Tag: وزیر اعظم عمران خان

  • وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس، بجٹ کی منظوری کا امکان

    وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس، بجٹ کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20 کےمجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائےگا، بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20 کےمجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائےگی جبکہ اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

    اجلاس میں سالانہ پلان اور آئندہ مالی سال کےمجوزہ سالانہ پلان کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ 12ویں 5 سالہ پروگرام کا مسودہ اور ایکنک،سی ڈی ڈبلیوپی کی پیشرفت رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

    پی ایس ڈی پی اورآئندہ سال کے مجوزہ پی ایس ڈی پی کاجائزہ لیاجائے گا، پی ایس ڈی پی) کا حجم 925 ارب روپے تجویزکیا گیا ہے، رپورٹس یکم اپریل2018 سے 31 مارچ 2019تک کی پیش کی جائیں گی جبکہ قبائلی علاقوں کی بحالی وتعمیرنو کیلئے فورم کی مدت میں توسیع پربھی غورہوگا۔

    نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک اور اسلام آبادڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کاقیام ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 577ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 250ارب روپے اضافے کیا جا رہا ہے جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 327ارب روپے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

    خیال رہے آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب ہوگا: خسرو بختیار

    یاد رہے خسرو بختیار نے وزارت منصوبہ بندی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ بجٹ ترتیب دیا جا رہا ہے، 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب ہوگا، 925 ارب وفاقی پی ایس ڈی پی ہوگا، 250 ارب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے رکھے گئے ہیں، 675 ارب پی ایس ڈی پی کے تحت لے کر چلیں گے۔

  • وزیر اعظم مکہ مکرمہ میں  اوآئی سی کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان

    وزیر اعظم مکہ مکرمہ میں اوآئی سی کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اکتیس مئی کومکہ مکرمہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے چودہ ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہ اجلاس سے پہلے آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان اسلامی کانفرنس تنظیم کے چودہ ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہ اجلاس اکتیس مئی کومکہ مکرمہ میں منعقد ہورہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا وزیر اعظم اوآئی سی سربراہ اجلاس میں اپنے خطاب میں اتحاد اور درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد اور مسائل بشمول کشمیر اور فلسطین پر بھی بات کریں گے۔

    دوہزار انیس او آئی سی کے قیام کا پچاس واں سال ہے، او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کو دوسرا بڑا فورم ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع

    سربراہ اجلاس سے پہلے آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائےخارجہ کونسل کا اجلاس آج سعودی عرب میں ہورہاہے ، اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ “مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچے تھے، سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر علی اعجاز اور جدہ قونصل خانےکےقونصل جنرل شہریار اکبر موجود تھے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، جلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، مشیر خزانہ بجٹ حکمت عملی ،2019.20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ فواد چوہدری قمری کیلنڈ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل کو ہوگا، اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے ، جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا ویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

  • وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

    وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے معزز مہمان وانگ شی چن کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں معاشی اور تکنیکی امورمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، پاک چین ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں مفاہمت کی یادداشت اور لسبیلہ یونیورسٹی کے زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

  • عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دوسری بار انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے کہا کہ خواہش ہے اپنے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

    ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    یاد رہے کہ تین دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں کام یابی پر ٹویٹر پر نریندر مودی کو مبارک باد دی تھی، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں، نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

  • قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو طلب، بجٹ کی منظوری دی جائے گی

    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو طلب، بجٹ کی منظوری دی جائے گی

    اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

    قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں رواں سال اور آئندہ سال کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا، 12 ویں 5 سالہ پروگرام کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔

    اجلاس میں رواں اور آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، 3 مارچ 2019 تک کی ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹس پیش ہوں گی، فاٹا انضمام، علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے فورم کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ نے معیشت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، اکانومی واچ

    نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا قیام بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ نے معیشت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، نئی مانیٹری پالیسی عوام کی مشکلات بڑھا دے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان  کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ، جہاں وہ گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت اورشوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران عمران خان گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت  کے علاوہ ایک افطار  ڈنر میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کراچی میں قیام کے دوران شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدرات کے علاوہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور پی  ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے، امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں شوکت خانم اسپتال کے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔

    مزید پڑھیں : امید ہے عوام ماہ صیام میں غریب مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں گے: وزیر اعظم

    اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔ ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کی تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے، 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسے چلا رہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ افطار ڈنر میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی۔

  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی پی رہنما قمر زمان کو فون کر کے ان کے فرزند کے انتقال پر دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیتی بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں انھوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    یاد رہے کہ 17 مئی کو لالہ موسیٰ میں ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا اسامہ اپنے دوست سمیت جاں بحق ہو گیا تھا۔

    اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

    قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی موت کی خبر سن کر پورے ملک میں لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے

    کراچی: وزیر اعظم نے شعبہ ہوا بازی کی صنعت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی پالیسی کے تحت ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں پر چارجز ختم کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنوں پر لینڈنگ چارجز صفر کر دیے، پارکنگ، بورڈنگ چارجز، جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹرمنل نیوی گیشن چارجز بھی ختم کر دیے گئے۔

    سی اے اے کی جانب سے نوٹم کے ذریعے تمام ایئر لائنوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

    ایرو ناٹیکل چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو فائدہ ہوگا، سی اے اے کا کہنا ہے کہ چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے کو 70 فی صد سے زائد فائدہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے سی ای او نے وزیراعظم کو نیا 5 سالہ بزنس پلان پیش کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کو سالانہ 4 ارب کی بچت ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اداروں کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کر چکے ہیں، اور اس سلسلے میں نئی پالیسیاں لائی جا رہی ہیں۔

    15 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جب کہ وزیر اعظم نے ادارے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیکورٹی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ذرایع کے مطابق آج وزیر اعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیکورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت انٹیلی جنس اور اہم اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سروسز چیفس، خزانہ، دفاع اور داخلہ کے حکام شریک ہوئے، اور ملکی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔