Tag: وزیر اعظم شہباز شریف

  • ایرانی صدر ابراہیم رائیسی سے تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر اعظم

    ایرانی صدر ابراہیم رائیسی سے تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رائیسی سے تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رائیسی سے تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے اجتماعی کوششوں کو دگنا کرنے میں اتفاق ہوا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں تعاون کے روڈ میپ کیلئے تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، بجلی کے شعبوں کو ترجیح دی، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے اجتماعی کوششوں کو دگنا کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایف ٹی اے پرکام کی رفتار کو تیز کرنے کو ترجیح دی جائے گی، کل بلوچستان کے لوگوں کے لیے یادگار دن تھا، مندپشین منڈی اور پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ افتتاح ترقی کے نئے مواقع کھولے گا۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سرحدی منڈیوں کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے وقت کیساتھ کھولنےکا ارادہ رکھتے ہیں، مندپشین بازار دیگر 6 سرحدی مقامات میں سے ایک ہے۔

  • پاک ایران دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم پیشرفت

    پاک ایران دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم پیشرفت

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے رواں ماہ اہم ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماوں کی ملاقات پشین کی سرحدی گزرگاہ کے قریب ہونے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ایران دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سےرواں ماہ اہم ملاقات کاامکان ہے۔

    وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات بلوچستان کے علاقے پشین میں متوقع ہے، ملاقات کیلئے وزیر اعظم کا خصوصی طور پر 18 مئی کو بلوچستان کے دورے کا امکان ہے۔

    ایرانی صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات پشین کی سرحدی گزرگاہ کے قریب ہونے کی توقع ہے ، جہاں ایرانی صدر اور وزیر اعظم مشترکہ طور پر ایران سے 100میگا واٹ بجلی درآمد کاافتتاح کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایران سے فی الوقت 200 میگا واٹ بجلی درآمد کر رہا ہے، پاکستان کی ایران سے بجلی درآمد کو 500میگا واٹ تک بڑھانے گنجائش ہے، پاکستان 2002سے مکران ڈویژن کے لیے ایران سے بجلی درآمد کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور وزیراعظم کے پاک ایران سرحدی منڈی کے باضابطہ افتتاح کا بھی امکان ہے، اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کو کھولا جا چکا ہے جبکہ پاک ایران سرحد پردیگر دومنڈیوں کو کھولنے کے حوالے سے کام جاری ہے۔

  • ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    جمعہ کو پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

    کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  خصوصی پیغام جاری کیا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت زبردست ہے قومی ٹیم ون ڈے  میں نمبرون بن گئی، جس طریقے سے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی، ٹیم  بہت عمدہ کھیلی،کپتان بابر اعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاپ ون ڈے رینکنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

    صدر عارف علوی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان كو 2023 کا ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، محنت، ٹیم اسپرٹ اور اچھی قیادت کے ساتھ، یہ کام آپ کیلئے کوئی مشکل نہ ہوگا۔

  • سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق کیس:  وفاقی کابینہ اور اتحادی رہنماؤں کے اہم اجلاس کل طلب

    سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق کیس: وفاقی کابینہ اور اتحادی رہنماؤں کے اہم اجلاس کل طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں الیکشن سےمتعلق کیس کےحوالے سے وفاقی کابینہ اوراتحادی رہنماؤں کےاجلاس کل طلب کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں الیکشن سےمتعلق کیس کے معاملے پر وفاقی کابینہ اور اتحادی رہنماؤں کے اجلاس کل طلب کرلئے۔

    اجلاس میں پنجاب و خیبرپختونخوا میں انتخابات، سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل، معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے رابطوں پر بریفنگ دئیے جانے کا امکان بھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں پارلیمانی رہنماشرکت کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادی رہنماوں سےمشاورت کریں گے۔

  • عمران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم

    عمران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو بچانے کے لیے آئین کا سہارا لیا: وزیر اعظم

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب معاملات  ٹھیک کرنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں انہوں کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا کپاس کے کاشت کاروں کے لیے بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کپاس کے کاشت کاروں کے لیے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کپاس کے کاشت کاروں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کپاس کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سپورٹ پرائس جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کرانے کے لیے پیش کی جائے، اور صوبائی حکومتیں بھی کسانوں کو کپاس کی مقرر کردہ قیمت کی فراہمی یقینی بنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت سپورٹ پرائس پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کی مدد کرے گی، جب کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تیز رفتاری سے کام کرے، کپاس پاکستان کی زرمبادلہ کمانے والی فصل ہے، اور یہ ہماری ٹیکسٹائل کی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کپاس کے کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کر کے اس کی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطے میں مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔

    بل گیٹس نے کہا کہ عبدالقادر پٹیل کی پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، حکومت پاکستان جلد ملک کو پولیو سے پاک کر دے گی۔

    پولیو ویکسین سے انکار موذی وائرس کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار

    ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار

    کراچی: خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وفد نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار شامل تھے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور ایم کیو ایم پاکستان کے معاہدوں پر عمل درامد کے حوالے سے تحفظات پر بات چیت کی گئی، ایم کیو ایم وفد نے معاشی صورت حال اور بڑھتی مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    ایم کیو ایم کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی کا طوفان غریب عوام کو مزید متاثر کرے گا۔

    خالد مقبول نے پیپلز پارٹی کی جانب سے معاہدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا، متحدہ وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی متعدد بار وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود بات پوری نہیں کرتی۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ اور مولانا فضل الرحمان ضامن تھے، اب آپ بتائیں کیا کیا جائے، پیپلز پارٹی کا رویہ وفاق کی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے والا نہیں۔

    ایم کیو ایم نے مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھے۔

  • ملک معاشی بحران سے دوچار، وزیراعظم معاونین خصوصی تعینات کرنے میں مصروف

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 نئے معاونین خصوصی تعینات کردئیے، جس کے بعد کابینہ کےارکان کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی بحران سے دوچار اور شہباز شریف نے تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ساتھ مزید پانچ معاونین خصوصی تعینات کردئیے، جس کے بعد وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد بڑھ کر تراسی ہوگئی ہے۔

    کیبنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ارکان قومی اسمبلی رائو اجمل، شائستہ پرویز،قیصر احمد شیخ،محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا۔

    تمام پانچ نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، اور یہ بلا معاوضہ کام کریں گے ۔

    نئےمعاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ، نئی تعیناتیوں کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کراڑتیس ہوگئی ہے۔

    وفاقی کابینہ میں چونتیس وزرا، سات وزرائے مملکت اور چار مشیر بھی شامل ہیں۔

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال، وزیراعظم سے رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کی ملاقات

    لاہور: پنجاب کی بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ  کی وزیراعظم کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا اللہ تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر ن لیگ کو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    ملاقات میں دونوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔

    یاد رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن اس کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔