Tag: وزیر اعظم نوازشریف

  • وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آج آذربائیجان کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے،دورے میں سرمایہ کاری،معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دور حکومت میں آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ان کے مشیر خارجہ طارق فاطمی ہیں۔

    نوازشریف تین روزہ دورے میں آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخی،مذہبی اور ثقافتی تعلقات سے منسلک ہیں۔

    دونوں ممالک خطے میں امن ،خوشحالی اور ترقی کے خواہاں ہیں،وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کے اختتام پر دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کو استعفی نہیں دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    وزیر اعظم کو استعفی نہیں دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    پشاور : جمعیت علماء السلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میاں محمد نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عوام آپ پر بھروسہ کرتے ہیں اس لئے انہوں نے منتخب کیا ہے آپ کو عوامی خدمت کی خاطر استعفیٰ نہیں دینا چاہیے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’پوری دنیا میں پانامہ لیکس کا مسئلہ ٹھنڈا ہوگیا ہے مگر پاکستان میں اس معاملے کو سازش کے تحت بار بار اٹھایا جارہا ہے، وزیر اعظم کو اس دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت افغان مہاجرین کو واپس اُن کے ملک نہیں بھیجنا چاہیے کیونکہ افغانستان کے حالات بہت خراب ہیں، پاکستان میں عرصہ دراز قیام کے بعد مہاجرین کو واپس بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے چاہیے۔

    سبراہ جمعیت علماء اسلام نے دعویٰ کیا کہ’’پاکستان میں آباد افغانیوں کی ایک نسل ملک میں پیدا ہوکر جوان ہوگئی ہے، سینکڑوں افراد ایسے ہیں جن کا سب کچھ صرف پاکستان میں ہے، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے چند افغانی دہشت گردی کی طرف راغب ہوئے‘‘۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے حقانیہ مدرسے کو جاری ہونے والے فنڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ’’اکوڑہ خٹک کو 30 کروڑ روپے فنڈز کی ادائیگی کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر مدارس کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو مجھ سمیت تمام علمائے دین اور ان کی جماعتیں مولانا سمیع الحق کے ساتھ شامل ہوکر مدارس کے لئے باقاعدہ جدو جہد شروع کردیں گے، وفاق المدارس ہونے والے پروپیگنڈوں کی تحقیقات کرے اور اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرے کیونکہ ملک میں موجود زیادہ تر مدارس قومی دھارے کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور فریقن میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے، دوسری جانب تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے تینوں جماعتوں کی درخواستیں وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن کے دو ممبران رخصت پر ہیں، جب تک تمام ممبرا موجود نہیں ہوں گے درخواست پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔

     

  • ڈاکٹرز سے اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا، نوازشریف

    ڈاکٹرز سے اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا، نوازشریف

    لندن: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سےحتمی اجازت ملتے ہی میں انشاء اللہ بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوں گا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کارکنان کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آپ لوگ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لئے میری وطن واپسی کے موقع پرایک بڑے استقبالیہ پرگرام کی تیاریاں کررہے ہیں؟‘‘۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ’’آپ میرے استقبال کیلئے کوئی خصوصی اہتمام نہ کریں، بس میری صحت کے لئے دعا کریں تاکہ میں جلد صحت یاب ہو کر اپنے ملک واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرسکوں‘‘۔

    میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’میرے آپریشن کے وقت بھی پوری قوم نے محبت اور خلوص کے ساتھ دعائیں کیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، انہی دعاؤں کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے حساس آپریشن کا مرحلہ بخیرو خوبی مکمل ہوا اوراب میں تندرست ہورہا ہوں۔

    سربراہ مسلم لیگ ن نے کہا کہ کارکنوں کی محبت میرے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے، اسی سے مجھے وطن عزیز کی خدمت کا عزم اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ نوازشریف کو ان کی خراب رپورٹس آنے کے بعد معالجین کی جانب سے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا، جس کے بعد شریف برادران کے اہل خانہ نے لندن نے نجی اسپتال میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کروائی تھی، اسپتال سے چھٹی ہونے کے بعد میاں محمد نوازشریف لندن میں اپنے صاحبزادے کی رہائش گاہ پرمقیم ہیں۔

    گزشتہ دنوں میڈیا پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ کافی صحت مند نظر آرہے تھے۔

     

  • لاہور، وزیراعظم کے خلاف ناذیبا الفاظ پرعمران خان کے خلاف کیس دائر

    لاہور، وزیراعظم کے خلاف ناذیبا الفاظ پرعمران خان کے خلاف کیس دائر

    لاہور: وزیر اعظم نوازشریف کے خلالف تقاریرکرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف لاہور کے شہری عاطف سردار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درج کرائی گئی درخواست پر عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی شہری عاطف سردار نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں،وہ وزیر اعظم پاکستان کے عہدہ کا پاس بھی نہیں کرتے اورمسلسل وزیر اعظم کے خلاف ناذیبا کلمات ادا کرتے رہتے ہیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں،اس لیے تحریک انصاف کے سربراہ کو روکا جائے۔

    عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاناما لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔

    لاہور کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری عاطف سردار کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوپندرہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

  • مخالفین کھوکھلے نعروں پر سیاست کررہے ہیں، نوازشریف

    مخالفین کھوکھلے نعروں پر سیاست کررہے ہیں، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے اثاثوں کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لے چکے ہیں، لیکن کچھ عناصر اب بھی ہماری مثبت اقدامات پر منفی سیاست کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد میں ارکان اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر، عالم داد لالیکا اور میاں نجیب الدین اویسی نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ مخالفین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اپنا موقف تبدیل کر لیا اوراب وہ کھوکھلے نعروں پر سیاست کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دس ہزار میگا واٹ بجلی بہت جلد نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہوجائے گی، جس سےنہ صرف بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو سستی بجلی کی سہولت بھی میسر آئےگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا جارہا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ ذرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ ساز سطح پر کھڑے ہیں۔

    حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ تعداد کو مکمل کر لیا ہے

  • بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، نواز شریف

    بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نجی اور سرکاری شعبے سے بجلی کے بقایہ جات کی فوری وصولی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں توانائی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبہ ستر فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم نے اجلاس میں نیلم جہلم منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ۔

     تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری کیے جائیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گردشی قرضوں کا حجم دو سو چون ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ایک کھرب چوالیس ارب پچاس کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جانی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مناسب قیمت پر عوام کو بجلی کی فراہمی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی منگلا کی نسبت زیادہ سستی ہوگی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا آبپارہ اور جی ٹین مرکز مارکیٹ کا دورہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا آبپارہ اور جی ٹین مرکز مارکیٹ کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

     اسلام آباد کے تجارتی مراکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا۔ موجودہ دور حکومت میں ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی،وزیراعظم نواز شریف نے آج اچانک اسلام آباد کے اہم تجارتی مراکز کے دورے کیے۔

     اس موقع پر شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔

     حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم اچانک آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز پہنچے جہاں وہ عوام میں گھل مل گئے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو واضح ریلیف ملنا چاہیے۔

  • تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پٹرول کی سپلائی پر اطمیان کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے بحران سے بچاو کے لیئے موثر رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں مری میں اعلی سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب ،وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ شریک ہوئے اجلاس میں قومی اہمیت کے امور توانائی کی صورتحال اور ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق معاملات زیر غور آئے وزیراعظم اعلی پنجاب نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق صوبے کی کار کردگی بارے آگاہ کیا۔

     وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی ایکشن پلان کے بیس نکات پت متفق ہوئی تھیں ان فیصلوں پر من و عن عملدر امد بھی تمام صوبوں کی ذمے داری ہے وزیراعظم نے تیل بحران سے بچنے کے لیئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان رابطوں کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔

  • فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام محدود مدت کے لیے کیا گیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے مسلم لیگ ن نے موثر کردارادا کیا اور وہ عدلیہ کی آزادی اور وقار کا احترام کرتی ہے۔

     وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کا غلط مطلب نہیں لینا چاہیے، حکومت عدالتی فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمدپر یقین رکھتی ہے ۔

  • وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد :  وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس قلیل وسائل ہیں لیکن ان میں حکومت بہتری لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کو 400 ارب کا فائدہ ہوا ہے، قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپوٹرز کو جو فائدہ پہنچا ہے اس سے عوام کو فائدہ نہیں ملا ، صوبائی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ  عوام تک فائدہ پہنچائیں۔انہوں نے بجلی کی قیمت کے حوالے سے ذکر کیا کہ پشاور میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ اپنے منصوبوں کومکمل کر کے مزید کمی کا بھی اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کےمطابق پیٹرول 6روپے 25پیسےفی لیٹرسستا کیاگیا ہے،جس سےپیٹرول کی نئی قیمت 78روپے 28پیسے پر آگئی ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14روپے 14پیسے فی لیٹرکمی آنے سےاس کی نئی قیمت 88روپے90پیسےفی لیٹرہوگی۔

    اسی طرح مٹی کا تیل 11روپے26پیسےفی لیٹر سستا کردیاگیا ہے، لائٹ ڈیزل دس روپے48پیسےفی لیٹرسستا کئےجانےسے اس کی نئی قیمت86روپے تئیس پیسےفی لیٹر پرآگئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں7روپے86پیسے کی کمی کی گئی ہےجس سےہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 86روپے تئیس پیسےفی لیٹر ہوجائیگی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجےسے ہوگا۔