Tag: وزیر اعظم کا دورہ چین

  • وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    بیجنگ: چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ نائب چینی صدر سے ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ چین کے نائب صدر وانگ کیشن سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شامل تھے۔

    چین کے نائب صدر سے ملاقات میں فیصل واوڈا، رزاق داؤد، وفاقی وزیر عمر ایوب، خسرو بختیار اور ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہم راہ تھے۔

    چینی نائب صدر نے فرداً فرداً پاکستانی وفد میں شامل ارکان سے مصافحہ کیا، اس ملاقات سے پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی ترقی کے لیے چین کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

    چین کے نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، عشائیہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ترقی کو فروغ دے کر معاشرے کو تبدیل کر دیا ہے، ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے، چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا، یہ منصوبہ معاشی استحکام اور عوامی رابطے کی رکاوٹیں دور کرے گا۔

  • وزیرِ اعظم کا دورۂ چین معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، فواد چوہدری

    وزیرِ اعظم کا دورۂ چین معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ چین معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے، عمران خان کے دورۂ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    [bs-quote quote=”پاک چین قیادت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا دورۂ چین تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، تجارت، توانائی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہیں کھلیں گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا دورہ معاشی ترقی میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھول دے گا، پاک چین قیادت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے۔


    یہ بھی ملاحظہ کریں:  وزیر اعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی


    وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے کے عوام بھی مستفید ہوں گے، سی پیک سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیرِ اعظم اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، اربوں ڈالرز کے 19معاہدوں پر دستخط

    وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، اربوں ڈالرز کے 19معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا چین کا دورہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اورچین کے درمیان انیس معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف کہتے ہیں دھرنوں کی وجہ سے رکے ہوئےکامون کو ان معاہدوں سے نئی روح ملےگی۔

    پاک چین کے درمیان توانائی اورآپٹک فائبر سمیت انیس معاہدوں پردستخط ہوگئے۔ وزیر اعظم نواز شریف چین کے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر اور اپنے ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔

    معاہدوں سے متعلق میاں نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے توانائی کے مسئلے کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔ توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے ترقی اورخوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورا رہ گیا چین سے معاہدوں سے اُسے نئی روح ملے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا اقتصادی راہدری منصوبے سے خطے کی تقدیربدل جائے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
    پاکستان اورچین کے درمیان معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں میں جھمپیر میں ہواسے سومیگاواٹ بجلی پیدا کرنے، ساہیوال اورتھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں۔ چینی صدر نے وزیراعظم کے دورےکو خوش آئند قراردیا ہے۔

    اس قبل جب وزیر اعظم نواز شریف چین کے دورے پر پہنچے تو بیجنگ ایئرپورٹ پرپیپلزلبریشن آرمی نے ان کو سلامی دی۔ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور اس ہی حوالے سے چین پاکستان کی ترقی میں مدد دیتا رہا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں ، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

    پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہوئے تو ہوائی اڈے پروزیراعظم کوپیپلزلبریشن آرمی کےدستے نےسلامی دیکر رخصت کیا۔