Tag: وزیر اعظم ہاوس

  • وزیرِ اعظم کو عالمی عدالت میں چلنے والے کلبھوشن کیس پر بریفنگ

    وزیرِ اعظم کو عالمی عدالت میں چلنے والے کلبھوشن کیس پر بریفنگ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو عالمی عدالتِ انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی کام یاب پیروی کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے آج اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے ملاقات کی، انور منصور نے وزیرِ اعظم کو کلبھوشن کیس کے سلسلے میں بریفنگ دی۔

    [bs-quote quote=”عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس بہترین طریقے سے پیش کیا گیا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم کو بریفنگ”][/bs-quote]

    ملاقات وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی، جس میں مختلف قانونی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی پیروی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کے مؤقف کو زبردست طریقے سے پیش کرنے والے پاکستانی اٹارنی جنرل انور منصور نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی کہ عدالت میں کلبھوشن کیس بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 21 فروری کو ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی، پاکستانی وکلا کی جانب سے مزید دلائل دیے جانے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

    اٹارنی جنرل انور منصور نے عالمی عدالت میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے عدالتی نظام پر تنقید کا جواب دیا، انھوں نے پاکستان کے ملٹری کورٹس اور سول عدالتوں کے متعدد فیصلوں کے حوالے دیے۔

    انور منصور نے پاکستانی عدالتی نظام کے دفاع کے بعد سمجھوتا ایکسپریس کیس، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کیس، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کیس کے حوالے دے کر ثابت کیا کہ بھارتی عدالتی نظام ایک مکمل جانب دار نظام ہے، جب کہ اتنے مظالم کے بعد بھی بھارت اپنی مظلومیت کے راگ الاپتا ہے۔

  • بیلجئیم : مظاہرین کی وزیر اعظم ہاوس پیش قدمی، 100 سے زائد گرفتار

    بیلجئیم : مظاہرین کی وزیر اعظم ہاوس پیش قدمی، 100 سے زائد گرفتار

    یورپ : فرانس میں پُر تشدد مظاہروں کے بعد یورپ کے دیگر ممالک میں بھی حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے، پولیس نے بیلجئیم میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ دو تین روز سے بیلجئیم کے شہری روزنہ حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے وزیراعظم ہاوس ی جانب پیش قدمی کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے والے بیلجئیم دارالحکومت برسلز میں پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے پولیس پر ٹوٹ پڑے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے وزیر اعظم جانے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤں کیا جبکہ بوتلیں اور دیگر اشیاء بھی برسائیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور واٹر کینن کا آزادہ استعمال کیا گیا۔

    برسلز پولیس نے اشتعال انگیزی کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فرانس: پولیس نے سیکڑوں مشتعل مظاہرین کو حراست میں لے لیا

    برسلز پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف 400 سے زائد افراد نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مظاہرین کے قبضے سے آٹش گیر مادہ اور کپٹڑے برآمد ہوئے ہیں جسے یقیناً جھڑپوں کے دوران پولیس کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

    مزید پڑھیں : عوامی احتجاج ’عفریت‘ بن گیا ہے، فرانسیسی حکومت

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلجئییم اور ہالینڈ میں حکومت مخالف احتجاج کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں ہیں اور دونوں ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں بھی اپنی جگہ ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’یلو ویسٹ‘ تحریک کے مزید ملکوں میں پھیلنے کا امکان ہے، تجزیہ کاروں کا خیال رہے کہ اسنہ 2019 کے اوائل میں سویٹزرلینڈ میں بھی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کروائے گا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لینے کیلئے کل وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم ہاؤس نے پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کردیئے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم اورکنٹرول لائن پر جارحیت کے حوالے سے کل وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاوس نے پارلیمانی رہنماوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین کو دعوت نامہ دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، ایم کیوایم پاکستان کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ اعجاز الحق ، حاصل بزنجو محمود خان اچکزئی، صدر الدین راشدی اورمولانا فضل الر حمان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی ،اسرار اللہ زہری،غلام احمدبلور، صاحبزادہ طارق اللہ کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

    اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو مدعونہیں کیا گیا، پارلیمانی رہنماوں کو پاک بھارت کشید گی اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔