Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم   آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم  آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم  عمران خان آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پہلے مرحلے میں بھارہ کہو بائی پاس پر کام شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پرعوامی سہولت کے منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے ، عمران خان آج اسلام آبادمیں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایف ڈبلیو او کےاشتراک سے مارگلہ ہائی وے کی تعمیرشروع کررہی ہے ، پہلےمرحلےمیں بھارہ کہوبائی پاس پر کام شروع ہوگا۔

    منصوبے کا پہلا مرحلہ مارگلہ ہائی وےکومری روڈسےملائےگا ، سڑک کی تعمیراسلام آباد کے پرانے ماسٹرپلان کے مطابق ہوگی۔

    منصوبے میں مارگلہ ہلزنیشنل پارک کی حفاظت کی غرض سے دیوارتعمیر کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج ‘رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام’ کا آغاز کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج ‘رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام’ کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کاآغاز کریں گے، جس کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کو انڈر گریجویٹ تعلیم تک رسائی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کاآغاز کریں گے ، ائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے وفاقی سطح پر پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    حکومت نےکم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کے لئے اسکالرشپ پروگرامزکااعلان کیاہے ، نظام تعلیم میں اصلاحات کی پالیسی کے ضمن میں اسکالر شپس کااعلان کیاگیا، کم آمدنی والےگھرانوں کےطلباکوانڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی ملے گی۔

    پروگرام کے لئے 27.93 بلین روپےبجٹ کی منظوری دی گئی ہے ، رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کابجٹ 5 سال میں استعمال ہوگا۔

    پروگرام کوملک کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیزمیں نافذ کیا جائے گا جبکہ صوبےبھی رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگراموں پر عمل پیرا ہیں۔

    پنجاب میں اس پروگرام کے لئے سالانہ 1.0 ارب روپےبجٹ منظورہے جبکہ رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کےپی میں بھی پیش کیا جائے گا ، کے پی کے لئےبجٹ 427 ملین ہے اور اس کے ساتھ موجودہ اسکالرشپس شامل کی جائیں گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دی اور کہا کورونا ایس او پیز کےتحت یاتریوں کولنگر، ٹرانسپورٹ ،رہائشی سہولت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سکھ ڈائس پورہ ، بھارتی یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کرسکیں گے، پاکستان نےمذہبی مقامات پر جانے کیلئے خصوصی اجازت دی ہے، ایس او پیز کےتحت یاتریوں کولنگر، ٹرانسپورٹ ،رہائشی سہولت دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے رمضان  المبارک پرقوم کے نام  پیغام  میں کہا تھا کہ رمضان کی آمدپرپوری قوم اورملت اسلامیہ کومبارکبادپیش کرتاہوں، اللہ نےپھررمضان کی برکات سےمستفیدہونےکاموقع فراہم کیا، روزے کا مقصد پرہیز گاری اورایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

  • وزیر اعظم  آج سرگودھا میں  نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم آج سرگودھا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کےدورےکے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہیلی پیڈاورپنڈال تیارکرلیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری جھال چکیاں بائی پاس پرتعینات کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک پر قوم کے نام پیغام

    وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک پر قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رمضان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے پھر رمضان کی برکات سے ہمیں مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے، رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ روزے کا مقصد اپنے اندر پرہیز گاری اور ایثار و ہم دردی کے جذبات پیدا کرنا ہے، اس با برکت مہینے میں ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے، اور نا جائز منافع خوری میں ملوث عناصر کی نشان دہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

    انھوں نے کہا اس وقت عالم انسانیت کرونا وبا کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، گزشتہ رمضان المبارک میں قوم نے جس طرح ایس او پیز پر عمل کیا تھا، اور وبا کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روکا، وہ قابل ستائش ہے۔

    پاکستان میں‌ رمضان المبارک 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا علما و مشائخ کی مشاورت سے نماز تراویح، اور اعتکاف کے لیے ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا ہے، رمضان میں ان پر عمل درآمد یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں اس نازک صورت حال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنی ہے کہ سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے، اللہ قوم کی مدد فرمائے، اور آزمائش کی گھڑی میں صبر و تحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔

  • وزیر اعظم کا عالمی مالیاتی اداروں سے کرونا ریلیف کا پھر مطالبہ

    وزیر اعظم کا عالمی مالیاتی اداروں سے کرونا ریلیف کا پھر مطالبہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی اداروں سے ایک بار پھر کرونا وبا سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے لیے مالیاتی ریلیف کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اقوام متحدہ کے ادارے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے فورم سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم ترقی پذیر ممالک کی معاشی حالت سدھارنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا اس فورم سے افتتاحی خطاب میرے لیے باعث مسرت ہے، پاکستان نے کرونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی، اور اس وقت ملک کرونا وبا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے، ترقی پذیر ملکوں کے لیے فوری مہنگائی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔

    انھوں نے کہا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں، یہ دونوں ادارے ترقی پذیر ملکوں کے لیے مناسب فنڈز رکھتے ہیں، اس لیے ترقی پذیر ممالک کی معاشی حالت سدھارنے کے لیے مالیاتی ریلیف دیا جائے۔

    وزیر اعظم نے کہا دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجز بہتر مستقبل کے لیے بہترین موقع ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، اور پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 10 ارب درخت لگائے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

  • فیصلہ حق میں ہو یا خلاف عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے، وزیراعظم

    فیصلہ حق میں ہو یا خلاف عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ حق میں ہویا خلاف عدلیہ کی تعظیم سب کےلیےلازم ہے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالدجاویدخان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو اہم کیسز کے حوالے  سے بریف کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میرے دل میں عدلیہ کابےانتہا احترام ہے، فیصلہ حق میں ہویاخلاف عدلیہ کی تعظیم سب کےلیےلازم ہے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

    وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان  نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متعلق کہا تھا کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں، ہم ملک میں قانون کی عملداری  لارہےہیں، برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں قانون سے بالا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان ، کہاں ہے مدینہ کی ریاست۔

  • وزیر اعظم کی آئی ٹی سیکٹر  سے متعلق پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی آئی ٹی سیکٹر سے متعلق پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئی ٹی سیکٹر سے متعلق قلیل ، وسط اور طویل مدتی پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کیلئےآئی ٹی سیکٹرکلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی سیکٹر کےفروغ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی اور سی این آئی ٹی بی شباہت علی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہاصلاحیت موجود ہے، نوجوانوں کی صلاحیت بروئے کار لانے میں آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں ، گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سےبے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، حکومت آئی ٹی ماہرین خصوصاً فری لانسرز منظم کرنے کےاقدامات کر رہی ہے۔

    اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ایس ٹی زیز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق قلیل، وسط اورطویل مدتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل شروع کیا جا سکے۔

    اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ پرمختلف قلیل، وسط اور طویل مدت اقدامات پر غورکیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی میں 5ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت موجود ہے ، سیکٹر غیرمنظم اور سہولتوں کے فقدان کے باعث زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔

  • آپ بھی وزیر اعظم سے فون پر بات کر سکتے ہیں، کل کا شیڈول جاری

    آپ بھی وزیر اعظم سے فون پر بات کر سکتے ہیں، کل کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، اس سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل وزیر اعظم پاکستان عوام سے براہ راست بات چیت کے لیے ان کے فون کالز لیں گے، اس کے لیے تین دورانیوں پر مشتمل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

    پہلا دورانیہ دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک ہوگا، اس کے بعد 5 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔

    دوسرا دورانیہ 12 بج کر 3 سے شروع ہوگا اور یہ 12 بج کر 29 منٹ تک جاری رہے گا، تین منٹ کے وقفے کے بعد تیسرا دورانیہ شروع ہوگا۔

    تیسرا دورانیہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک ہوگا، اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کُل 77 منٹ تک فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان فون پر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے، اس سلسلے میں رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    رابطہ نمبر ہے:
    051-9224900

    وزیر اعظم سے عوام کی بات چیت ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

  • ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

    ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    کابینہ ارکان نے وزیر خزانہ کا اضافی چارج ملنے پرحماداظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہےحماد اظہر بہترین طریقے سے ملکی معیشت سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد پر بات چیت سمیت بریفنگ دی گئی تاہم وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز منظورنہیں کی۔

    اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، عمران خان نے ایس اوپیز پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔