Tag: وزیر اعظم

  • وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    وزیر اعظم کون ہوگا، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: حامد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

    حامد خان نے کہا کہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا  گیا، قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے، پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔

  • نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے لابنگ ہو رہی ہے: راجہ ریاض

    نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے لابنگ ہو رہی ہے: راجہ ریاض

    اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ صرف ایک چیز کی لابنگ ہورہی ہے کہ نواز شریف ان شااللہ وزیر اعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت بہت مشکلات میں ہے اگر نئے امیدواروں آتے ہیں تو ان کے پاس وقت کم ہے۔

    سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت صرف ایک چیزکی لابنگ ہورہی ہے کہ نواز شریف ان شااللہ وزیر اعظم بنیں گے، ن لیگ اسوقت پنجاب میں سوئپ کر رہی ہے اسکے مقابلے میں کوئی جماعت اتنی مضبوط نہیں ہے۔

     عدم اعتماد سے متعلق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے 2 ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا، ہماری بات شہباز شریف سے ہوتی تھی پھر فون پر نواز شریف کو بتایا جاتا تھا جس کا ضامن کوئی نہیں، عدم اعتماد سے پہلے جو طے ہوا اس پر ہم اور وہ قائم ہیں۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہوا تھا ہم نے پی ٹی آئی چیئرمین کو وزیراعظم نہیں رہنے دینا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین ہماری عزت نہیں کرتا تھا اور اسکا سیکرٹری ہمارا فون نہیں سنتا تھا، اعظم خان اب وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے وہ  پہلے فرعون بنا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اتنی ہمت نہیں تھی کہ گھنٹی بجا کر اعظم خان کو میٹنگ میں بلا لے، وہ تو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو لفٹ نہیں کرواتا تھا، پتا نہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی کیا مجبوری تھی۔

    سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کوسپورٹ نہیں تھی ان کے اوپر سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا، ہمیں پتا چلا تھا کہ ایک جرنیل کے ذریعے ہمیں لاجز سے اٹھانے کی کوشش ہونی تھی، اس لئے سندھ ہاؤس چلے گئے۔

    ’’ پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ کہا تھا لیکن ہمیں نہیں اٹھایا گیا تو اسکا مطلب ہے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا، جب ہمیں نہیں اٹھانے دیا گیا تو اسکا مطلب تھا عدم اعتماد کامیاب ہوجائےگی‘‘۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے تو کشتیاں جلا دی تھیں اور عدم اعتماد میں ووٹ ڈال کر نا اہل ہونے کو تیار تھے اس دن  ایوان میں بھی موجود تھا لیکن شہباز شریف نے ہمیں ووٹ دینے سے منع کر دیا۔

    ن لیگ رہنما راجا ریاض نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے جس سے جو وعدہ کیا پورا کیا، میں ان کامشکور ہوں، لیکن ہمارے گروپ کے 8 لوگ ن لیگ کے علاوہ کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں پر  راجہ ریاض نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات ہلکے پھلکے ہیں ان کو سنجیدہ نہ لیں۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ ایک کی ڈیوٹی آگ لگانا اور دوسرے کی آگ بجھانا ہے، زرداری صاحب منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور بلاول ابھی سیکھ رہے ہیں۔

     راجہ ریاض نے انٹرویو میں مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا ووٹر تو نظر نہیں آرہا اس لیے انکے لیے دعا ہی کر سکتا ہوں، قومی حکومت بنانی ہی پڑے گی، پاکستان کا فائدہ ہی قومی حکومت میں ہے جس میں سب ایک پیج پر بیٹھیں اور حکومت میں شامل ہوں، دہشت گردوں کے علاوہ پی ٹی آئی والے بھی نیشنل حکومت کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

  • عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعظم

    عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعظم

    ریاض: نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ریاض میں فلسطینی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں تشدد کے مکمل خاتمے کی فوری ضرورت ہے، غزہ میں انسانی بحران تیزی سے جنم لے رہا ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سنجیدہ اقدام چاہتے ہیں جو ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مایوسی، تکلیف کو دور کرسکیں، 21 ویں صدی میں غزہ والوں کیساتھ کیا ہورہا ہے، وہ کس تکلیف سے دو چار ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،  غزہ میں فوری تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے اور امداد کیلئے راہداری کھولی جانی چاہیے۔

    خیال رہے نگراں وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر آج ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کل اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے وزیر اعظم کے اعلان پر پیپلز پارٹی ناراض

    نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے وزیر اعظم کے اعلان پر پیپلز پارٹی ناراض

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے اعلان پر پیپلز پارٹی ناراض ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان سے الیکشن وقت پر نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے، سندھ حکومت اور عوام کو نئی مردم شماری پر خدشات ہیں۔

    ’نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جائیں گے‘

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خط کو سنا نہیں گیا، ہم ہر صورت وقت پر الیکشن چاہتے ہیں، نئی مردم شماری کو اب تک سی سی آئی نے منظور نہیں کیا، سی سی آئی منظوری کے بعد بھی آئینی ترمیم آرٹیکل 51 تھری کے تحت درکار ہوگی۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ  نئی مردم شماری پر الیکشن ہوئے تو نئی حلقہ بندیاں ہوں گی جس میں وقت لگے گا، نئی مردم شماری پر الیکشن کرایا گیا تو کم از کم 6 ماہ نئی حلقہ بندیوں میں لگیں گے۔

  • وزیر اعظم کی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس کے شرکا کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، چیئرمین اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کر کے معیار کو یقینی بنائیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے اور لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔

  • وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کر دیا

    وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے ان  پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ  وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کردیا، انہوں نے کہا کہ جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ  ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایشیاکپ، انڈیا میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم سے ایشیا  کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق رائے بھی مانگ لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پی سی بی  کے 2014 کے آئین بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔

    نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل بحال ہوچکا ہے،  90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوچکا ہے۔

    برینفگ میں بتایا گیا کہ ریجنز کے 80 فیصد الیکشن مکمل ہوچکے، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سے شروع ہورہا ہے۔

    نجم سیٹھی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کرلیا گیا جس کا جلد اعلان کیا جائے گا، ڈیپارٹنمنٹل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانا شروع کردی ہیں۔

    ملاقات میں پی سی بی آئین بحالی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔

  • وزیر اعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے کا امکان

    وزیر اعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے بعد پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی مولانا سلیم اللہ قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ بجٹ پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا امکان ہے، مولانا سلیم اللہ قادری نے کہا مولانا فضل الرحمان سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، اور ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

  • سیاستدان کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں: وزیر اعظم

    سیاستدان کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں گہرائی سے سرایت کرتا ہے، مذاکرات جمہوریت کو پختہ اور ترقی دینے میں مدد کرتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی اور آئینی پیش رفت اس وقت ہوئی جب سیاسی رہنما اتفاق رائے کے لیے میز پر بیٹھے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔

  • ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

    ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں، شہدا نے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد و خواتین امن سے رہ سکیں۔

  • مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرنا پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے، وزیراعظم

    مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرنا پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئےسیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے گرفتار کالعدم تنظیم کے لیڈر گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے جاری آپریشنز قابل تعریف ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے سرانجام دےرہےہیں وہ اس بہترین کارکردگی پرخصوصی ستائش کےمستحق ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مطلوب دہشت گرد گلزارامام عرف شنبےکوگرفتارکرناپروفیشنل ازم کاثبوت ہے، دہشت گرد کی گرفتاری سے آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم پھرثابت ہوئی، یہ پچیدہ آپریشن انٹیلی جنس کےشعبےمیں نمایاں کارنامے کےطورپریاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیاء لانگو اور سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ گلزار امام شنبے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

    گلزار شنبے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے ہے، میں نے 15 سال قبل مسلح کارروائیوں کا آغاز کیا، کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا، اس دوران ماضی کو پرکھنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ سیاسی اور آئینی طریقے سے ہی ممکن ہے، میں نے جس راستے کا انتخاب کیا تھا وہ درست نہیں تھا، بات چیت منطق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کی کوشش کرینگے۔

    بلوچستان کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے گلزار امام شنبے کا کہنا تھا کہ مسلح جدوجہد سے بلوچستان کی ترقی رک گئی، دوستوں سے بھی کہتا ہوں واپس آجائیں ریاستی اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے، میں امید کرتا ہوں ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں اصلاح کا موقع دے گی۔