Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا اور اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 12 بجے ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی معاشی کوروناکی صورتحال سمیت ملکی امن و امان بارڈر کی صورتحال پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

    کابینہ چیئرمین نیشنل کمیشن انسانی حقوق، ممبران کی تقرری اور پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے گی۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ، کورونا بچاؤ،اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری اور پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں، کابینہ کمیٹی قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبر، 5 نومبرکے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    کورونا سے بچاؤ، روک تھام کیلئے اشیا کی امپورٹ پرڈیوٹی، ٹیکس معافی کی منظوری ، نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ چیئرمین کی تقرری اور پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا قیام بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ ویزہ پالیسی کی اسٹریم لائننگ پر وزارت داخلہ کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

  • نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی : وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اقدام

    نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی : وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اقدام

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری اور ٹائیگر فورس کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں سے کیا ایک اوروعدہ پوراکرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی ، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عثمان ڈارنےکامیاب جوان پروگرام سےمتعلق بریفنگ دی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرض فراہمی پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    عثمان ڈارنے وزیراعظم کونیشنل جاب پورٹل سےمتعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا ، ملاقات میں ٹائیگرز فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔

    وزیراعظم نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ٹائیگرزفورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے ویژن کےمطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔

  • یوتھ کونسل: وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑی خبر

    یوتھ کونسل: وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑی خبر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوانوں کو عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کا موقع دینے کے لیے حکومت نے نوجوانوں سے یوتھ کونسل میں شمولیت کے لیے کوائف طلب کر لیے ہیں۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی نوجوان اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے، نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر مسائل کے حق میں وکالت کا موقع دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں، پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کونسل کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے آن لائن نوجوانوں سے کوائف مانگے ہیں، نوجوان اپنے کوائف کا اندراج کر کے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنیں۔

    انھوں نے کہا یوتھ کونسل ممبران کا انتخاب میرٹ، شفافیت کے مطابق کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کی زیر صدارت وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے نیشنل یوتھ کونسل، اسکلز فار آل، یوتھ انٹرپرنیور شپ (کاروباروں قرضوں کا پروگرام) اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ملک بھر سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے، جب کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

  • اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    اسلام آباد: اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردِ عمل میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب قبول نہیں۔

    وزیر اعظم نے فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف ٹوئٹ کیا، اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر نفرت پر مبنی جواب دے دیا، یو این واچ نے ٹوئٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آپ کی موجودگی قابل برداشت نہیں۔

    واضح رہے کہ یو این واچ کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف ملتاجلتا نام رکھا گیا ہے، یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیلی گروپس کی سرپرستی حاصل ہے۔

    فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی، عمران خان سے پہلے کبھی کسی نے اسلام دشمنوں کو اتنا کھل کر جواب نہیں دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی، وہ انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور ہمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنانے والے گستاخانہ کارٹونز کی نمائش کی حوصلہ افزائی کے ذریعے فرانسیسی صدر میکرون نے واضح طور پر اس کے بارے میں کچھ سمجھے بغیر، یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر میکرون نے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں (خواہ وہ مسلمان ہوں، سفید فام بالادست ہوں یا نازی نظریہ پسند) کی بجائے اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کا انتخاب کیا ہے، افسوس کی بات ہے صدر میکرون نے جان بوجھ کر مسلمانوں اور اپنے شہریوں کو مشتعل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

  • نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں: وزیر اعظم

    نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں: وزیر اعظم

    سوات: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اُکسا رہے ہیں، اس سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں۔

    سوات میں آج بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وہ لندن میں بیٹھ کر گیدڑوں کی طرح باتیں کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا نواز شریف کی بیٹی عورت ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے، فوج کے خلاف ایسے بیان دے رہی ہے اگر کسی اور ملک میں ہوتی تو جیل میں ہوتی، اسی خوف سے نواز شریف کے بیٹے یہاں نہیں آتے۔

    وزیر اعظم نے کہا نواز شریف یہاں تھے تو سب سمجھتے تھے بہت بیمار ہیں، لوگوں کو ان پر ترس آتا تھا، عورتیں رونا شروع کر دیتی تھیں، عدالتوں نے بھی رحم کھا کر جانے دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

    انھوں نے کہا پاکستان میں اس وقت فیصلہ کن وقت ہے، 30 سال سے لوٹنے والے بڑے ڈاکوؤں کو کوئی نہیں پکڑ سکتا تھا، نوازشریف نے زرداری کو دو بار جیل ڈالا، زرداری نے نواز شریف کے خلاف مقدمات بنائے، آج دونوں اکٹھے ہو کر میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا ہم پاکستان کو فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جا رہے ہیں، پورے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، میں نے سارے ڈاکوؤں کا نام لیا ہے صرف ڈیزل کا نام نہیں لیا، ڈاکو کہتے ہیں ہم قانون سے اوپر ہیں پیسہ واپس نہیں کریں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا جس دن میں نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ان ڈاکوؤں کو این آر او دیا اس دن میں ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا، مشرف نے شریف اور زرداری کو این آراو دے کر پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا ظلم کیا، اس این آراو کی وجہ سے 10 سال میں قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

    قبل ازیں، وزیر اعظم نے سوات میں شہریوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے، وزیر اعظم نے شان دار استقبال پر مینگورہ کے غیور عوام کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا موٹر وے، ایکسپریس کی وجہ سے سوات بالکل بدلنے والا ہے، کے پی میں صحت سہولت کارڈ سے شہری 10 لاکھ تک علاج کرا سکے گا۔

  • وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    اٹک: وزیر اعظم عمران خان آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور سکھ یاتریوں کے لیے تیار کی جانے والی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران شرکا سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ اٹک کے بعد سوات جائیں گے۔

    سوات میں وزیر اعظم سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم  سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بڑے پیکیج کا اعلان متوقع

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کے سب سے بڑے صحت پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے صحت کارڈ پلس کی سہولت کا اجراہوگا، شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر شناختی کارڈ پر مستقل پتا خیبر پختون خوا کا ہے تو شہریوں کو علاج معالجے کے لیے پیسوں کی بالکل فکر نہیں کرنی چاہیے، ایسے شہری کے پی حکومت کے صحت کارڈ پلس کے ذریعے صحت کی مفت سہولیات کے حق دار ہوں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

    ٹاسک فورس ری اسٹرکچرنگ،کفایت شعاری سےمتعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی جبکہ پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے  کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام ، مالی سال2020-21کیلئےجموں کشمیرریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں جی بی میں عدالتوں کےپریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری ، ا سپیشل کورٹ بنکس پشاورکےپریذائیڈنگ افسرکی ڈیپوٹیشن میں توسیع دی جائے گی۔

    پاک عرب ریفائنری لمیٹڈبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ، اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگی اور کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر اعظم

    گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر اعظم

    گلگت بلتستان: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نےگلگت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا قراقرم ہائی وے نہ بننے تک شاید ہی کوئی گلگت بلتستان آتا تھا، ہمارے قبائلی، بلوچستان اور اندرون سندھ کے علاقے پیچھے رہ گئے ہیں، اس لیے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا رخ پیچھے رہ جانے والے علاقوں کی طرف ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا قانون کی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو خود دیکھوں گا، ملک کو بلیک میل کرنے والوں کو قانون کے نیچے لائیں گے، آئندہ الیکشن میں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے۔

    انھوں نے کہا قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کا ہونا بہت ضروری ہے، لیبیا، صومالیہ، یمن، افغانستان اور عراق میں تباہی مچی ہوئی ہے، ہندوستان میں آج سب سے زیادہ انتہا پسند، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت ہے، ہر ہفتے ہماری فورسز جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، سیکورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا خود کو جمہوری اور سیاست دان کہنے والوں نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، 30 سال ملک کو لوٹا پیسا باہر لے گئے یہ سب میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، جس چیز میں پاکستان کا فائدہ ہے اس میں ان کا نقصان ہے، بڑے ڈاکوؤں کو این آر او مل جائے یہ ممکن نہیں، طاقت ور اور کم زور کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے آج آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کے خلاف بات کر رہے ہیں، ڈاکو ان کے خلاف ہیں تو مطلب آئی ایس آئی اور آرمی چیفس کا انتخاب درست ہے، ان کا مقصد ہے کسی نہ کسی طرح عمران خان بلیک میل ہو جائے، لیکن عمران خان کبھی ان ڈاکوؤں کو معاف نہیں کرے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 15 سال میں جو دہشت گردی ہوئی اس سے دشمنوں نے پورا فائدہ اٹھایا، کلبھوشن یادیو نے بتایا کہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کا مشن تھا، مودی کی حکومت ہر قسم کے انتشار اور فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دے رہی ہے، سیکورٹی فورسز کو یہ سازشیں پاش پاش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • وزیر اعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

    وزیر اعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ کر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

    خط میں کہا گیا یورپ میں مساجد بند کرائی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو پسند کے لباس کے حق سےمحروم کیاجارہاہے ، دوسری طرف پادری راھبہ اپنے مذہبی لباس کھلے عام پہنتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ  متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

    خط میں کہا گیا کہ مسلم لیڈران مغربی ممالک کے لیڈرز کومعاملے کی نوعیت سمجھانے کیلئے کرداراداکریں ، دنیا مزید نفرت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا مذہب امن ،برداشت سکھاتا ہےجس کا عملہ مظاہرہ ریاست مدینہ تھا۔

    عمران خان نے روز دیا کہا اسلام اور ہمارےنبیﷺکی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، مسلمانوں نے بوسنیا،عراق ،افغانستان،مقبوضہ کشمیر میں قتل دیکھا لیکن بات جب ایمان اور نبیﷺ کی حرمت پر آتی ہے تو وہ زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیر اعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ اورگورنر پنجاب سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جب کہ ان کا دن لاہور میں آج مصروف گزرے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں ہیلتھ کارڈز سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ جمعے کو لاہور میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی تھی، اس دوران یاسمین راشد نے بتایا تھا کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ہیلتھ کوریج سے 80 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت ملے گی، پنجاب میں نرسنگ اسکولوں کو بھی اپ گریڈ کر کے کالج کا درجہ دیا جائے گا۔

    دو ہفتے قبل سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی صحت کارڈ سے متعلق فیصلہ ہوا تھا، اسکول ایجوکیشن محکمے نے محکمہ صحت کے تعاون سے طلبہ کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق صحت کارڈ بننے کے بعد طلبہ لاہور کے 25 اسپتالوں سے مفت علاج کرا سکیں گے، صحت کارڈ بنانے کے لیے تمام طلبہ کو اپنے والدین کے آئی کارڈ کی نقول جمع کرانا ہوں گی۔