Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم اور امریکی صدر کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع

    وزیر اعظم اور امریکی صدر کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی آج ورچوئل اجلاس میں ایک ساتھ شرکت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں شریک ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امریکی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    اجلاس آج شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 45 سربراہان مملکت شریک ہوں گے، کلائمٹ چینج پر جی ایٹ کا یہ اجلاس یو این سیکریٹری جنرل نے بلایا ہے۔

    اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر کریں گے، جی 8 ممالک کے علاوہ 15 ممالک کے سربراہان بھی مدعو ہیں، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی مدعو ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان 10 بلین ٹری، کلین گرین پاکستان،  متبادل توانائی، الیکٹرک وہیکلز، اور ویسٹ مینجمنٹ پر بات کریں گے، اپنی تقریر میں عمران خان آبی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات اجاگر کریں گے، اس دوران معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔

  • پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے

    پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے

    اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مخلوط افغان حکومت نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے امن کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افغانستان میں قیام امن کیلیے متحرک ہیں ، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ا؛اپنے بیان میں کہا کہ دوشنبےمیں افغانستان کےہمسایہ ممالک خصوصاًتاجک صدر سےبات ہوئی ، طویل مشاورت کے بعد ہم نے طالبان سےمذاکرات شروع کردیے، حکومت میں تاجک ،ہزارہ اورازبکوں کوشامل کرنےپربات شروع کردی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کلہ مخلوط افغان حکومت 40سال سےجاری تنازعےکاخاتمہ اورمستحکم افغانستان کویقینی بنائے گی، مخلوط افغان حکومت نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے امن کے مفادمیں ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو  دبئی ایکسپو  میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور خطاب کریں گے جبکہ سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے  ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور  خطاب کریں گے اور ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع نے  بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسےگرڈ اسٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہے، وہاں توانائی ڈویژن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے، تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں آئی جی سی ای پی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی جی سیپ کی منصوبہ بندی 10 سال کے لیے کی جاتی ہے، جس میں ہر سال طلب و رسد کے مطابق تخمینوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا آئی جی سیپ کا مقصد توانائی کے شعبے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، تاکہ بجلی کی پیداوار اور کم قیمت بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور

    عمران خان نے کہا حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقے میں اصلاحات لا رہی ہے، خواہش ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کیا گیا ہے، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

    شیخوپورہ : وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا گر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، یہ جنگل اسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ، جہاں سے وہ رکھ جھوک کے مقام پر روانہ ہوئے اور رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہبازگل اور دیگرحکام بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان کو رکھ جھوک جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہے جواسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا، 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے، راوی ریور منصوبے میں پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ راوی ریور منصوبے کے اندر تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔

    بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کومجموعی طورپر60ہزارکینال تک بڑھایاجائے گا، راوی ریور منصوبے پر تقریباً3ارب روپے کی لاگت آئےگی،کوشش کی جائےگی کہ راوی سٹی کےذریعے منصوبے کیلئے رقم جنریٹ ہو اور راوی ریورمنصوبے کی لاگت کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔

    وزیر اعظم عمران خان رکھ جھوک میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ راوی ریور فرنٹ سٹی رکھ جھوک پہلا اسمارٹ جنگل اہم سنگ میل ہے، جدید ٹیکنالوجی اورسنسرز سےدرختوں اور جنگلی حیات کی افزائش میں مددملےگی، 24ہزار کینال پرایک کروڑدرخت لگیں گے۔

  • وزیر اعظم نے  دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا

    لاہور : وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کردیا اور کہا میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سگیاں پہنچے ، جہاں‌ انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کو سگیاں میں میاواکی جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 100کنال پر محیط جنگل میں165000پودےلگائے جا رہے ہیں، میاواکی پودےعام جنگلات کی نسبت 10گنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے میاواکی جنگل کیلئے پودا بھی لگایا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے ، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے، طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کےدرجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

  • افغان خانہ جنگی سے پاکستان کو گمبھیرمسائل کا سامنا ہوگا، وزیراعظم

    افغان خانہ جنگی سے پاکستان کو گمبھیرمسائل کا سامنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکاافغان مسئلے کا فوجی حل نکالنےمیں ناکام رہا، اب افغانستان میں خانہ جنگی کاخدشہ ہے ، جس سے پاکستان کو گمبھیرمسائل کا سامنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا واحد اور بہترین حل سیاسی تصفیہ ہے اور ایسی مخلوط حکومت جس میں تمام فریق شامل ہوں اور ظاہر ہے طالبان بھی اس مخلوط حکومت کا حصہ ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان خودکوفاتح سمجھ رہےہیں لیکن افغانستان میں بدترین حالات اس وقت ہوسکتے ہیں اگر وہاں خانہ جنگی چِھڑ جائے اور وہ بھی طویل خانہ جنگی، جس سےپاکستان کودہرےمسائل کاسامنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے دودہائیوں تک فوجی حل نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ افواج تھی تب حل تلاش کرنا چاہیے تھا ، اب سیاسی مفاہمت ہی افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔

    انھوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا شراکت دار ہے اور تنازعہ کا حصہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پاکستان نے بطور سہولت کار کلیدی کردار ادا کیا، افغانستان میں کسی بھی قسم کی بدامنی اور انتشار کا اثر براہ راست پاکستان پر پڑے گا اور اسے متعدد مسائل کا سامنا ہوگا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 1500 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور پہلی بار پاکستان پاک افغان سرحد پر بھاری رقم خرچ کرکے باڑ لگا رہا ہے۔ جس کا کام 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔”

    نائن الیون کے واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون اور نیویارک کے واقعات سے کوئی لینا دینا نہیں تھا کیونکہ نائن الیون واقعے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث نہیں تھا ، لیکن ان واقعات کے بعد ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

    افغانستان میں انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کو انتخابات میں تاخیر کرنی چاہئے تھی ، کیونکہ اس سے طالبان کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم ہوتا۔

    انٹرویو میں زیادتی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ، پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہورہی تھی،اس میں کوئی شک نہیں زیادتی کرنے والا ہی جرم کا قصور وار ہے، متاثرہ فرد کبھی بھی اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواتین ہی نہیں بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کاشکار ہورہی ہے، پردے کا حکم صرف خواتین کیلئے ہی نہیں مردوں کیلئے بھی ہے، اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے اور اسلام میں خواتین کی عزت اوراحترام کا درس دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا گھومنے کے بعد ذمہ داری سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک میں خواتین کازیادہ احترام کیاجاتاہے تاہم مغرب کے مقابلے میں پاکستان میں زیادتی کے کیسز انتہائی کم ہیں۔

  • شہباز گل نے وزیر اعظم کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی

    شہباز گل نے وزیر اعظم کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اوورسیز پاکستانیوں کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں، جن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی ہیں۔

    شہباز گل نے کہا یہ اوورسیز پاکستانی سعودی جیلوں میں قید تھے، لیکن وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے انھیں رہائی مل گئی ہے، اور یہ آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    معاون خصوصی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اپنوں میں عید کر سکیں، عمران خان ہمیشہ غریب کا سوچتے ہیں اور محنت کش ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

    واضح رہے کہ آج عید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب نے جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو وطن واپس پہنچ چکے ہیں، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے مطابق یہ پاکستانی قیدی منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

    یہ پاکستانی معمولی جرائم میں قید تھے، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کو سعودی جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    رہا ہونے والے قیدیوں نے سعودی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کی 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کی 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت

    اسلام آباد: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں وزیر اعظم نے 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو واقعے میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کی اوّلین بنیادوں پر تفتیش کریں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ 48گھنٹوں میں حقائق سامنے لا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مسلسل افغان سفیر اور بچی سے رابطے میں ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    آج اس واقعے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی رد عمل جاری کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز افغان سفارت خانے نے افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے اطلاع دی تھی، افغان سفیر کی بیٹی پر ٹیکسی پر سفر کے دوران حملہ کیا گیا تھا، واقعے کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ گمشدگی اور بدسلوکی پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اور خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ادارے اس واقعے میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • ازبکستان کو ہماری بندرگاہوں کے راستے افریقا تک رسائی مل سکتی ہے: وزیر اعظم

    ازبکستان کو ہماری بندرگاہوں کے راستے افریقا تک رسائی مل سکتی ہے: وزیر اعظم

    تاشقند: وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان کو ہماری بندرگاہوں کے راستے افریقا تک رسائی مل سکتی ہے، بھارت سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے تو وہاں تک بھی رسائی مل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو تاشقند میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، ازبک صدر نے کہا پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط کوفروغ دے رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا ازبکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے لیکن آخری ہرگز نہیں ہوگا، ثمر قند اور بخارا کی تاریخ سے مجھ سمیت ہر پاکستانی بخوبی واقف ہے، ازبک صدر نئے ازبکستان اور میں نئے پاکستان کی بات کر رہا ہوں، ہم ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی شراکت داری چاہتے ہیں، پاکستانی تاجروں کا ایک بڑا وفد میرے ساتھ ازبکستان آیا ہے، جو یہاں کاروبار کے خواہش مند ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا ہم ازبکستان کے جدید زرعی آلات اور صحت کےشعبے میں تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں، ازبکستان کے ساتھ فضائی اور زمینی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہماری تجارتی سامان کی نقل وحرکت کے لیے پاکستان سے مزار شریف ریلوے لائن منصوبے میں دل چسپی ہے۔

    عمران خان نے کہا ہماری نئی نسل کو قدیم ثقافتی و تاریخی روابط کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ہمیں اپنے صوفی بزرگوں اور علامہ اقبال کے بارے میں بھی مشترکہ فلمیں بنانی چاہئیں، پہلے مرحلے میں مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کے بارے میں مشترکہ فلم بنائیں گے، ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے تو ازبکستان میں کرکٹ بھی متعارف کرائیں گے۔

    ازبک صدر نے کہا 2 سال پہلے ازبکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم رجسٹرڈ کرائی ہے، ہمیں خوشی ہوگی کہ پاکستان کرکٹ کے کھیل کے فروغ میں مدد کرے، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون پر تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان سے 130 تاجروں پر مشتمل وفد کی آمد سے تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔