Tag: وزیر اعظم ہاؤس

  • وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی اور قیام امن سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی سمیت سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے گزشتہ روز وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین جنرل ژو کلیانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی، اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا جی ایچ کیو کا دورہ

    آرمی چیف اور چینی جنرل کے درمیان ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا۔ چینی جنرل نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہم پاکستان سے اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

    ادھر آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انھیں آگاہ کیا، بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی ڈیفنس چیف جنرل سرنکولس کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی ڈیفنس چیف جنرل سرنکولس کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی ڈیفنس چیف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس کارٹر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    خیال رہے آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  عمران خان، طیب اردوان رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام خطے کے امن پر اثر انداز ہوگا، اس صورت حال میں پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترک صدر نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    قبل ازیں وزیر اعظم نے ملیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے رابطہ کر کے کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی تھی، وزیر اعظم نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • وزیر اعظم سے پروفیسر عطا الرحمان کی ملاقات، پی ایم ہاؤس میں یونی ورسٹی کے منصوبے پر گفتگو

    وزیر اعظم سے پروفیسر عطا الرحمان کی ملاقات، پی ایم ہاؤس میں یونی ورسٹی کے منصوبے پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے پروفیسرعطا الرحمان نے ملاقات کی ہے، جس میں وزیر اعظم ہاؤس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی کے مجوزہ منصوبے پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم ہاؤس میں ڈاکٹر عطا الرحمان نے عمران خان سے ملاقات کی، ای اینڈ ٹی یونی ورسٹی پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بریفنگ میں کہا کہ یونی ورسٹی میں سینٹر آف ایکسیلنس کے 6 شعبے قایم کیے جائیں گے۔

    پروفیسر عطا الرحمان نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں کہا کہ شعبہ جات میں مصنوعی ذہانت، توانائی، بائیو ٹیکنالوجی، مٹیریل سائنسز کے شعبے شامل ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عطا الرحمان کے ساتھ ملک بھر میں مزید 5 سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام پر بھی مشاورت کی، ملاقات میں ایک سینٹر اسلام آباد باقی 4 صوبوں میں بنائے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

    ملاقات میں ملک میں تحقیقی کام کے فروغ کے لیے فنڈز کی فراہمی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیر اعظم عمران خان نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب انھوں نے کہا کہ روحانیات کو سپر سائنس بنائیں گے، القادر یونی ورسٹی میں صوفی ازم پر بھی ریسرچ کی جائے گی، یہ یونی ورسٹی تاریخ سے آگاہ کرے گی، 35 فی صد بچوں کو مفت اسکالر شپ ملے گی۔

  • وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سروز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ملکی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی، دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

    یاد رہے کہ جنرل فیض حمید سے قبل آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر تھے، جو اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔

  • وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ 58 کروڑ 60 لاکھ سے 1 ارب 90 لاکھ تک پہنچ گیا: حمزہ شہباز

    وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ 58 کروڑ 60 لاکھ سے 1 ارب 90 لاکھ تک پہنچ گیا: حمزہ شہباز

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ 58 کروڑ 60 لاکھ تھا، آج یہ بجٹ ایک ارب 90 لاکھ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈالر اب مزید اوپر جائے گا، ڈالر 157 کو چھو رہا ہے، پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں یہ نہیں ہوا۔

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج معیشت کا جو حال ہے آپ سب دیکھ رہے ہیں، معاشی حالات کا حل نکالنے کی بہ جائے الزامات لگائے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کے خلاف باتوں سے یہ ملک مضبوط نہیں ہوگا۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا ’میں ایک ایک معزز ممبر کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، یہ باتیں تھیں کہ آئی ایم ایف کا قرضہ نہیں لیں گے خود کشی کر لیں گے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی:‌ شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی

    انھوں نے کہا ایک وفاقی وزیر نے کہا سی پیک کو دوبارہ دیکھیں گے، ایک اور وفاقی وزیر نے کہا منصوبوں میں کرپشن ہے، سازش کے تحت سی پیک کو بد نام کیا جا رہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے بجٹ میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے، پہلے اٹھاون کروڑ تھا، اب ایک ارب تک پہنچ گیا ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال میں بھی 14 کروڑ 90 لاکھ اضافی خرچ ہوئے۔

  • سٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ، بلوچستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

    سٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ، بلوچستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر اعظم آفس سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر کے عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ بلوچستان کے افسران و دیگر اہل کار شکایات کے ازالے میں کوتاہی برت رہے ہیں، صوبوں میں بلوچستان شکایات کے ازالے میں سب سے پیچھے ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کے لیے وزیر اعظم مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، جس میں تمام صوبوں کی کارکردگی کو جانچا جا رہا ہے، پورٹل پر شکایات کے ازالے پر وقتاً فوقتاً وزیر اعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے 4791 شکایات میں سے 800 حل کی ہیں، بلوچستان حکومت کا شکایات حل کرنا محض 17 فی صد بنتا ہے، جب کہ سرکاری دفاتر کو 53 پورٹل اکاؤنٹس دیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    کہا گیا کہ بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں 41 اکاؤنٹس کی کارکردگی صفر ہے، اہل کاروں کی آسانی کے لیے گائیڈ لائن بھی مہیا کی گئی ہیں، مسائل کو حل کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا وزیر اعظم کا مشن ہے۔

    یاد رہے کہ 20 اپریل کو وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کی شنوائی نہ کرنے والے اسلام آباد کے متعدد افسران کو معطل اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خطے اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں وزیرِ اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ جہاں ایک طرف حکومتی حلیف ملاقاتیں کر رہے ہیں وہیں گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں قائد ن لیگ نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

    خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک متنازعہ ویڈیو لیک پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے جسے وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر دور کیا گیا۔

    بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    اختلافات پر 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، تاہم مذاکرات کے بعد انھوں نے استعفیٰ واپس لیا اور ق لیگ کو ایک وزارت بھی دی گئی۔

    8 فروری کو باؤ رضوان کے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب میں اسپیکرشپ اور 3 وزارتیں ہوگئی ہیں اور ق لیگ کا پنجاب میں ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی بن گیا ہے۔

  • سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی مہمان کی آمد پر خصوصی استقبال کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

    [bs-quote quote=”دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرایع”][/bs-quote]

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔

    شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی مکمل ہو گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔

    ذرایع نے بتایا کہ سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔

    ولی عہد کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان وَن آن وَن ملاقات ہوگی، ملاقات کیمپ آفس وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگی۔

    دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، صدرِ مملکت عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،  ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس میں سعودی سیکورٹی حکام نے ضروری اقدامات شروع کر دیے، ولی عہد کے قیام کا مکمل انتظام وزیرِ اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔

  • ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کا لیٹر اصلی ہے، وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا، انکشاف

    ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کا لیٹر اصلی ہے، وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا، انکشاف

    اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ سے متعلق انٹیلی بیورو کے لیٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ لیٹر جعلی نہیں اصلی تھا اور وہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے اپنے ہی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردوں سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے آئی بی کو ہمارے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کا لیٹر منظر عام پر آچکا ہے۔


    یہ پڑھیں: نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف


    ارکان اسمبلی نے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا جواب میں حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیٹر جعلی ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے لیٹر اصلی تھا اور وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا۔

    اس معاملے پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر قانون زاہد حامد ،ریاض پیرزادہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی بی کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی بی کو لکھا گیا لیٹر جعلی نہیں بلکہ بالکل درست ہے جو پی ایم ہاؤس سے جاری ہوا،ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تفصیلات میں جانے سے معاملہ مزید گمبھیر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ سے متعلق سفارت خانوں اور الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا اور ان خطوط کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کو کلیئر قرار دیا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ لیٹر کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سے وزیراعظم ہاؤس کی لا گ شیٹ غائب ہے۔


    اجلاس میں طے پایا کہ بتایا جائے گا کہ ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے رابطے نہیں، خط درست تھا لیکن تحقیقات نہیں کی جائے، پیر کو وزیر داخلہ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے اور معاملہ رفع دفع کیا جائے گا۔

    ذرائع نے اس بیٹھک کی اندرونی کہانی میں انکشاف کیا کہ ارکان نے سیکریٹری فواد حسن فواد سے پوچھا کہ کیا وہ گرفتار ہوسکتے ہیں؟ تو جواب میں فواد نے انہیں کہا کہ وہ گرفتار بھی ہوسکتے ہیں اور نااہل بھی۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے اینکر و سینئر صحافی ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرنے والے 37 اراکین پارلیمنٹ کے خلاف انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) سے چھان بین کروائی، مذکورہ پارلیمنٹیرینز پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا الزام ہے جس پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں آئی بی کے سربراہ سے فوری مستعفی ہونے کیا۔


    اسی سے متعلق:ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کی مبینہ فہرست، عدالتی انکوائری کا مطالبہ


    یہ خبر جاری ہونے کے بعد آئی بی کے افسر کی جانب سے ارشد شریف کو کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی جس پر سیاسی جماعتوں نے لیٹر کی تحقیقات اور ارشد شریف کو دھمکیوں کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر جلسے کی سیکورٹی پر وزیراعظم  کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال اورسیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سکیورٹی صورتحال صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تیس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے اجتماع کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھا اور تیس نومبر جلسے سے درپیش صورتحال کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کے امور پر بات کی گئی۔