Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارتِ خارجہ کے دورے کے موقع پر دفترِ خارجہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ اجلاس وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہوا۔

    وزیرِ اعظم کو اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ کے معاملات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، عمران خان نے دفترِ خارجہ کو بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    عمران خان نے کہا ’خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جائے۔‘

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن بھی دی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایات سے متعلق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے آج قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی


    قبل ازیں، آج جب وزیرِ اعظم عمران خان تمام محکمہ جات کے دوروں کے سلسلے میں دفترِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔

    ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم کو دیگر ممالک سے تعلقات، بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کے حوالے سے بریف کیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا گیا۔

  • عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، وزیراعظم عمران خان

    عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے اور عید کی مبارکباد دی۔

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اخراجات کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کے عوامی مسائل کے حل اور قانون سازی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزارتِ کیڈ ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی

    واضح رہے کہ عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزارت کیڈ ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی, ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (کیڈ) کی وزارت کو ختم کر کے اس کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیڈ کے اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جائے گا، خیال رہے کہ وزارتِ کیڈ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک میں سیکورٹی انتظامات پر بھی خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، صوابدیدی فنڈ اور سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، صوابدیدی فنڈ اور سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے گی

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں صوابدیدی فنڈ اور سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی  ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں تمام وزرا کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (کیڈ) کی وزارت کو ختم کر کے اس کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جائے گا، خیال رہے کہ وزارتِ کیڈ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔

    اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کے پیشِ نظر صوابدیدی فنڈ ختم کرنا سرِ فہرست ہے، غیر ملکی دوروں سے متعلق خصوصی ہدایات اور لوڈ شیڈنگ پر بھی بریفنگ شامل ہے۔

    ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی آڈٹ کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، دیگر معاملات میں ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں میٹرو پروجیکٹس کا آڈٹ، ملک بھر میں شجر کاری مہم، سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنا، ملک بھر میں خصوصی صفائی مہم شامل ہیں۔


    کے پی میں پہلے سے بہتر کام کرنا ہوگا، وزرا کی کارکردگی خود مانیٹر کروں گا: عمران خان


    خیال رہے کہ وزير اعظم عمران خان آج سے وزارتوں سے براہ راست بریفنگ بھی لیں گے، اس سلسلے میں پہلا دورہ وزارت خارجہ کا ہوگا۔

    وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے حوالے سے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں پہلے سے بہتر کام کرنا ہوگا، اور وزرا کی کارکردگی خود مانیٹر کروں گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، احسان مانی نے وزیر اعٓظم کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نامزد چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، احسان مانی نے وزیر اعظم کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

    احسان مانی نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کررہا ہوں، چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں ارکان میرا ساتھ دیں، چیئرمین منتخب ہوا تو وزیر اعظم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

    مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے استعفیٰ دے دیا تھا، نجم سیٹھی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کیا تھا۔

     نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں‌ کہا تھا کہ استعفیٰ کی لئے نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا، اب انھوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے، تو استعفیٰ‌ دے رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کوچیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

    خیال رہے کہ نجم سیٹھی کے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹے بعد ہی حکومت کی جانب سے احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین نامزد کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے لئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائے گا، احسان مانی کوالیکشن لڑکرچیئرمین پی سی بی بنناہوگا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کو کینیڈا کے وزیراعظم کی مبارکباد

    وزیر اعظم عمران خان کو کینیڈا کے وزیراعظم کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون کیا اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اندرون ملک اور بیرون ممالک سے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو نے بھی عمران خان کو فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ٹروڈو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں 4 لاکھ پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کو سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا ٹیلی فون

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھا نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    سری لنکن وزیرِ اعظم وکرما سنگھا نے فون کر کے کہا تھا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، ان تعلقات میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا۔

    دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاست، معیشت، دفاع، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان  کو سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا ٹیلی فون

    وزیرِ اعظم عمران خان کو سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا ٹیلی فون

    اسلام آباد: سری لنکا کے وزیرِ اعظم رنیل وکرما سنگھا نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو فون کر کے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیرِ اعظم نے فون کر کے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دی، عمران خان نے سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    سری لنکن وزیرِ اعظم وکرما سنگھا نے فون کر کے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، ان تعلقات میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا۔

    دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاست، معیشت، دفاع، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔


    یہ بھی ملاحظہ کریں:  منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان


    واضح رہے کہ آج قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معیشت اور سیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے واضح اور بڑے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا ’ایکسپورٹ انڈسٹری کی بھرپور مدد کریں گے، سرمایہ کاروں کے لیے وَن ونڈو آپریشن شروع کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ان کی تمام مشکلات کو دور کریں گے۔‘

  • منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے مشکل معاشی حالات نہیں تھے جتنے آج ہیں، گزشتہ دس سال میں جو قرضہ لیا گیا اس کی تفصیلات قوم کے سامنے لائیں گے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں، سب سے پہلے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے22سال تحریک اور جہاد میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

    قرضوں کے ساتھ کوئی بھی ملک ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتا

    ہمیں قرضوں پر سود دینے کے لئے بھی قرضے لینا پڑتے ہیں، روپے کی قدر پر دباؤ بیرون ملک قرضوں کی وجہ سے ہے، پیپلزپارٹی حکومت کےآخری سال کا بیرون ملک ڈالر کا سالانہ قرضہ دو ارب ڈالر تھا۔

    پاکستان مقروض قوم بن چکا ہے بچوں پر خرچ کرنے کیلئے پیسہ نہیں ہے، ہم اپنے بچوں کو صاف پانی اور روزگار فراہم نہیں کرپاتے،
    ہمیں بیرون ممالک سے قرضہ لینے کی بری عادت ہوچکی ہے، قرضوں کے ساتھ کوئی بھی ملک ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتا۔

    صحت کے مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ5ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں سب سے زیادہ بچے غذائی قلت سے مرتےہیں، پاکستان میں45فیصد بچے ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہیں، پاکستان میں45فیصد زندگی میں بچے آگے نہیں بڑھ پاتے۔

    سادگی اختیار کی جائے گی

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سطح پر حکومتی اخراجات کم کریں گے، ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائیں گے، ٹاسک فورس کا مقصد ہوگا کہ ہم اخراجات کیسے کم کریں، وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ ترین یونیورسٹی بنائیں گے، تمام گورنر ہاؤسز میں کوئی بھی گورنر نہیں رہے گا، فیصلہ کریں گے کہ گورنر ہاؤسز سے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا کرنا ہے؟

    بطوروزیراعظم 2ملازم اور 2گاڑیاں رکھوں گا

    آپ میری ٹیم بنیں، میں مسائل کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا، بطوروزیراعظم 2ملازم اور 2گاڑیاں رکھوں گا، ڈی سیز اور کمشنرز بھی بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں، ایک طرف پوری قوم مقروض اور دوسری طرف صاحب اقتدار شاہانہ انداز میں رہتے ہیں، گورنرز، ڈی سیز اور کمشنرز بھی بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں۔

    سیکریٹریز اور سول انتظامیہ کے پاس بھی بے پناہ مراعات ہیں، وزیراعظم کے بیرونی دوروں65 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے، مغرب میں جانور بھی بھوکے نہیں رہتے وہاں ان کےلئےبھی اسپتال ہیں، ہمارے انسانوں کا حال مغرب کے جانوروں سے بھی برا ہے۔

    ملکی معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری آدھی آبادی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے، سوا دو کروڑ بچے اسکولوں میں پڑھنے سے محروم ہیں، بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے تو روزگار کیسے ملے گا، جب تک ہم نے سوچ نہیں بدلی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    ایف بی آر کو ٹھیک کرنا میری اولین ترجیح ہوگی

    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، ایف بی آر کو ٹھیک کرنا میری اولین ترجیح ہوگی، ایف بی آر میں اصلاحات کے بعد ٹیکس کے پیسے کی حفاظت خود کروں گا،20کروڑ افراد میں سے صرف8لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، پیسے والے لوگ بڑی بڑی گاڑیاں رکھتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے، عوام کو ملک کی غیرت کے لئے ٹیکس دینا ہوگا، غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، ٹیکس ایسے دینا ہوگا جیسے اللہ کی راہ میں دے رہے ہیں، ہمارے خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے۔

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لائیں گے

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے چوری ہوکر باہر جانیوالا پیسہ واپس لانا ہے، ہر سال پاکستان سے ایک ہزار ارب روپے چوری ہوکر باہر جاتے ہیں، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے، جس پارٹی کے لیڈر کا پیسہ ملک میں نہیں اسے کبھی ووٹ نہ دینا، جس کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں وہ کیسے عوام کی حالت بہتر کرے گا۔

    وزیراعظم مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے توجہ دینا ہوگی، ایکسپورٹ انڈسٹری کی بھرپور مدد کریں گے، سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ان کی تمام مشکلات کو دور کرینگے، اس کے علاوہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی مشکلات دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

    بیرون ملک مقیم  پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں

    اوورسیز پاکستانی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں، ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کی ضرورت ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے پورا زور لگائیں گے،  بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں بیرون ملک پاکستانی 20ارب ڈالر بھیجتے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ وہ بینکوں کے ذریعے پیسہ بھیجیں، بیرون ملک جیل میں قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے، تمام سفارت خانوں سے قید پاکستانیوں کی تفصیلات لی جائیں گی۔

    کرپشن کے خاتمے کا عزم 

    انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار کرپشن کرتے ہیں تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا پورا زور لگائیں گے، چیئرمین نیب سے ملاقات کروں گا، نیب کی ہرطرح سے مدد کرینگے، وزارت داخلہ اپنے پاس اسی لیے رکھی ہے کہ اب احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، وزارت داخلہ میرے پاس ہوگی، ایف آئی اے بھی ماتحت ہوگی۔

    کوئی بھی سرکاری ملازم کرپشن کی نشاندہی کرے گا اس کو حلال طریقے سے 20سے25فیصد بطور انعام دیا جائے گا، ایف آئی اے کے ذریعے منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرینگے، جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ سب شور مچائیں گے کہ جمہوریت خطرے میں ہے، محکموں میں کرپشن مافیا بیٹھا ہے جو کرپٹ نظام سے پیسہ بنارہا ہے، تیار ہوجائیں کرپٹ مافیا شور مچائے گا، سڑکوں پر بھی آئے گا، اب یہ ملک بچے گا یا پھر کرپٹ مافیا، ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔

    مجھے ایک بیوہ خاتون نے اپنے خون سے خط لکھا

    وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدلیہ کے تعاون سے انصاف کے نظام کو بہتر کرینگے، چاہتے ہیں ایسا نظام آئے کہ مقدمات میں ایک سال سے زیادہ تاخیر نہ ہو، مجھے ایک بیوہ خاتون نے اپنے خون سے خط لکھا کہ میرے شوہر کو قتل کیا گیا،خاتون نے بتایا کہ پولیس والے بری نظر سے دیکھتے ہیں کیس میں تاخیر کرتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ کم از کم بیواؤں کے مقدمات جلد سے جلد حل کریں۔ جیلوں میں صرف غریب لوگ ہی نظرآتے ہیں، کمزور طبقے کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اسے ختم کرنا ہے یہ میرا عزم ہے۔

    مدرسے سے پڑھ کر نکلنےوالا بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بنے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم نہیں مل رہی پرائیوٹ اسکولز میں پڑھانے کیلئے تنخواہ دار طبقہ قربانیاں دے رہا ہے، سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنائیں گے، پرائیوٹ اسکولز سرکاری اسکولز میں ڈبل شفٹ کے ذریعے کلاسز لے سکتے ہیں، ہم مدارس کے بچوں کو نہیں بھولیں گے، مدارس کے پڑھنے والے24لاکھ بچوں کو پیشہ وارانہ تعلیم دینگے،چاہتاہوں مدرسے سے پڑھ کر نکلنےوالا بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بنے۔

    سرکاری اسپتالوں کامعیار بہتر کریں گے

    وزیراعظم نے بتایا کہ آخری سال میں کے پی کے سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی آنا شروع ہوئی، سرکاری اسپتالوں کو مزید ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، سندھ سمیت ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کامعیار بہتر کریں گے، ساڑھے5لاکھ روپے ہیلتھ انشورس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

    بھاشا ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہوگئی ہے،

    ملک میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی سے لوگ پریشان ہیں ،ایمرجنسی کی صورتحال ہے، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں پانی نہیں ہے، بھاشا ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہوگئی ہے، پانی کی قلت دور کرنے کیلئے منسٹری بنا رہے ہیں، چیف جسٹس نے ڈیمز بنانے کیلئے بہت زبردست اقدام کیا ہے، کسانوں کو بھی پانی کی بچت سے متعلق آگاہی دیں گے، پاکستان کو تیزی سے آگے بڑھنا ہے تو کسانوں کی مدد کرنی ہے، پیداوار میں اضافہ اور خرچے کم کرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا، زرعی تحقیق پر توجہ دیں گے، کسانوں کو پیداوار بڑھانے کے لئے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

  • عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہے، عمران خان

    عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہے، عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی، انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی، وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی پنجاب میں بھی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

    عمران خان نے کہا ’سردار عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔‘ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کے باوجود عثمان بزدار کو سپورٹ کیا۔

    سردارعثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد بھی وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کیا، عثمان بزدار تونسہ کے نہایت پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    اسے بھی ملاحظہ کریں:  میرا نام وزیرِ اعلیٰ کے لیے منتخب ہونا بریکنگ نیوز تھی، عثمان بزدار


    آج قومی اسمبلی میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار نے 189 جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان آج 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان آج 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: ملک کے 22 ویں وزیرِ اعظم عمران خان قوم سے آج 8 بجے خطاب کریں گے، جب کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب یہ  تقریب پیر کو منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں منتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر آج 6 بجے ریکارڈ ہوگی جب کہ 8 بجے نشر کی جائے گی، قوم سے خطاب میں امکان ہے کہ عمران خان پہلے سو دنوں کی حکمت عملی کے حوالے سے بات کریں گے۔

    دوسری طرف وفاقی کابینہ کی حلف برداری کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، اب وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

    عمران خان کی کابینہ  15 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہوگی، حلف برداری کی تقریب پیر کو ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔


    عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا


    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسد عمر کو وزیرِ خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارتِ خارجہ، پرویزخٹک کو وزارتِ دفاع اور شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دینے کی منظوری دی ہے۔

    اتحادیوں میں فہمیدہ مرزا وزیرِ بین الصوبائی رابطہ اور ارباب شہزاد مشیر اسٹیبلشمنٹ ہوں گے جب کہ خالد مقبول صدیقی وزیرِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔

  • کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیر اعظم عمران خان

    کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس تبدیلی کے لیے قوم نے 70 سال انتظار کیا ہے، قوم کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار عمران خان نے قومی اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر پہنچا ہوں۔

    نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کا مستقبل لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لاؤں گا، سب کا کڑا احتساب کریں گے، مجھ سے زیادہ میرے ہیرو قائد اعظم محمد علی جناح نے جدوجہد کی، ہر ماہ دو بار قومی اسمبلی میں سوالوں کا جواب دوں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ 6 ہزار سے 28 ہزار قرضہ چڑھانے والوں کا احتساب کریں گے، جو پیسہ قوم پر خرچ ہونا تھا وہ لوگوں کی جیبوں میں گیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے، اپنی قوم سے پیسہ اکٹھا کریں گے تاکہ ہمیں کسی کے آگے جھکنا نہ پڑے۔

    عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے وزیراعظم متخب

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کریں گے، 2013 کے الیکشن کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی، شور مچانے والوں نے قومی اسمبلی کے چار حلقے بھی نہیں کھولے، حلقے کھلوانے کے لیے ہمیں عدالت میں جانا پڑا،  آج احتجاج کرنے والوں نے 2013 میں کیوں حلقے نہیں کھولے

    نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ جوڈیشل کمیششن بنا تو معلوم ہوا ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپر غائب تھے، دھاندلی کی نشاندہی کررہا تھا تو مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگایا جاتا تھا، جسے دھاندلی کی شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن جائے یا عدالت ہم نہیں روکیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ کا وہ کپتان ہوں جس کی وجہ سے نیوٹرل امپائر لائے گئے، پنجاب اسمبلی کے 43 حلقوں میں 3 ہزار ووٹوں سے ہارے ہیں، کس نے ہماری مدد کی جو ہمارے لیے تین ہزار ووٹ بھی نہ ڈلواسکا، جو حلقہ کھلوانا چاہیں ہم مدد کریں گے کیوں کہ ہم نے دھاندلی نہیں کی ہے۔

    عمران خان: کپتانی سے وزارت عظمیٰ تک، کامیابیوں کی حیران کن کہانی

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے آج تک کوئی بلیک میل نہیں کرسکا اور نہ کرے گا، جتنا شور مچالیں، دھرنا دینا ہے تو کنٹینر بھی ہم دیں گے، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان ایک ماہ کنٹینر میں گزار لیں مان جائیں گے، ڈی چوک سامنے ہے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر ہم دیں گے۔