Tag: وزیر اعظم شہباز شریف

  • وزیر اعظم کا سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی امداد کے اعلان کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرکی امداد کے اعلان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی فنڈ کے 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزرا سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرکی امداد کے اعلان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کابھرپور ساتھ دیا ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے سعودی عرب کی امداد کو انتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں، ایک ارب ڈالر امداد کے اعلان پر سعودی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری 10بلین ڈالرتک بڑھانے پر اظہار تشکر کیا تھا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےتہہ دل سے شکر گزار ہیں، ہم اسٹیٹ بینک کےپاس ڈپازٹس 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر غور کےفیصلے پرمشکور ہیں۔

  • ’ملکی سلامتی چیلنج کرنیوالوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

    ’ملکی سلامتی چیلنج کرنیوالوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرم کے علاقے آر اولی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    شہباز شریف نے صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کی شجاعت و بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں بہادر افواج کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔

    مزید پڑھیں: کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک؛ 3 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کرم کے علاقے آراولی میں جھڑپ ہوئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف واقعات میں مطلوب تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ہمارے جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید تقوت دیتی ہیں۔

  • پنجاب کا سیاسی بحران، وزیراعظم کا آصف زرداری اور گورنر پنجاب سے میں ٹیلی فونک رابطہ

    پنجاب کا سیاسی بحران، وزیراعظم کا آصف زرداری اور گورنر پنجاب سے میں ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹیز کے سربراہ آصف علی زرداری  اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیاسی بحران سے جلد از جلد نمٹنے کے لیے ملک کی حکمران پی ڈی ایم سیاسی پارٹی سرگرم ہے، اس معاملے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے  آصف زرداری کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گفتگو میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے اور اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ پنجاب کے سیاسی بحران کے حل کےلئےآئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا۔

  • وزیر اعظم  شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

    وزیر اعظم  شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم یکم نومبر کو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین جائیں گے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی شامل ہونگے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہونگے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی ترقی سےمتعلق بات چیت ہوگی، وزیراعظم کے دورہ کے دوران اہم ایم او یوز پر دستخط ہونگے۔

  • ارشد شریف کی والدہ کی بیٹے کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست

    ارشد شریف کی والدہ کی بیٹے کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست

    اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کی والد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بیٹے کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بے حد رنج ہوا۔

    ارشد شریف کی والدہ نے ارشد شریف کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی ، جس پروزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ میت لانے کے اقدامات ہنگامی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔

    والدہ ارشد شریف نے کہا کہ آپ میرے چھوٹے بیٹے کی وفات پربھی تعزیت کیلئے گھر آئے تھے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، مرحوم ارشد شریف کی میت وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ضابطے کی کاروائی کرکےارشد شریف کی میت پاکستان لائیں گے۔

    خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

    واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • وزیر اعظم  کی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

    وزیر اعظم کی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے اور دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار خاندان سے تعزیت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر کو مبارک باد

    وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: ’’میں پوری قوم کی جانب سے چینی صدر کو سی پی سی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘

    انھوں نے لکھا: ’’یہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں، آئندہ پانچ سال کے لیے چینی صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

    چینی صدر شی جن پنگ کے حوالے سے اہم خبر

    چینی صدر نے خطاب میں کہا دنیا کو ہماری ضرورت ہے، ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم پُرعزم ہیں، آئندہ سو سال مزید ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ان کی نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی شامل کیے گئے ہیں، چین میں دو بار سے زائد صدارت کے عہدے پرپابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار کی گئی۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کر کے لندن سے نیویارک روانہ

    وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کر کے لندن سے نیویارک روانہ

    لندن: وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کر کے لندن سے نیویارک روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں وزیر اعظم پاکستان نے شرکت کی، انھوں نے برطانیہ دورے کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

    رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملاقات کی اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، یہ ملاقات برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے دیگر رہنماؤں میں برطانیہ کی ڈپٹی وزیر اعظم، میئر لندن صادق خان، ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر، لیبر پارٹی برطانیہ کے رہنما سر کیئرسٹارمر، روانڈا کے صدر، عمان کے وزیر خارجہ، ملائیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ اور ترکی کے وزیر خارجہ شامل تھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے کلیدی خطاب کریں گے، اور گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، اس دوران وہ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیر اعظم دورے کے دوران ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے جبکہ روہڑی، خیرپور،فیض گنج ، کوٹ ڈجی ،ٹھری میر واہ کا فضائی دورہ کریں گے۔

    اس موقع پر سکھرضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے ریسکیو ،ریلیف کی مدد بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم امدادی کاموں،متاثرین کااحوال جاننےکیلئے ملاقات کریں گے ، اس دوران چیف سیکریٹری اور چیف انجینئر سکھر بیراج بریفنگ دیں گے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آج پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، فاضل جج کے راولپنڈی بینچ میں ہونے کی بنا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    سماعت تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی درخواست پر ہونا تھی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی، اور ترکی میں سلیمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے اور ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔