Tag: وزیر اعظم نواز شریف

  • شبِ برات کے موقع پروزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

    شبِ برات کے موقع پروزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

    لاہور: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شبِ برات کی مقدس رات کے موقع پرپاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف نبردآزما جوانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج کی رات پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور دہشت گردی سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کی رات عظیم اور فضیلت والی رات ہے، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت اوربخشش کے دروازےکھولتا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج کی رات خاص طور پر اُن جوانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جنہوں نے ملک میں دہشت گردی اور قیامِ امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اللہ کے حضور دعا کی ہے کہ آئندہ سال جب ملک کے لیے فیصلے کیے جائیں تو ملک رحمت کا مستحق قرار پائے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے اور آنے والے سال ملک کو مصیبتوں و مسائل سے محفوظ رکھے۔

     

  • طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    لاہور: طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں وزیر اعظم چیف جسٹس کو ٹرمز آف ریفرنس کے جال میں الجھانا چاہتے ہیں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیاہے ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہےوزیر اعظم چیف جسٹس کو ٹرمز آف ریفرنس کے جال میں الجھانا چاہتے ہیں ٹرمز آف ریفرنس مرتب کرتے وقت اپوزیشن سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ؟ لگتا ہے وزیر اعظم نے خود کش بمبار بننے کا فیصلہ کر لیا۔

    اجلاس میں مئی کے دوسرے ہفتے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

  • وزیر اعظم کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کااعلان

    وزیر اعظم کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کااعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پنامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے عدالتی کمیشن بنانے کااعلان کردیا۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پہلی بار اپنے متعلق اور ذاتی حوالے سے کچھ کہنے کے لیے آیا ہوں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے مجھے اورمیرے خاندان کو نشانہ بنارہے ہیں، الزامات کےحوالےسےکچھ حقائق پیش کرناچاہتا ہوں، میرے والد نے اتفاق فاؤنڈری کی بنیادی رکھی، قیام پاکستان تک اتفاق فاؤنڈریز مستحکم ادارہ بن چکا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد ایک شاخ ڈھاکا میں بھی قائم ہوچکی تھی، میرےوالد نے بھٹو دورمیں36نئی صنعتیں قائم کیں، جنوری 1972 کو بھٹو کی حکومت نے اتفاق فاؤنڈریز پر قبضہ کرلیا،ظلم و زیادتی کے باوجود والد کے حوصلے اور عزم میں کمی نہ آئی، والد نے تباہ حال  ڈھانچے کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس زمانے میں میرے والد قومی خزانے میں کروڑوں روپے جمع کراتے رہے، سن 1981 میں فیکٹری کامال لانیوالے بحری جہازکو مال اتارنے کی اجازت نہ دی گئی،خام مال اتارنے سے روکنے پر 50کروڑ کا نقصان ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست میں آنے کے بعد بھی ذاتی انتقام کا نشانہ بنتے رہے، مجھے14ماہ تک جیل میں رکھا گیا، ہماراماڈل ٹاؤن کا گھربھی چھین لیاگیا،ہمارے کاروبار کو روک دیا گیا،تالے لگا دیے گئے، سب کےسامنے ہے کہ ہمیں ملک بدرکردیا گیا تھا، ہمیں7 سال بیرون ملک رہناپڑا، سالہا سال تک یک طرفہ احتساب کے پل صراط پر چلتےرہے لیکن قانون و انصاف کے ہر معتبر فورم سے سرخرو ہو کر نکلے۔

    وزیر اعظم نے اپنے دونوں صحابزادوں کے حوالے سے بتایا کہ حسن نواز1994سےلندن میں مقیم ہیں جبکہ حسین نواز 2000 سے سعودی عرب میں مقیم ہیں ۔

    میاں نواز شریف نے کہا کہ کبھی اقتدارکوکاروبار سے نہیں جوڑا ہے صرف اتنا کہوں گا کہ کرپشن سے کمانے والے  اپنے نام کمپنی نہیں رکھتے ہیں، ہم نےپونے6ارب روپےکےقرضےواپس کئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ قرض بھی اتارےجوہم پرواجب نہیں تھے، سعودی بینکوں سے قرض لے کر مکہ میں کارخانہ لگایا۔

    اپنے خطاب کے آخر میں وزیر اعظم نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کااعلان کردیا انہوں نے کہا کہ کبھی سیاست کواقتدار سے منسلک نہیں کیا،یہ کمیشن سپریم کورٹ کےایک سابق جج کی سربراہی میں بنے گا، الزامات لگانے والے کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

  • پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، صدر روحانی

    پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، صدر روحانی

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قرار دے دیا۔

    اسلام آباد میں پاکستان اور ایران بزنس فورم میں وزیراعظم نوازشریف اور ایران کے صدرحسن روحانی شریک ہوئے، اجلاس میں دونوں ملکوں کےتاجر اورسرمایہ کار بھی موجود تھے۔

    فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالرتک پہنچانےکے عزم کا اظہار بھی کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اہداف کیلئےدہشت گردی، توانائی بحران سے نمٹنا ہوگا جس کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کہا کہ پاکستان کامعاشی استحکام ایران کا معاشی استحکام ہے۔پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے معاشی ترقی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایرانی صدر نے انفرااسٹرکچراور ڈیموں کی تعمیر میں تعاون کی پیشکش کی، اس سے پہلے ایران کے صدرحسن روحانی نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اورباہمی تعلقات اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کی افغانستان کے وزیرخزانہ سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کی افغانستان کے وزیرخزانہ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کی ترقی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیےافغان وزیر خزانہ کو تعاون کی یقین دہانی کر ادی۔

    وزیر اعظم نواز شریف سے افغانستان کے وزیرخزانہ عقیل احمد حاکمی نے ملاقات کی،اس موقع پرپاکستان اور افغانستان کے وفود نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں پاک افغان تعلقات،معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبوں میں وسیع مواقع ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے،ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے افغان سفیر کو بتایا کہ افغانستان کی ترقی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعاون کرنے پر ہم تیار ہیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف افغانستان پر لندن کانفرس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ کانفرس3 سے4 دسمبر لندن میں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن کانفرس میں شرکت کی دعوت برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہے اور لندن کانفرس افغانستان اور برطانیہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور ورلڈ بنک کے حکام سے ملاقات کرینگے، نواز شریف دورے کے دروان جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    کراچی/لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نایاب ہوگئیں۔ کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں متعدد پمپس بند ہیں جبکہ لاہور میں پرانی قمیتوں پر فروخت پر پانچ پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں۔

    کراچی اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان حکومت کیجانب سے قیمتوں میں کمی کے باوجود پرانی نرخوں پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جبکہ کئی پیٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔

    کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کہیں سپلائی نہ ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ پیٹرول کی مصنوعی قلت کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول مالکان کیجانب سے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور نئی قیمتوں پر فروخت نہ کرنے پر پانچ پیٹرول پمپس سیل کر دئیے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن میں پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی ہے۔

    کراچی میں کئی پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ بعض علاقوں میں پمپس پر شہریوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہیں۔

  • ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کا وزیراعظم کو خط

    ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کا وزیراعظم کو خط

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری نے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں ہونیوالی بھرتیوں میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔

    خط میں بابرغوری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سےدی جانیوالی صوبائی ملازمتوں میں قواعد و ضوابط کے کسی اصول پر عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے۔ بابر غوری نے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف ان امیدواروں کو ترجیح دیتی ہےجنکی سفارش پی پی قیادت کرتی ہے۔

    خط میں کہاگیا ہےکہ وفاقی حکومت بھرتیوں میں میرٹ کو ترجیح دے۔ انہوں نےاپیل کی کہ وزیراعظم وزیراعلی سندھ سے این ایف سی کی مد میں وفاقی حکومت سے پانچ سو ارب روپے وصولی اور اسکی کھپت کاگوشوارہ طلب کریں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کی دیہی آباد ی کو بھی نظر انداز کیاگیا جس کے باعث تھر پارکر میں معصوم انسان قحط سے جاں بحق ہوئے۔

  • وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد سے کٹھمنڈو روانہ ہورہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والے دو روزہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں قیام امن ترقی و خوشحالی کیلئے وژن پیش کرینگے۔

    وزیر اعظم نواز شریفاپنے دورے میں نیپال، مالدیپ، سری لنکا، بھوٹان، افغانستان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ریکارڈ چھٹی بار سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے افغان صدر اشرف غنی آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    افغان صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے سیکورٹی ،دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پہنچنے کے بعد جی ایچ کیو میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اورسرحدوں کی صورتحال اور دیگرمعاملات پر بات چیت کی۔

    اس موقع پروزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز،آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل رضوان اختراوردیگراعلی حکام موجود تھے۔