اسلام آباد : قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، وزیر اعظم کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان محرومیوں کے باعث دہشت گردوں کی نظر میں آیا، اس صوبے کو نظر انداز کیا گیا تو دہشت گردوں نے نفرتیں پھیلائیں، جس گھر کا کمانے والا مر جائے وہ اپنے حکمرانوں سے نفرت کے سوا اور کچھ نہیں کرے گا۔
قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے بڑے ممالک کے وسائل حاصل کرنے کے لئے نفرتیں پھیلائیں۔ جو ترقی پنجاب میں ہوئی اس تناسب سے بلوچستان کو ترقی نہیں دی گئی، سوئی گیس پنجاب میں پہلے آتی ہے حالانکہ کوئٹہ زیادہ ٹھنڈا شہر ہے، بلوچستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرایا اور لوگوں کو اعتماد دیا، پنجاب کی ذمہ داری زیادہ ہے،پنجاب یونیورسٹی میں بلوچیوں کا کوٹہ زیادہ کیا جائے، اس صوبے کو زیادہ بڑا دل کرنا ہوگا، بلوچستان سے طلبہ یہاں پڑھنے آئیں تو آپ انہیں عزت دیں۔
[bs-quote quote=”پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”قاسم سوری”][/bs-quote]
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں کہے گا کہ وہ چور ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ وزیر اعظم کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، عمران خان ملک میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ گوادر سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی، بلوچستان کے نوجوانوں کا حق ہے کہ انہیں سب سے پہلے گوادر میں ملازمتیں دیں، پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسائل کو لوٹا گیا ،بے دردی کے ساتھ کرپشن کی گئی، 30 ہزار ارب کے ہم مقروض ہیں، وزیر اعظم آپ کےاور میرے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، وہ ملک کو پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
قاسم خان سوری نے کہا ہمارے پاس ایسی چیزیں ہیں جو مسلم دنیا کے پاس نہیں، ہم مسلم امہ کی قیادت کر سکتے ہیں، ہم واحد مسلم ایٹمی قوت ہیں، پوری مسلم امہ کی ذمےداری ہمار ے کندھوں پر ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ میں اقبال کاگہراثر ہے، وہ اس پاکستان کی بات کرتےہیں جوقائداعظم نےبنایا، کرپشن،انصاف اور بیروزگارسےمتعلق قانون سازی کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پرزوردیاہے، عمران خان اورپی ٹی آئی ملک کےلئے یکجاکوشش کررہےہیں وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پرزوردیاہے، عدالتیں آزاد ہیں ان پرکوئی دباؤ نہیں، عمران خان خود عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیارہیں، نوجوانوں نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو تبدیل کیاہے۔