Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا جبکہ 3وزارتیں چینی، گندم دستیابی پر کابینہ کو بریفنگ دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں چینی، گندم دستیابی پر 3وزارتیں کابینہ کو بریفنگ دیں گی، وزارت خوراک کامرس،انڈسٹریزگندم امپورٹ، خریداری پر جبکہ چینی کی قیمتوں اورامپورٹ شیڈول پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ ایجنڈے میں کنونشن آن انٹرنیشنل سی اے اے کے آرٹیکل 56،50میں ترامیم کی توثیق ، گلف ممالک کی شخصیات کیلئے لائیواسٹاک ایکسپورٹ کی اجازت کی منظوری شامل ہیں۔

    اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیز کو گندم امپورٹ کی ون ٹائم اجازت اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غورہو گا۔

    ٹیکنالوجی الات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی بریفنگ دے گی جبکہ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

    کابینہ توانائی کمیٹی کے15اکتوبرکے فیصلوں میں توثیق ، ای سی سی کے 19 اکتوبر کے فیصلوں میں توثیق اور 7وزارتوں کےماتحت اداروں کےایم ڈیز،سی ای اوزکی تقرری پررپورٹ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

    اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترمیم پر وزارت قانون بریفنگ دے گی جبکہ عسکری ایئرلائن کے لائسنس کومنسوخ کرنے کی سمری ایوی ایشن پیش کرے گی۔

  • فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں گستاخانہ خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے ایک بیان پر رد عمل میں کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔

    عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پولرائزیشن بنیاد پرستی کا سبب بنتی ہے، فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور ہمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنانے والے گستاخانہ کارٹونز کی نمائش کی حوصلہ افزائی کے ذریعے فرانسیسی صدر میکرون نے واضح طور پر اس کے بارے میں کچھ سمجھے بغیر، یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا ہے۔

    اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی، فرانسیسی صدر کو دماغ کے علاج کی ضرورت ہے، اردوان

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر میکرون نے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں (خواہ وہ مسلمان ہوں، سفید فام بالادست ہوں یا نازی نظریہ پسند) کی بجائے اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کا انتخاب کیا ہے، افسوس کی بات ہے صدر میکرون نے جان بوجھ کر مسلمانوں اور اپنے شہریوں کو مشتعل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

  • ’پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری‘ وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

    ’پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری‘ وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح قوم کو ایک ٹویٹ میں خوش خبری سنائی ہے کہ معیشت کے استحکام کے ساتھ آخر کار ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس کی خوش خبری دیتے ہوئے آج صبح لکھا ’پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری‘۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، ماہِ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سر پلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کو 1492 ملین ڈالر خسارے کاسامنا تھا، جب کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات میں 29 فی صد اضافہ ہوا اور ترسیلاتِ زر میں 9 فی صد اضافہ ہوا۔

    حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے ثمرات، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا

    یاد رہے کہ ستمبر کے آخر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا ہے، جولائی اور اگست 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ہوگیا۔

  • وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر، عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد

    وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر، عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آج ایک ٹویٹ میں آذر بائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذری عوام اور ان کے صدر کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں آرمینیا کے ساتھ حالیہ تنازع پر لکھا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انھوں نے مزید لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا ایک نئے موڑ پر آ گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔

    آذربائیجان نے بھی آرمینیا سے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، آذربائیجان کا کہنا ہے کہ انسانی ہم دردی کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فریقین کا تقریباً 3 ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

    نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    کاراباخ تنازع: آذربائیجان اور آرمینیا نئے موڑ پر آگئے

    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 اکتوبر کو بھی فریقین کے درمیان سیزفائر ہوا تھا، روس کی ثالثی میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن چند گھنٹے بعد جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں، اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

  • وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں وہ حکومتی و اتحاری ارکان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم حکومتی و اتحاری ارکان کواعتماد میں لیں گے اور گائیڈ لائنز دیں گے جبکہ شاہ محمور قریشی اور دیگر قائدین بھی اظہار خیال کریں گے۔

    یاد رہے 14 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال ، اپوزیشن کی تحریک اور مہنگائی پر مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ہم نے پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پرمرکوز کردی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ پہلے بھی نکلےتھے اب بھی چوری بچانےنکلےہیں، دھاندلی کاشور کرنیوالوں نے انتخابی عذرداریاں ہی دائرنہیں کیں، پنجاب میں اپوزیشن نے11پی ٹی آئی نے13انتخابی عذردرایاں دائرکیں اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ہم نے مخلصانہ پیشکش کی۔

    خیال رہے اپوزیشن اتحاد آج گوجرنوالہ میں سیاسی قوت دکھانے کو تیار ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جناح اسٹیڈیم میں پنڈال سجالیا، جس میں مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو اور مریم نواز خطاب کریں گے۔

  • اپوزیشن جلسے کرے یا دھرنے دے، این آر او نہیں ملنا، وزیراعظم

    اپوزیشن جلسے کرے یا دھرنے دے، این آر او نہیں ملنا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فلم، ڈرامہ انڈسٹری کے ریوائول کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی تاریخ پرمبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کیا گیا۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا رواں ہفتے ٹائیگرزفورس کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کروں گا، چاہتا ہوں نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

    ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہون گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔

    خیال رہے اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

  • اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے  کا حکومتی پلان  : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا حکومتی پلان : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا، ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے 4بجے ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

    ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

    وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے اور ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔

    وزیر اعظم مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کےفیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

    یاد رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

    کومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

  • مہنگائی ایکشن پلان: اعلیٰ سطح اجلاس مؤخر

    مہنگائی ایکشن پلان: اعلیٰ سطح اجلاس مؤخر

    اسلام آباد: مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکومتی ایکشن پلان کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والا اعلیٰ سطح اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح اجلاس سے قبل ٹائیگرز فورس کی ممکنہ ذمہ داریوں پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں معاون خصوصی عثمان ڈار کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

    عثمان ڈار ٹائیگرز فورس کو متحرک کرنے کا وزیر اعظم کو جامع روڈ میپ پیش کریں گے۔

    اب مہنگائی میں کمی کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کل شام کو ہوگا، جس کے لیے وزیر اعظم نے صوبائی چیف سیکریٹریز اور معاشی ٹیم کو بھی طلب کر لیا ہے، اجلاس میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے آج سے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی روکنے کے لیے ریاستی وسائل کا استعمال کیا جائے گا، وزیر اعظم نے صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی اس سلسلے میں حتمی سفارشات طلب کر لی ہیں۔ صوبوں کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی حکومت ایکشن پلان کا اعلان کرے گی۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل ہوگا، وفاقی کابینہ 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوری دی جائے گی، کابینہ پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری بھی دےگی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی شامل ہے، سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور کیا جائے گا، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا  اقتصادی سفارتکاری کے لیے بڑا اقدام

    وزیر اعظم عمران خان کا اقتصادی سفارتکاری کے لیے بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 13 وزارتوں پر مشتمل اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈینیشن گروپ قائم کردیا، کمیٹی ملکی معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے گی جبکہ کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی سفارتکاری کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 13وزارتوں پرمشتمل اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈینیشن گروپ قائم کردیا۔

    اس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن وزیر اعظم آفس نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ ماہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے جبکہ صوبوں کے وزرائےاعلیٰ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت ، وفاقی وزراخارجہ،سائنس وٹیکنالوجی،اطلاعات ، انڈسٹریز،آئی ٹی،فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزرا کمیٹی میں شامل ہیں۔

    معاون خصوصی اسٹریٹجک پلاننگ، سیکرٹری سلامتی ڈویژن ، معاونین خصوصی صحت اوراوورسیز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، کمیٹی ملکی معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے گی۔

    کمیٹی معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی بہتری،استحکام کیلئےوزارتوں کی ضرورتوں،اہداف کاجائزہ لے گی۔

    معاون خصوصی سلامتی ڈویژن اکنامک آؤٹ ریچ کوآرڈینیشن گروپ کے کنوینر مقرر کئے گئے ہیں ، کوآرڈینیشن گروپ میں چیف سیکریٹریز اور وزارتوں کے سیکریٹریز شامل ہیں ، کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلئےمؤثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

  • وزیر اعظم کی ماحول دوست پالیسیاں ، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو خصوصی  اعزاز سے نواز دیا

    وزیر اعظم کی ماحول دوست پالیسیاں ، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا

    اسلام آباد : ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نواز دیا، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، عالمی ادارے نے پاکستان کو چیمپئین فارنیچر قرار دے دیا۔

    ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نوازا ، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکااعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی ہے ، ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سےملنے والا عالمی اعزازوصول کریں گے، عالمی اعزاز کورونا کی وبا کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔

    ورلڈاکنامک فورم کا کہنا ہے کہ وبا میں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں، پاکستان کےماحول دوست اقدامات پوری دنیاکے لیےسبق ہیں، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پرپابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔

    معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کلین گرین پاکستان اوروزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت عالمی اعزاز ملا، پاکستان کےاصل ’’چیمپئین فار نیچر‘‘وزیر اعظم عمران خان ہیں، آج پوری دنیاوزیراعظم کے وژن کومشعل راہ تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم کے ماحول دوست وژن نےدنیا میں موسمیاتی خطرات کم کیے۔