسلام آباد: یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم یوم تکریم شہدا پاکستان بھر پور طریقے سے منارہی ہے، قوم اپنے ہیروز، غازیوں اور شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کریگی، قوم  انکے خاندانوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 9 مئی کے احتجاج  پُرتشدد واقعات میں تبدیل ہوئے، یہ منصوبہ بندی کے تحت کرائے گئے، جنہوں نے انکو ڈیزائن کیا وہ بہت خطرناک ہیں، ان شرمناک واقعات کو باقاعدہ  تشکیل دیا گیا، پوری قوم نے حیران اور غمزہ ہے۔

    جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلےکبھی نہیں کیا گیا تھا، شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کران کی بے حرمتی کی گئی، ریاست کی نشانیوں پر شرپسندوں نے پاکستان کے نظریہ اور تشخص پر حملہ کیا۔

    وزیر اعظم  شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں،  آج ہم اپنے شہدا کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کو دہراتے ہیں، پاکستان کے وجود کا اہم جُز اسکے عوام اور شہدا کے درمیان روحانی عہد ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں، افسران نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پوری قوم اپنے شہدا کی مقروض رہےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے، سرحدوں کے دفاع کے علاوہ فورسز نے دہشتگردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی۔

    صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے اپنی افواج کی بہادری، قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے عفریت پر تن تنہا قابو پایا، شہدا کے خاندانوں کے جذبہ حب الوطنی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، عہدکریں کہ ہم اپنے بہادر شہداکو کبھی نہیں بھولیں گے۔