Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • پاکستان میں پہلی بار سمندر میں ڈرلنگ کے لیے جہاز پہنچ گئے

    پاکستان میں پہلی بار سمندر میں ڈرلنگ کے لیے جہاز پہنچ گئے

    کراچی: امریکی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر سمندر کے اندر پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مشیر برائے میری ٹائم افئیر محمود مولوی نے بتایا کہ تین سپلائی ویزلز ڈرلنگ کے لیے کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو چکے ہیں۔

    محمود مولوی کے مطابق بحری جہاز رِگ (Rig) مدر شپ siapam آج شام کو کراچی پہنچا ہے۔

    مشیر میری ٹائم نے بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر سمندر کے اندر پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار سمندر میں ڈرلنگ کی جا رہی ہے۔

    محمود مولوی نے مزید بتایا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم سے دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون کے وفد کی ملاقات


    یاد رہے کہ 28 نومبر 2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی کمپنی ایگزون موبل کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی، کمپنی نے ستائیس سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھولا، وزیرِ اعظم نے وفد سے ملاقات میں سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی تھی۔

    اس موقع پر کمپنی کے چیئرمین ایماکو کرین نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

  • وزیرِ اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر مشاورت

    وزیرِ اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر مشاورت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سینئر قانون دان کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور جوڈیشل ریفارمز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    [bs-quote quote=”احتساب کے معاملے پر عوام حکومت اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بابر اعوان” author_job=”سینئر قانون دان”][/bs-quote]

    اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، نہ انتقامی کاروائیاں کریں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی نشانہ نہیں بنائیں گے مگر احتساب پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے بلا تفریق احتساب ضروری ہے، احتساب کے معاملے پر عوام حکومت اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا، احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے: وزیر اعظم


    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے ایک ہفتے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر کہا تھا کہ انھوں نے احتساب کے لیے 22 سال تک جدوجہد کی، اب احتساب کا عمل رکنے نہیں دیا جائے گا اور احتساب کا نظام مضبوط، مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

  • اداکارہ میرا کا وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی میں خراجِ تحسین

    اداکارہ میرا کا وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی میں خراجِ تحسین

    لاہور: گلابی انگریزی کے لیے مشہور اداکارہ میرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی زبان میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں ملک کا بڑا رہنما قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر خود کو شہ سرخیوں میں لانے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انھوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ملک کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میرا” author_job=”اداکارہ”][/bs-quote]

    تازہ ویڈیو بیان میں میرا نے کہا ہے کہ انھیں وزیرِ اعظم عمران خان کی کارکردگی پر فخر ہے، انھوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے بڑے لیڈر ہیں۔

    اسکینڈل کوئین میرا کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی، صحت کے شعبے میں عمران خان نے جو کام کیا ہے، وہ بلاشبہ قابلِ تعریف ہے۔

    میرا نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کے لیے اپنے عطیات دیتے رہیں تاکہ پاکستان میں لوگوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ جاری رہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ میرا نے اپنے وکیل کو بیوقوف بنادیا


    خیال رہے کہ ہر وقت اسکینڈل میں گھری رہنے والی اداکارہ میرا نے دو ماہ قبل طلاق کا مقدمہ لڑنے والے اپنے وکیل کو بھی بے وقوف بنا دیا تھا، وکیل کو دیے ان کے 15 لاکھ کے چیک باؤنس ہو گئے تھے۔

    چیک باؤنس ہونے پر وکیل بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کو لیگل نوٹس بھجوا دیا، وکیل نے میرا کو میسج کیا تو وہ میرا کی انگریزی کا نشانہ بن گئے، میرا نے اس قانونی نوٹس کے جواب میں انوکھی منطق اپنائی اور جواب میں کہا کہ آپ میرے وکیل ہیں، اپنے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب آپ ہی دیں۔

  • وزیرِ اعظم جی ڈی اے رہنما کی دعوت پر سندھ کا دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم جی ڈی اے رہنما کی دعوت پر سندھ کا دورہ کریں گے

    کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صوبے کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار علی گوہر مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان کا سندھ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے جی ڈی اے رہنما کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق سردار علی گوہر مہر نے وزیرِ اعظم کو دورۂ سندھ کی دعوت دی، وزیرِ اعظم نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دریں اثنا صوبہ سندھ کی سیاست میں ہل چل پیدا ہو گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد صوبے کی سیاسی فضا میں حدت بڑھ گئی ہے، دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے


    وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو خصوصی ٹاسک دے دیا، وزیرِ اطلاعات پیغام لے کر سندھ آئیں گے اور ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر اور جی ڈی اے ارکان نے بھی سر جوڑ لیے ہیں، خرم شیر زمان کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے لوگ خود رابطہ کر رہے ہیں۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں حکومت کے لیے بیس ووٹوں کی ضرورت ہے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے بھی مراد علی شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

  • کمزور کو غربت سے نکالنے کے لیے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں: وزیراعظم

    کمزور کو غربت سے نکالنے کے لیے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کہا کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے ایک مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، جو کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکالنے میں کردار ادا کرے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پروگرام غربت سے متاثرہ افراد کی وقتی ضرورت تک محدود نہ ہو اور غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کو آرڈینیشن ہو۔

    وزیر اعظم نے ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔

    ثانیہ نشتر نے عمران خان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن ثانیہ نشتر کو ضروریات پورا کرنے کےلیے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

  • صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ آج سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ڈیفنس میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل موٹر سائیکل پر سوار تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ وقوعے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

    آئی جی سندھ نےعلی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    وزیرِ اعظم کا انڈونیشیا کے صدر کو فون، سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے انڈونیشین صدر جوکو ودودو سے کہا ’انڈونیشیا کے عوام پر آنے والی قدرتی آفت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ انڈونیشیا کے عوام کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے، اللہ نے چاہا تو انڈونیشیا کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی، کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں۔ انھوں نے انڈونیشیا سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں سونامی سے 281 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز آتش فشاں پھٹنے کے باعث سمندر میں سونامی کی لہریں پیدا ہونے سے انڈونیشیا میں زبردست تباہی پھیلی، صبح کے وقت آبنائے سنڈا کے ساحل سے سونامی کے ٹکرانے سے جزیرۂ کراکاٹوا کو شدید نقصان پہنچا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر 4 ہفتے میں لائحہ مرتب کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

    خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر 4 ہفتے میں لائحہ مرتب کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے خصوصی افراد کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر مکمل طور عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    [bs-quote quote=”دو فی صد کوٹے پر مخصوص افراد کی بھرتی نہ ہونے کے برابر ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مراسلہ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سفارشات اور لائحہ عمل آئندہ 4 ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    لائحہ عمل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور صوبائی حکومتوں کو ذمہ داری دی گئی، حکومت سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 فی صد کوٹے پر خصوصی افراد کی بھرتی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوٹے کا استعمال اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی افرادی قوت کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا کردیا


    ذمہ داریاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی ذمہ داری وزارتِ داخلہ کو دی گئی، جب کہ معذور افراد کو مفت وہیل چیئر کی ذمہ داری وزارتِ صحت کو دی گئی۔

    مراسلے کے مطابق بصارت سے محروم افراد کو سفید چھڑی کی فراہمی کی ذمہ داری بھی وزارتِ صحت کو دی گئی، ہیلتھ کارڈ کی ذمہ داری وزارتِ صحت اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی۔ خصوصی افراد کو گھروں کی فراہمی کی ذمہ داری وزارتِ ہاؤسنگ کو دی گئی۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور صوبائی حکومتیں 4 ہفتے میں لائحہ عمل وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں پر تشدد نا قابلِ قبول قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    [bs-quote quote=”حکومت میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کےگارڈز نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا، اس واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ انھوں نے شہریار آفریدی اور معاونِ خصوصی افتخار درّانی کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

    افتخار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کیمرا مین کے معاملے پر صفائی کی بجائے جھوٹ بولا ہے، نواز شریف سے سچ کی توقع نہیں رکھ سکتے۔

    معاونِ خصوصی نے کہا کہ وزیرِ اعظم خود اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خود کیمرا مین کی عیادت کے لیے اسپتال آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے گارڈز کا کیمرا مین پر تشدد، ایک گارڈ گرفتار، دوسرا فرار


    انھوں نے کہاکہ ایسا واقعہ قومی اسمبلی کے احاطے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، قومی اسمبلی میں اتنے زیادہ گارڈز کی ضرورت نہیں تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہوگیا۔ دونوں کیمرا مینوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

    واقعے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے احاطے میں سیاست دانوں کے نجی سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

  • میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا: وزیرِ اعظم کا اسپتال کے ایم ایس کو پیغام

    میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا: وزیرِ اعظم کا اسپتال کے ایم ایس کو پیغام

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ وزیرِ قومی صحت نے پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے پر وزیرِ قومی صحت عامر کیانی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ صحت عامر کیانی کو پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق وزیرِ صحت عامر کیانی نے وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت سے بات کی۔

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صحت نے بے نظیر اسپتال کے ایم ایس سے بھی بات کی، عامر کیانی نے وزیرِ اعظم کا پیغام ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو پہنچا دیا۔

    وزیرِ اعظم نے اسپتال کے ایم ایس کو پیغام میں کہا کہ آپ میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا۔

    عمران خان نے وزیرِ صحت عامر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہیں۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ قانون پنجاب کی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آئی تھی، وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی تھی۔

    وزیرِ قانون نے ایم ایس سے مطالبہ کیا کہ حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کر دیں۔ ایم ایس کے انکار پر راجہ بشارت نے انھیں دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔