Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کو وِڈ نائنٹین کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کرونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے، ان کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا۔

    فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، چند دن قبل اسلام آباد میں فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی اور کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر اعظم کے کرونا ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے سیمپل لیے تھے، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد بہ طور ذمہ دار شہری وزیر اعظم نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی ظاہر کی۔

    فیصل ایدھی سے قبل ان کے بیٹے سعد ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، آج فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں شبہ ہے کہ انھیں وائرس کراچی ہی میں لگا تھا، خیال رہے کہ وائرس کی تصدیق کے بعد فیصل ایدھی نے خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے۔

  • وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید

    وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز علمائے کرام نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی بھرپور تائید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی، لاک ڈاؤن پر علمائے کرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    علما کے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامد الحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس، صاحب زادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیا اللہ شاہ شامل تھے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی اور علامہ شہنشاہ نقوی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، ملاقات میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

    رمضان المبارک میں تراویح، نماز جمعہ کے اجتماعات: حکومت اور علماء کرام کے درمیان 20 نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق

    ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم اور علمائے کرام کی نشست تفصیلی اور مفید رہی، علمائے کرام نے بھی وزیر اعظم کو حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، اس جمعہ کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا، وزیر اعظم کی اپیل ہے اس صورت حال میں عبادت کے ذریعے اللہ سے رجوع کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں علما سے مسلسل رابطہ ہے، 20 نکاتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، وزیر اعظم نے زور دیا کہ علمائے کرام ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تعاون کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے علمائے کرام کو کرونا کی روک تھام سے متعلق پالیسی پر اعتماد میں لیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت رمضان المبار ک میں باجماعت نماز اور تراویح کی مشروط اجازت دے چکی ہے، دو دن قبل اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت علما و مشائخ کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے رمضان المبارک میں باجماعت نماز اور تراویح کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی، مشاورتی اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل 20 نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نمازی وضو گھر سے کر کے مسجد آئیں، مسجد آنے والے صابن سے 20 سیکنڈ ہاتھ دھو کر آئیں، ماسک پہن کر مسجد اور امام بارگاہ آئیں، صف بندی ایسے کی جائے کہ دو نمازیوں کی جگہ خالی رہے، مساجد کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، مسجدوں میں سحری اور افطار کا اجتماعی اہتمام نہ کیا جائے۔

  • وزیر اعظم نے عوام کیلیے نظم و ضبط کا خصوصی پیغام جاری کر دیا

    وزیر اعظم نے عوام کیلیے نظم و ضبط کا خصوصی پیغام جاری کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نظم و ضبط کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ‘عوام کے لیے میرا پیغام ہے کہ جس قدر ممکن ہو خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔’

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ جتنا زیادہ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی حکومت کے لیے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ انھوں نے لکھا کہ لوگوں کے نظم و ضبط ہی سے بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہو پائے گی۔

    کورونا ایک قومی بحران ہے اس پرسیاست نہ کی جائے،وزیراعظم کی اپیل

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں سے صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، مزید 18 اموات کے بعد مجموعی تعداد 168 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 514 کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 8,348 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کے مطابق 5966 افراد زیر علاج ہیں، 1868 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں ایک ہی دن میں 10 اموات واقع ہوئیں، سندھ میں قاتل وائرس نے مزید 8 افراد کی جان لے لی۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رمضان کے لیے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، حفاظتی تدابیر کے لیے علمائے کرام سےرہنمائی لی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے علماو مشائخ سے صدر کی زیر صدارت کل ہونے والی ملاقات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان کے لیے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، حفاظتی تدابیر کے لیے علمائے کرام سے مشاورت، رہنمائی لی جائے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے علمائے کرام سے ذاتی طور پر خود ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارقن جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سےمحفوظ رکھنا ہے،علمائےکرام نے ہمیشہ مشکل میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،رمضان کے پیش نظرعلما کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔

  • عمران خان ترقی پذیر ممالک کے لیے دنیا سے اپیل کرنے والے پہلے رہنما ہیں: فواد چوہدری

    عمران خان ترقی پذیر ممالک کے لیے دنیا سے اپیل کرنے والے پہلے رہنما ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تیسری دنیا کے پہلے رہنما تھے جنھوں نے دنیا سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی اپیل کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پیغام میں کہا کہ عمران خان تیسری دینا کے پہلے رہنما تھے جنھوں نے امیر ملکوں کو کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی سب سے زیادہ مدد یہ ہوگی کہ آپ ان کے قرضوں کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کریں۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ترقی یافتہ دنیا کے سامنے سب سے پہلے یہ مؤقف پیش کیا کہ کرونا کی عالمگیر وبا کے دوران اپنی معیشتوں کے لیے جدوجہد کرنے والے ممالک کے قرضوں میں آسانیاں پیدا کرنی چاہیئں، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں آسانیاں ہی ان کی مدد ہوگی۔

    قرضوں میں ریلیف،وزیراعظم کا جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم

    فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کی اس اپیل پر جی 20 ممالک کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا ہے، ادائیگی کی قسطوں میں ایک سال کی چھوٹ بڑا ریلیف ہے۔

    خیال رہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے گروہ جی ٹوینٹی نے پاکستان سمیت 76 ممالک پر واجب الادا قرضے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان ممالک پر رواں سال یکم مئی سے 31 دسمبر تک واجب الادا قرضے مؤخر کیے گئے ہیں، یہ ادائیگیاں اب جون 2022 سے 2024 کے درمیان کرنا ہوں گی۔

    قرضوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والے صحت اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے، یہ سہولت ان ممالک کو ملے گی جو عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت قرضوں میں ریلیف کے اہل ہیں، ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

  • وزیر اعظم کچھ وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ، بڑا فیصلہ کرلیا

    وزیر اعظم کچھ وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ، بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کچھ وزرااورمشیروں کی کارکردگی ٖغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کا فیصلہ کرلیا اور وزرا کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کچھ وزرااورمشیروں کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں ، اس سلسلے میں عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کا فیصلہ کرلیا اوروزرا کو وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کس وزیر کی کیا کارکردگی رہی؟ آگاہ کیا جائے جبکہ کس وزیرنےوزارت میں کتنا وقت گزارا؟کتنے اجلاس؟ کیا فیصلے ہوئے؟ اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا،وزرائےمملکت اورمشیروں سےکارکردگی رپورٹ مانگی گئی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراسےمستقبل میں منصوبہ بندی کی تفصیل بھی طلب کی اور کہا کئی وزارتوں اوران کے ماتحت محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراپنی وزارت کےمستقبل کی منصوبہ بندی پرمشتمل پلان وزیراعظم آفس بھجوائیں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کارکردگی رپورٹس کی بنیاد پر وزرا کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کر کے اکنامک افیئر کی وزارت سونپ دی گئی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا تھا اور ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

    فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیا تھا جبکہ بابر اعوان کی کابینہ میں واپسی ہوئی اور انہیں وزیراعظم کے پارلیمانی امور کا مشیربنایا دیا گیا تھا۔

  • ترقی پذیر ممالک کی مدد کا اقدام ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے: شاہ محمود

    ترقی پذیر ممالک کی مدد کا اقدام ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک اور آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف اعلانات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمزور معیشتوں پر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپیل کی تھی، اب جی 20 ممالک نے ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضوں کو مؤخر کرنے کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بھی ریپڈ ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، امید ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو اس مد میں ریلیف ملے گا، جی 20 ممالک نے وزیر اعظم کی اپیل پر مثبت رد عمل دیا، ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے یہ اقدام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور یہ باور کرایا کہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جا سکتی ہے، وزیر اعظم نے گلوبل اپیل لانچ کی اور عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے کہ دنیا کی معیشت کرونا سے متاثر ہو رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کی وزیر اعظم عمران خان کے قرضے معافی کے مطالبے کی حمایت

    انھوں نے کہا وزیر اعظم نے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا تھا کہ ترقی پذیر ممالک پر بوجھ زیادہ ہے، اس لیے قرضوں پر سود ختم کریں تاکہ وسائل غریبوں پر خرچ ہو سکیں، جی 20 نے بھی مثبت رد عمل دیا، پاکستان سمیت 76 ممالک کو اب ریلیف ملے گا، ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے یہ اقدام ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے وزیر اعظم عمران خان کی قرضوں سے ریلیف کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے ریلیف کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، اس طرح کےاقدام کرونا وائرس سے نمٹنے کا ایک ’اہم حصہ‘ ہونا چاہیے۔

    ترجمان گوتریس نے کہا کہ قرضوں میں 2020 کے لیے سود کی ادائیگی پر فوری چھوٹ بھی ہونی چاہیے، ضروری ہے کہ غریب ممالک کے وسائل کرونا سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوں۔

  • وزیر اعظم نے نوجوانوں کو دی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا

    وزیر اعظم نے نوجوانوں کو دی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

    پروگرام کے تحت اب نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے آج ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لیے مزید سہولت فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    میٹنگ میں رقم کی فراہمی کی زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دی جانے والی رقم پر انٹرسٹ ریٹ 8 فی صد سے کم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حالات بہتر ہوتے ہی رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا جائے۔

    کامیاب نوجوان پروگرام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوگا، عثمان ڈار

    دریں اثنا، تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تاکہ وہ بڑے کاروبار کر سکیں۔

    وزیر اعظم نے کہا لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوں کو کاروباری میدان میں آگے لایا جائے، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

    خیال رہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت 1 سے 50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دیے جانے تھے جس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے، پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔

  • وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا

    وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا، اس طرح وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اقتصادی امور کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے، اقتصادی امور کے الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔

    دوسری طرف وزارت خزانہ کو ریونیو ڈویژن تک محدود کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم نے خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلم دان دیا تھا، خسرو بختیار اب وفاقی وزیر اقتصادی امور ہوں گے۔

    حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا تھا، ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انھیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا۔

  • وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کر دی

    وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے فنڈز کے لیے اپیل کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فنڈز کی اپیل کر دی، انھوں نے خصوصی پیغام میں کہا ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں پیسا دیں۔

    وزیر اعظم نے کہا ‘بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کا عذاب آیا ہے، لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں پیسا دیں۔’

    وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطے کی بڑی مہم

    وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں امریکا، جرمنی اور جاپان کے اعداد و شمار بھی پیش کیے، ان کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ آبادی والے امریکا نے 2 ہزار 200 ارب ڈالر کا ریلیف دیا ہے، جرمنی اور جاپان کی آبادی پاکستان سے آدھی ہے، لیکن انھوں نے اپنے لوگوں کو 1 ہزار ارب ڈالر کا ریلیف دیا ہے، جب کہ پاکستان نے اب تک صرف 8 ارب ڈالر ریلیف کے لیے جمع کیے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اپیل کی کہ اوورسیز ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں اور ٹائیگر فورس کی مدد سے کرونا کے خلاف جہاد میں کامیاب ہوں گے۔