Tag: وزیر اعظم

  • وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    حافظ آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور بھٹیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مختلف مسائل کاشکار ہےلہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میٰں امداد بھی تقسیم کی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال سمیت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات اورمعاملہ جلدحل کرنےپراتفاق کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ فوج کوتصادم سے دور رکھا جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور ملاقات نے سیاست کے دریا میں آنے والی طغیانی کا اثر بظاہر زائل کردیا، ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ سیاسی معاملے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے،فوج کو تصادم سے دور اور عوام کے مد مقابل نہ لایا جائے طاقت کااستعمال آخری آپشن بھی نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں موجودہ سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں نےمذاکرات کےذریعے قومی مفاد میں معاملات کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔

  • آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    اسلام آباد: وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن اہم ہے، دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے، فاروق ستار نے کشیدہ صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ۔

        ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں جاری بحران کا حل نکالا جائے، انھوں نے کہا کہ قائد الطاف حسین احتجاج کرنے والی جماعتوں اور حکومت سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب بھی گنجائش ہے اور تھوڑی کوشش کی جائے تو مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ، ہمیں عوام کو ایک آخری موقع دینا چاہیٔے۔ عوام اور جماعتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، ہر حال میں ایسا حل نکالا جائے، جس سے تمام فریقین مطمئن ہو سکیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نظام کو قائم رکھ کر جہموریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور عوامی تحریک سے بھی ہونے چاہئیں ، عوامی تحریک کا وفد بیٹھے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے مسئلے کا حل نکالا جائے، معاملے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیٔے

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نےکھلے دل سے بات سنی اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ بھی پورے اخلاص کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل سیاسی بحران کے حل کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے  خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس  ملاقات کی۔

    ملاقات میں معاملات سدھارنے کیلئے وزیر اعظم ایک قدم آگے بڑھائیں، ایم کیو ایم وفد نے الطاف حسین کا خصوصی پیغام نواز شریف کو دیا ، ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔

  • پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان  کا جوش و جذبہ قابل دید

    پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید

    اسلام آباد:  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سجے پاکستان تحریکِ انصاف کے پنڈال میں کارکنان اور چاچا کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے,نعرے لگاتے رقص کرتے،جشن مناتےتحریکِ انصاف کے کارکنان رات گئے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریکِ انصاف کا دھرنا جاری ہے۔ کارکنان کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن کا سا سماں نظرآتا ہے۔ کیا مرد کیا خواتین سب کے حوصلے تازہ دم ہیں۔ چہروں پرکئی روز بعد بھی تھکن کے آثارنظرنہیں آتے۔ کوئی پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرارہا ہے۔ تو کسی نے سرپرپارٹی کا پرچم باندھ رکھا ہے۔ تبدیلی کا عزم لئے ان کارکنان کا کہنا ہے کہ تبدیلی آکر رہے گی۔

    کرکٹ کے میدانوں کی رونق چاچا کرکٹ نئے پاکستان کا عزم لئے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہیں۔ کرکٹ کے میدانوں میں تو چاچا کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کپتان کے دھرنے میں بھی چاچا جی کارکنان کے ساتھ خُوب جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔۔

  • وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ار وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • جسٹس(ر)محمدسائرعلی پی سی بی کے قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر

    جسٹس(ر)محمدسائرعلی پی سی بی کے قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر

    لاہور: حکومت نے جسٹس(ر)محمدسائرعلی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر کردیا، قائم مقام چیئرمین آئندہ تیس دنوں میں بورڈ کے الیکشن کرائیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق سپریم کورٹ جج جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کردیا ہے، جسٹس سائر علی آئندہ تیس دنوں میں چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے، گورننگ بورڈ میں دو سابق چیرمین نجم سیٹھی اور شہریار خان کو نامزد کیا گیا ہے، نجم سیٹھی پی سی بی کے چیرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے بعد شہریار خان چیئرمین پی سی بی بن جائیں گے۔

    پہلی بار ایسا ہو گا کہ کوئی دوسری بار پی سی بی چئیرمین کا منتخب ہو، شہریار خان اس سے قبل دسمبر دو ہزار تین سے اکتوبر دو ہزار چھ تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لگتا ہے چودہ ماہ کا تعطل ختم ہو گا اور نجم سیٹھی کے ارادے اور منصوبے کامیاب ہو گئے۔