Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • آسٹریلین کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    آسٹریلین کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : آسٹریلین کمپنی فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا اور کہا سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد اورچیئرمین بی او آئی عاطف آر بخاری موجود ہیں۔

    اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا اور ملک میں کاروباری منصوبے شروع کرنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرادی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے حکومتی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی پر بات کی جبکہ اینڈریو فورسٹ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی اختیار کردہ حکمت عملی کی تعریف کی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں پاکستان میں فیری سروس کے آغاز اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

    اسلام آباد:کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ کمیٹی قانون سازی کا دائرہ کار بڑھانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈکی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

    پورٹ قاسم کراچی پرایل این جی ٹرمینل کے قیام اور پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیپراسالانہ رپورٹ 19-2018اور انڈسڑی رپورٹ 2019 پیش کی جائے گی۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو فرائض سونپنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق اور پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات کاجائزہ اور پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن اسلام آباد میں کام کی تقسیم پر غور ہو گا اور اسلام آباد میں بجلی میٹرزکی تنصیب کےکابینہ 2005 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائےگی۔

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی

    قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کر کے فیٹف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

    دونوں رہنماؤں میں سیلاب کی صورت حال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو ہوئی، کہا گیا کہ متعدد ارکان سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں، اس لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14 ستمبر شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، جب کہ سینیٹ کا اجلاس 15 ستمبر صبح ساڑھے 10 بجے بلایا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق گفتگو میں بابر اعوان سے کہا کہ فیٹف سمیت تمام ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں، فیٹف قانون سازی قومی ضرورت ہے، اسے پورا کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بارشوں کے بعد کی صورت حال کے تناظر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اور منتخب نمائندوں کی زیادہ ضرورت اس وقت بارش متاثرین کے درمیان ہے۔ انھوں نے فٹیف کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ہونے والی کسی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔

    اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر اسمبلی کو اجلاس مؤخر کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے انفارمیشن فیصل جاوید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی فرمائش سمجھ سے بالاتر ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے لیے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے لیے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آفت زدہ شہر کراچی کے لیے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نیوز کانفرنس میں شہر قائد کے لیے گیارہ سو ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

    عمران خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے لیے گیارہ سو ارب کا تاریخی پیکج لائے ہیں، جس میں 8 سو ارب وفاق اور 3 سو ارب روپے سندھ کا حصہ ہوگا، پانی کا مسئلہ پرانا ہے، کوشش ہے جلد سے جلد حل ہو۔

    انھوں نے کہا سیوریج سسٹم کا 1100 ارب کے پیکج میں حصہ ہوگا، ٹرانسپورٹ، سالڈ ویسٹ، پانی اور سیوریج سسٹم کے مسائل حل کیے جائیں گے، کراچی کے سرکلر ریلوے کو اس پیکج سے مکمل کریں گے، ہماری کوشش ہے کراچی کے مسائل کو ایک ساتھ حل کریں۔

    وزیر اعظم نے کہا کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، کوشش ہے کہ یہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہو، این ڈی ایم اے نالے صاف کر رہی ہے اور کرے گی، اس قسم کی آفات میں پاک فوج ہمیشہ آگے آتی ہے، پی سی آئی سی کراچی سے متعلق فیصلوں پر عمل کرائے گی، کراچی کی ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کا مسئلہ بھی اس پیکج کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کراچی کے لوگوں کو بہت مشکل حالات سے گزرنا پڑا، اب سب نے مشاورت کے بعد کراچی کے حل کے لیے فیصلہ کیا، پی سی آئی سی کے ذریعے کراچی کے مسائل حل کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کراچی میں مختلف اداروں کی حدود ہیں، اس لیے یہاں فیصلوں کا نفاذ مشکل ہوتا تھا، کراچی کے مسائل کی ایک بڑی وجہ اختیارات کا تقسیم ہونا ہے، لیکن اب کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایک سال اور 3 سال کی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں، نالے وفاق صاف کرے گا، بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری صوبہ کرے گا، سب کاموں کی مانیٹرنگ پی سی آئی سی کرے گی، جس میں وفاق، صوبائی حکومت اور فوج شریک ہوگی۔

    انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ نے مجھے اندرون سندھ کی صورت حال سے آگاہ کیا، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اندرون سندھ کے لوگوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں، بلوچستان اور سوات کے علاقے اور چترال بھی بارش سے متاثر ہوا ہے، جتنی بارشیں ابھی ہوئیں پہلے نہیں ہوئیں، اللہ نے ہمیں بارشوں کے امتحان میں ڈالا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی کوآرڈینیشن عمل درآمد کمیٹی (پی سی آئی سی) بنائی گئی ہے، اب تمام فیصلے اس کمیٹی کے فورم پر ہوں گے، کرونا کے خلاف کامیابی کی بڑی وجہ مشترکہ لائحہ عمل تھا، سیلاب کا بھی مشترکہ حکمت عملی سے مقابلہ کریں گے، فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔

  • وزیر اعظم کی کھیلوں کے تنظیمی ڈھانچے کی از سرنو تشکیل کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں کے تنظیمی ڈھانچے کی از سرنو تشکیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کا کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچا غیر فعال ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں ٹیلنٹ کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جائزہ اجلاس بلایا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سینئر افسران شریک ہوئے، اجلاس میں اسپورٹس بورڈ میں کھیلوں کے فروغ اور میرٹ یقینی بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے، سفارشات کی روشنی میں نیا تنظیمی ڈھانچا بھی مرتب کیا جا رہا ہے، غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا گیا، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا، مستحق کھلاڑیوں کو گرانٹس کی مد میں معاونت فراہم کی گئی، کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپورٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

    وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا، لیکن سفارشی کلچر، کرپشن اور میرٹ کی حوصلہ شکنی نے کھیلوں کو تباہ کر دیا، ماضی میں نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوئی۔

    وزیر اعظم نے ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگا، تنظیمی ڈھانچا غیر فعال ہونے سے ٹیلنٹ کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک آئیڈیل پلیٹ فارم میسر ہونا چاہیے۔

  • وزیر اعظم کا شکایات کے حل سے غیر مطمئن شہریوں کیلئے اہم فیصلہ

    وزیر اعظم کا شکایات کے حل سے غیر مطمئن شہریوں کیلئے اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے مؤثر حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم دے دیا، وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ شکایات سے متعلق شہریوں کی رائے پردوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شکایات کے حل سے غیرمطمئن شہریوں کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے مؤثر حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔

    اس حوالے سے وفاقی اداروں، صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، مراسلے میں وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ شکایات،شہریوں کی رائے پر ماہانہ اجلاس بلایا جائے اور شکایات سے متعلق شہریوں کی رائے پردوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پورٹل پر5 لاکھ سے زائد افراد نے شکایات کے ازالے کی تصدیق کی، وزیراعظم کی ہدایات پرشکایت کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ افسران پورٹل پر موصول رائے کا ذمہ داری کیساتھ جائزہ لیں، پہلے مرحلے پر 1لاکھ سے زائد شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی ، پورٹل پر مزید 28 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار ہے۔

  • جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نیا دور شروع ہوگا: وزیر اعظم

    جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نیا دور شروع ہوگا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نیا دور شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ سے متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، شاہ محمود قریشی، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے لیے عثمان بزدار کی کوشش کی تعریف کی، وزیر اعظم نے کہا جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے لیے عملی اقدامات ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا ماضی میں جنوبی پنجاب کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، اب ہم جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    حکومت جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

    یاد رہے کہ یکم ستمبر کو شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر دی تھی کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال بنانے کے لیے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی تعیناتیاں ہو گئی ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے آخر میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے 10 سیکریٹری تعینات کیے تھے، جن محکموں میں سیکریٹری تعینات کیے گئے ان میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی، داخلہ اور قانون شامل ہیں۔

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی آپشنز  : حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس  طلب

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی آپشنز : حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں نواز شریف سےمتعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے اور  واپسی سے متعلق قانونی آپشنز پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس آج شام ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف سےمتعلق فیصلہ پربریفنگ ہوگی اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی آپشنزسےمتعلق بات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم

    ،ذرائع کے مطابق حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے متعلق گائیڈلائن دیں گے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس حالت میں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر پہلے گرفتاری دیں، قانون کی بالادستی ہر صورت میں قائم رہنی چاہئے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کابینہ اراکین، ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم سے چیف سیکریٹری ودیگر 4سیکریٹریز الگ ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ اراکین سے بھی ملاقات ہوگی ، جس میں وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 2سالہ کارکردگی پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران خان ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کوجنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ سےمتعلق آگاہ کیاجائے گا۔

    خیال رہے پنجاب حکومت اپنی2 سالہ کارکردگی کل عوام کے سامنے پیش کرےگی، اس ضمن میں تقریب 2 ستمبر کو 90 شاہراہ قائداعظم پر ہوگی۔

    وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو کراچی کا خصوصی دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو کراچی کا خصوصی دورہ کریں گے

    اسلام آباد: کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر وہ کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

    وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی کراچی میں ملاقات ہوگی۔

    اس ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم کی رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی 2 ستمبر کو کراچی کے دورے پر آ رہے ہیں، شہباز شریف بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    قبل ازیں، آج اسلام آباد میں کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا، وزیر اعظم نے اس میں ہدایت کی کہ ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔